آجکل مارکیٹ سے استعمال شدہ گاڑی خریدنا سب کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ہمارے اردگرد کچھ لوگ ایسے ہیں جو گاڑیوں کی اچھی معلومات رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مارکیٹ میں ہر ماڈل کی قیمت کے حوالے سے اچھے اندازے رکھتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت گاڑیوں کے حوالے سے ضروری معلومات میں کمزور ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فراڈ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے فن سے واقف نہیں، تو آپ کو چند اہم چیزوں کو دیکھنا ہوگا کہ جو آپ کو کسی بھی ایسی حالت سے بچا سکتی ہیں۔
Also Read: Transferring Your Car At Islamabad ETO – Step by Step Guide
کسی بھی کاروباری جال سے بچیں
مارکیٹ میں کئی ایسے ڈیلرز موجود ہیں جو آپ کو کچھ ایسا خریدنے پر مجبور کریں گے جو یا تو بہت زیادہ مہنگا ہوگا یا پھر آپ کے بجٹ میں نہیں آئے گا۔ ایسے کسی بھی سودے سے بچیں، کیونکہ وہ کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ ایسی چیز دیکھیں جو آپ کی ضرورت پوری کرے۔ گاڑی خریدنے کے لیے مارکیٹ میں قدم رکھنے کے بعد اپنے مالی بجٹ کو ذہن میں رکھیں۔
پیسوں کا انتظام
گاڑی کی خریداری کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہیں پیسے۔ اپنی نقدی ایک بینک اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروائیں کہ جس تک آپ کی سودا کرتے وقت آسان رسائی ہو۔ ایک لچکدار بجٹ رکھیں تاکہ پیسے کم پڑ جانے جیسی غیر یقینی کیفیت سے بچ سکیں۔ اگر آپ نے بینک فائنانسنگ حل کا فیصلہ کیا ہے تو اس کی اہلیت کے معیارات پورے کرنا یقینی بنائیں اور یہ بھی کہ بینک آپ کی گاڑی کو فائنانس کرنے کی منظوری دے۔ بینک کے ساتھ شرائط و ضوابط کو ادائیگی میں کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لیے پہلے سے آخری صورت دیں
Try PakWheels Car Loan Calculator at PakWheels here!
آن لائن پلیٹ فارمز چیک کریں
ایک استعمال شدہ گاڑی خریدنا ذرا بھی مشکل ہو سکتا ہے اگر آپ نے دستیاب آپشنز پر اور ان کی مارکیٹ میں موجود قیمتوں پر کام نہیں کیا تو۔ یہ باآسانی گھر بیٹھے ہو سکتا ہے۔ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے کئی آن لائن پلیٹ فارمز موجود ہیں جو آپ کو اپنے بجٹ میں بہترین گاڑی کا انتخاب کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ پاک ویلز پر استعمال شدہ گاڑی کے پرائس کیلکولیٹر کا رخ کر سکتے ہیں تاکہ جو گاڑی آپ خریدنے جا رہے ہیں اس کی درست مارکیٹ قیمت پا سکیں۔ اس سے آپ کو مارکیٹ میں اپنی تلاش کا آغاز کرنے سے پہلے مناسب آئیڈیا ہو جائے گا۔ کئی لوگ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ذرا آسان عمل ہوتا ہے کہ جہاں آپ اپنی پسند کے خریدار یا فروخت کنندگان سے مل سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو اپنی مطلوبہ گاڑی فلٹر کرنے کی سہولت بھی ملتی ہے۔
Try PakWheels Used Car Calculator here!
قیمت پر مول تول کریں
شروع میں آپ کو جو قیمت بتائی گئی ہے اسی پر گاڑی خریدنے کے جال میں مت پھنسیں۔ فروخت کرنے والا ہمیشہ مارکیٹ میں گاڑی کی حقیقی قیمت سے ذرا زیادہ مانگتا ہے۔ اس طرح انہیں مول تول کے بعد اچھی ڈیل مل جاتی ہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ایسے کسٹمرز بھی ہوتے ہیں جو کبھی بھاؤ تاؤ نہیں کرتے۔ ایسے بننے کی کوشش نہ کریں اور خود کو ایسے گاہک کے طور پر پیش کریں جو اچھی معلومات رکھتا ہے اور ایسے جال میں نہیں پھنستا۔ اگر آپ کے پاس گاڑیوں کی اچھی معلومات نہیں ہے تو بہتر سودے کے لیے کسی ایسے شخص کو ساتھ لے جائیں۔ ایک مناسب آفر کریں۔
ضروریات بمقابلہ خواہشات
آپ کا ذہن بالکل واضح ہونا چاہیے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور آپ کو کیا خریدنے کی ضرورت ہے۔ محدود بجٹ رکھنے والے ایک بنیادی خریدار کی حیثیت سے جو گاڑی آپ خریدنے جا رہے ہیں اسے آپ کی ضروریات کو لازماً پورا کرنا چاہیے، خواہشات کو نہیں۔ جانیں کہ کون گاڑی کون سے فیچرز سے لیس ہے اور آیا آپ کو ان کی ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ گاڑیوں کے ہر ماڈل میں مختلف ویرینٹس ہوتے ہیں بنیادی سے لے کر ٹاپ ویرینٹ آف دی لائن تک۔ آپ کو اس ویرینٹ کو دیکھنا چاہیے جو آپ کی ضروریات کو پورا کرے۔ اگر آپ کی جیب پر بھاری نہیں پڑتا تو تمام سہولیات سے لیس ویرینٹ کا رخ کریں کہ جو آپ کی خواہشات بھی پوری کرے۔
کار انسپکشن
کسی بھی تکنیکی مسئلے کا پتہ چلانے کے لیے کسی ماہر سے گاڑی کی انسپکشن کروائیں، کیونکہ یہ ایک اہم عمل ہے اور اس سے آپ کو اپنی محنت کی کمائی سے درست گاڑی حاصل کرنے منتخب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ اپنے مکینک کو لے جا سکتے ہیں یا پاک ویلز کار انسپکشن جیسی انسپکشن سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ قدم آپ کو کسی بھی فراڈ سے بچانے کی ضرورت دیتا ہے جس کا آپ کو خود سے پتہ نہ چلا ہو۔
Click here to learn more about PakWheels Car Inspection!
