چنگان ایلسوِن – تمام 3 ویرینٹس کا کمپیریزن

0 11,758

چنگان ایلسوِن پاکستان میں تین ویرینٹس میں آئی ہے؛ 1.3L مینوئل کمفرٹ، 1.5L DCT کمفرٹ اور ٹاپ آف دی لائن 1.5L DCT Lumiere۔ کمپنی نے گاڑی کی پری بکنگ شروع کر دی ہے۔ البتہ ان ویرینٹس کی قیمتیں ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ان تمام ویرینٹس کو کمپیئر کریں گے تاکہ ہمارے قارئین بہتر فیصلہ کر سکیں۔ ہم ان تین ویرینٹس کے نمایاں فیچرز، تفصیلات اور آپشنز کو کمپیئر کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انجن اور پاور ٹرین:

مینوئل ویرینٹ 1370cc کا انجن رکھتا ہے، 99hp اور 135Nm ٹارک کے ساتھ۔ جبکہ دونوں DCT اور Lumiere ویرینٹ 1480cc کے انجنوں کے ساتھ آتے ہیں کہ جو 105hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرتے ہیں۔

ٹرانسمیشن:

1300cc ویرینٹ میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہے جبکہ دونوں 1500cc کے ویرینٹس 5-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) رکھتے ہیں۔ DCT جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور یہ گاڑی کی پرفارمنس اور فیول ایوریج کو بہتر بناتی ہے۔

ویلز – چنگان ایلسوِن ویرینٹس:

چنگان ماسٹر موٹرز نے ان تمام ویرینٹس میں 15-انچ کے الائے رِمز انسٹال کر رکھے ہیں، جو انہیں اس حوالے سے ایک جیسا بناتے ہیں۔

ایڈجسٹ ایبل ہیلوجن ہیڈلیمپس:

کمپنی الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ آپشن کے ساتھ ہیلوجن ہیڈلیمپس بھی پیش کر رہی ہے۔ یہ رات کے وقت محفوظ سفر کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ آپ اسٹیئرنگ ویل کے قریب موجود ایک کنٹرول کے ذریعے اپنی فرنٹ لائٹس کے بیم کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

ایئر بیگز – چنگان ایلسوِن ویرینٹس:

تینوں ویرینٹس 1300cc مینوئل، 1500cc DCT اور 1500cc DCT Lumiere میں ڈوئل ایئربیگز ہیں، جو انہیں آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے ایک محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔

ریئر پارکنگ کیمرا اور سینسرز:

کمپنی نے تینوں ویرینٹس میں ریئر پارکنگ کیمرے اور پارکنگ سینسرز لگا رکھے ہیں، جن کی مدد سے آپ اپنی گاڑی کو بہت کم جگہ پر بھی آسانی سے پارک کر سکتے ہیں۔

سن رُوف – چنگان ایلسوِن ویرینٹس:

1500cc DCT Lumiere ایک سن رُوف کے ساتھ آئے گی، البتہ 1300cc مینوئل اور 1500cc DCT دونوں میں یہ فیچر نہیں ہوگا۔

ایکو-آئیڈل:

کمپنی صرف اپنے ٹاپ آف دی لائن Lumiere ویرینٹ میں ہی ایکو-آئیڈل فیچر پیش کر رہی ہے۔ جبکہ دوسرے دو ویرینٹس میں یہ آپشن نہیں ہوگا۔ ایکو-آئیڈل فیچر گاڑی کے انجن کو ٹریفک سگنلز پر یا ٹریفک جام میں خودکار طور پر بند ہو جانے کی سہولت دیتا ہے، اور جب ڈرائیور ایکسلریٹر دباتا ہے تو انجن خود بخود چل جاتا ہے۔ یہ فیول بچانے کے لیے ایک زبردست فیچر ہے۔

کروز کنٹرول – چنگان ایلسوِن ویرینٹس:

مینوئل اور 1500cc DCT آٹو دونوں چنگان ایلسوِن ویرینٹس میں کروز کنٹرول کا آپشن نہیں ہے۔ البتہ 1500cc DCT Lumiere اس فیچر کے ساتھ آئے گی، جو ڈرائیور کو ہموار اور آرام دہ تجربہ فراہم کرے گی۔

ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS):

یہ جدید ترین فیچر صرف ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں ہوگا یعنی 1500cc Lumiere میں، جبکہ دوسرے دونوں ویرینٹس اس کے بغیر مارکیٹ میں آئیں گے۔ TPMS ایک زبردست فیچر ہے، جو آپ کو اپنے ٹائروں کے پریشر سے آگاہ رکھتا ہے، اور آپ کو کسی بھی پریشانی سے بچاتا ہے۔

اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز:

کمپنی تمام ویرینٹس میں اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز دیتی ہے، جو ڈرائیور کو مخلتف فیچرز کا کنٹرول اپنی انگلیوں پر ہی دے دیتے ہیں۔ یہ کنٹرولز آپ کو محفوظ بناتے ہیں کیونکہ اس سے ڈرائیونگ کے دوران آپ کا خیال ادھر ادھر نہیں ہوتا۔

Changan Alsvin

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.