یونائیٹڈ الفا بمقابلہ سوزوکی آلٹو – ایک کمپیریزن

0 5,263

ہم ایک مرتبہ پھر ایک کار کمپیریزن کے ساتھ حاضر ہیں اور اس تحریر میں ہم حال ہی میں لانچ کی
گئی یونائیٹڈ الفا کا کمپیریزن یعنی تقابل سوزوکی آلٹو سے کر رہے ہیں۔ یونائیٹڈ الفا کی لانچ کے ساتھ
ہیچ بیک سیگمنٹ میں مقابلے میں اضافے ہو گیا ہے۔ اس سیگمنٹ میں، جہاں سالوں سے پاک
سوزوکی کا غلبہ ہے، اب نئی گاڑیاں آ گئی ہیں جیسا کہ یونائیٹڈ براوو، پرنس پرل اور اب یونائیٹڈ الفا۔
اس تحریر میں ہم دونوں گاڑیوں کے نمایاں فیچرز کا تقابل کر رہے ہیں۔ تو اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں
اور اس تقابل کا لطف اٹھائیں۔
نوٹ: ہم آلٹو کے VXR مینوئل ویرینٹ کا تقابل الفا کے ساتھ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ دونوں
گاڑیاں قیمت کے لحاظ سے ایک ہی رینج میں آتی ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

یونائیٹڈ الفا 993cc انجن رکھتی ہے جو 68hp اور 93Nm ٹارک دیتا ہے۔ کمپیریزن میں سوزوکی
آلٹو کہیں چھوٹا 658cc کا انجن رکھتی ہے، جو 39hp اور 56Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ پاور ٹرین
اور سائز ظاہر کرتا ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کا تقابل بنتا نہیں ہے۔ البتہ گیئر باکس کے حوالے سے
دونوں گاڑیاں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہیں، جو اس فیچر کے لحاظ سے انہیں برابر کی
گاڑی بناتا ہے۔

ایئر بیگز:

ایک جانب یونائیٹڈ نے الفا میں کوئی ایئر بیگز انسٹال نہیں کر رکھے تو دوسری طرف سوزوکی آلٹو
ڈوئل ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہے، جو الفا کے مقابلے میں اسے زیادہ محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔ یونائیٹڈ
موٹرز کو اپنی ہیچ بیک میں یہ فیچر انسٹال کرنے پر لازماً کام کرنا چاہیے کیونکہ اب ایئر بیگز
لگژری نہیں بلکہ انتہائی ضروری آپشن ہیں۔

الائے ویلز:

الائے ویلز کے معاملے میں الفا کو برتری حاصل ہے کیونکہ یونائیٹڈ موٹرز اس فیچر کو اپنی گاڑی
میں پیش کر رہا ہے۔ لیکن سوزوکی آلٹو ان کے بغیر آتی ہے۔ الائے رمز اسٹیل کے رمز کے مقابلے
میں زیادہ مفید، قابلِ بھروسہ اور مضبوط ہوتے ہیں، اس لیے یونائیٹڈ کی جانب سے اپنی گاڑی میں دیا
گیا اچھا اضافہ ہیں۔

فوگ لیمپس:

ویگن آر کی طرح سوزوکی اپنی آلٹو میں بھی فوگ لیمپس نہیں دیتی، البتہ یونائیٹڈ الفا ان کے ساتھ آتی
ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دھند کے موسم میں الفا کو چلانا آسان ہے، اس سے گاڑی سے ملنے والا
آرام اور سہولت بڑھ جاتی ہے۔

پاور اسٹیئرنگ اور پاور ونڈوز:

الفا اور آلٹو دونوں پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ آتی ہیں، جو انہیں ڈرائیونگ اور ٹریفک میں چلانے کے
لیے آسان بناتے ہیں۔ البتہ جب بات پاور ونڈوز کی آتی ہے تو الفا برتری لے جاتی ہے کیونکہ اس کی
تمام ونڈوز پاورڈ ہیں، جبکہ آلٹو کی کھڑکیاں مینوئلی کنٹرولڈ ہیں۔

ریئر وائپر:

یونائیٹڈ موٹرز اپنی ہیچ بیک میں یہ چھوٹا، لیکن کافی مفید فیچر پیش کر رہا ہے، جبکہ سوزوکی نے
آلٹو میں وائپر نہیں لگایا۔ ریئر وائپر کبھی بھی لوکل مینوفیکچررز کی جانب سے نہیں دیا جاتا، لیکن
وقت بدل رہا ہے اور نئی لانچ ہونے والی گاڑیاں اس ٹول کے ساتھ آ رہی ہیں، جو ڈرائیونگ کو آسان
بنا رہا ہے۔

ریئر کیمرا:

ایک مرتبہ پھر یونائیٹڈ الفا برتری لیتے ہوئے ریئر کیمرے کا فیچر پیش کرتی ہے، جو اسے پارک
اور ریورس کرنے کے لیے آسان بنا رہا ہے۔ جبکہ پاک سوزوکی نے آلٹو میں یہ فیچر نہیں لگایا،
جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی گاڑی پارک کرتے ہوئے محتاط رہنا پڑے گا، خاص طور پر چھوٹی
جگہوں پر۔

ملٹی میڈیا اسکرین:

سوزوکی آلٹو روایتی آڈیو سسٹم کے ساتھ آتی ہے جبکہ یونائیٹڈ نے الفا کے انٹیریئر میں 10 انچ کی
ملٹی میڈیا اسکرین لگا کر اسے ذرا جدید لُک دیا ہے۔ اسکرین کے ذریعے آپ ریڈیو، آڈیو کے ساتھ
ساتھ بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

قیمت:

سوزوکی آلٹو VXR کی موجودہ قیمت 14,33,000 روپے ہے جبکہ یونائیٹڈ نے الفا 13,95,000
روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کی ہے۔ یہ یونائیٹڈ کی ہیچ بیک کو اپنی مقابل گاڑی سے 38,000
روپے سستا بناتا ہے۔

Alpha Vs. Alto

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.