ٹیسٹ ڈرائیو کریں
وہ کہتے ہیں ناں کہ “ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔” اس لیے کبھی بھی گاڑی کی ظاہری شکل و صورت سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ زیادہ تر ڈیلرز یا گاڑی فروخت کرنے والی اپنی گاڑی کو بہتر سے بہترین انداز میں پیش کرتے ہیں تاکہ انہیں اچھا سودا مل سکے۔ جبکہ وہ گاڑی میکنیکلی ان فٹ ہو سکتی ہے۔ ہمیشہ خریدار سے ٹیسٹ ڈرائیو کا مطالبہ کریں تاکہ گاڑی کی حقیقی رننگ کنڈیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے آپ کو مختلف معیارات چیک کرنے کی مدد ملے گی جیسا کہ بریکنگ، ایئر کنڈیشننگ، عجیب آوازیں، سسپنشن اور انجن کنڈیشن۔ یہ ٹیسٹ ڈرائیو بلاشبہ آپ کی گاڑی خریدنے میں فیصلہ کن مرحلہ ہوگی۔
خریدنے کا درست وقت
اگر آپ ڈیلرشپ سے گاڑی خرید رہے ہیں تو پھر مہینے کے آخر میں خریداری کرنا زیادہ مناسب وقت سمجھا جاتا ہے۔ کئی ڈیلرشپس اپنے مہینوں کا اختتام زیادہ فروخت کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وہ آپ کو مناسب قیمت کی پیشکش کر سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی آن لائن پلیٹ فارم سے خرید رہے ہیں تو پھر ایسا نہیں ہوگا۔ آپ سال کے اختتام پر خریداری کا انتخاب کر سکتے ہیں کیونکہ کئی لوگ پرانی گاڑی فروخت کر کے نئے سال کے ماڈل پر نظریں جمائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ وہ مناسب قیمت پر گاڑی فروخت کرنے کی کوشش کریں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو پہلے فروخت کرنے والی کی ضرورت کو سمجھنے کی ضرورت ہوگی۔
گاڑی کی جانچ کریں
آپ کو لازماً جاننا ہوگا کہ آپ خرید کیا رہے ہیں۔ کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کی جامع انداز میں جانچ کریں۔ جو گاڑی آپ خریدنے جا رہے ہیں وہ کسی بھی فراڈ سرگرمی میں ملوث ہو سکتی ہے یا ہو سکتا ہے کہ پولیس اسے تلاش کر رہی ہو۔ گاڑی کے بارے میں فروخت کرنے والے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس میں یہ پوچھنا شامل ہے کہ اب تک اس گاڑی کے کتنے مالکان بدل چکے ہیں، ان کا پس منظر اور گاڑی استعمال کرنے کی جگہ۔ اس تحقیق میں ہمیشہ اخلاق کا دامن تھامے رکھیں اور کسی بھی نامناسب اظہار سے بچیں۔ لیکن گاڑی خریدنے کے لیے کوئی بھی قدم بڑھانے سے پہلے گفتگو میں اس مقام پر ضرور پہنچیں کہ آپ کو اطمینان ہو جائے۔
گاڑی کا ٹرانسفر
سودا طے پا جانے کے بعد پہلا کام یہ ہے کہ گاڑی کو اپنے نام پر ٹرانسفر کروائیں۔ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر گاڑی خریدنا غیر قانونی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ٹرانسفرشپ کے طریقے کی پیروی کریں۔
گاڑی خریدنا ایک دلچسپ تجربہ بھی ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ چند بنیادی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو یہ ایک ڈراؤنا خواب بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ مزید ٹپس جانتے ہیں تو نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