ہونڈا کے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 5,486

اٹلس ہونڈا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا کر اپریل فول منانے کے بعد یاماہا بھی اسی کے نقشِ قدم پر چلا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے اپنی تین موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

نئی قیمت 2 اپریل 2021ء سے لاگو ہوگی۔

نئی قیمتیں:

‏YBR 125G کی قیمت میں 7,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی نئی قیمت اب 1,97,000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 1,90,000 روپے تھی۔ جبکہ YB 125Z DX اب 7,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,82,500 روپے کی ہوگی۔ اس کی پرانی قیمت 1,75,000 روپے تھی۔

اس کے علاوہ کمپنی نے YB 125Z کی قیمت 6,000 روپے بڑھائی ہے اور پرانی قیمت 1,63,000 روپے کے مقابلے میں اب نئی قیمت 1,69,000 روپے ہوگی۔

Yahama Notification

نوٹیفکیشن میں کمپنی نے قیمت میں اس اضافے کی وجہ پیش نہیں کی۔ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی نے قیمتیں بڑھانا عادت ہی بنا لیا ہے۔ اس سے پہلے مینوفیکچرر نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قیمت بڑھنے کی وجہ بتایا تھا لیکن ڈالر تو پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل گر رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت جو کبھی 168 روپے پر تھی اب 152.30 روپے پر کھڑی ہے۔ اتنی بڑی کمی کے باوجود قیمتیں بڑھ ہی رہیں۔

کووِڈ-19 کے اثرات:

قیمتوں میں اس اضافے کی واحد کووِڈ-19 اور اس کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے پرزے درآمد کرنے پر پڑنے والے اثرات ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹیں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں کیونکہ کنٹینرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

یاماہا کی جانب سے پہلے کیے گئے اضافے:

جنوری 2021ء میں بھی یاماہا موٹر پاکستان نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6,000 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق یاماہا نے 7 جنوری 2021 سے یہ قیمتیں لاگو کی تھیں۔

اس اضافے کے بعد یاماہا YB 125Z کی قیمت 6,000 روپے بڑھ کر 1,63,000 روپے ہو گئی تھی۔ اس کی پرانی قیمت 1,57,000 روپے تھی۔ جبکہ یاماہا YB 125Z DX کی قیمت میں بھی 6,000 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اور اس کی قیمت 1,69,500 روپے سے بڑھ کر 1,75,500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اس کے علاوہ یاماہا YBR 125 بھی 6,000 روپے مہنگی ہو کر 1,81,000 روپے پہنچ گئی تھی، جس کی قیمت 1,75,000 روپے سے بڑھائی گئی تھی۔ یاماہا YBR 125G کی نئی قیمت 1,90,000 روپے کی گئی، پرانی قیمت 1,84,000 روپے پر 6,000 روپے کا اضافہ کر کے۔

اس نئی قیمت پر آپ کی رائے کیا ہے؟ اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں ضرور پیش کیجیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.