پروٹون اور یونائیٹڈ کا ڈلیوری ٹائم

0 562

اس آرٹیکل میں ہم پروٹون پاکستان اور یونائیٹڈ موٹرز کے ڈلیوری ٹائم پر بات کریں گے۔ پروٹون یونائیٹڈ کے مقابلے میں نسبتا نئی کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ پروٹون پاکستان نے دو گاڑیاں کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی پروٹون X70 اور پروٹون ساگا لانچ کی ہیں۔ دریں اثنا، یونائیٹڈ نے دو انٹری لیول کی ہیچ بیکس براوو M/T اور ایلفا 1.0 M/T لانچ کی ہیں

پروٹون پاکستان

واضح رہے کہ ملائیشیا میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے پروٹون نے اپنے سی کے ڈی یونٹس صارفین تک ڈلیور نہیں کیے ہیں۔ تاہم کمپنی نے حال ہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد ڈلیوریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مئی 2022 تک اپنے تین ویریںٹس یعنی ساگا 1300 سی سی ACE A/T، ساگا 1300 سی سی سٹینڈرڈ A/T اور ساگا اور ساگا 1300 سی سی سٹینڈرڈ M/T کی فراہمی کرے گی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کی شروعات اب ہوئی ہے۔

دریں اثنا، پروٹون X70 ایگزیکٹو AWD اور پروٹون X70 پریمیم FWD کی دو اقسام جون 2022 میں صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو CKD گاڑیوں کے لیے تقریبا 7  سے 8 ماہ تک انتظار کرنا ہوگا۔

اچھی خبر یہ ہے کہ پروٹوں پاکستان نے مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنے کا  آغاز کر دیا ہے جبکہ بری خبر ان گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام گاڑیوں کی بکنگ فی الحال کھلی ہے۔

یونائیٹڈ موٹرز

یونائیٹڈ موٹرز کی دونوں گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم کافی کم ہے۔ کمپنی کے مطابق آپ کو بکنگ کے صرف 15 دن بعد ہیچ بیک یونائیٹڈ براوو  M/Tاور یونائیٹڈ الفا 1.0 M/T مل جائیں گی اور ان دونوں کاروں کی بکنگ فی الحال کھلی ہے۔

لہذا، یونائیٹڈ کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ وہ بکنگ کے بعد بہت جلد گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ نہ صرف گزشتہ آرٹیکلز کی طرح یہ آرٹیکل آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا بلکہ نئی گاڑی خریدنے سے پہلے فیصلہ کرنے میں بھی یہ آرٹیکل فاہدہ مند ثابت ہوگا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.