پاکستان میں چنگان کی کون سی ایس یو وی آ رہی ہے؟

0 12,559

گاڑیوں کے شوقین بہت خوش ہیں کیونکہ کراچی میں چنگان ماسٹر موٹرز کی UNI-T نامی SUV دیکھی گئی ہے۔ جدید بلکہ خاص طور پر فرنٹ پر مستقبل کا ایکسٹیریئر ڈیزائن رکھنے والی یہ SUV لوکل مارکیٹ میں خوشی کی لہر دوڑا چکی ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2020 میں چین میں لانچ کی گئی تھی۔ خبروں کے مطابق چنگان نے اس SUV کو مقامی سڑکوں پر ٹیسٹ کرنے کے لیے اس کے CBU یونٹس درآمد کیے ہیں۔

کیونکہ اس گاڑی کی ایک جھلک نے سب کو بے تاب کر دیا ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس SUV کی نمایاں خصوصیات اور تفصیلات کا ذرا مختصراً بیان کر دیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

یہ گاڑی 1500cc کا ٹربو چارجڈ انجن رکھتی ہے، جو 180hp اور 300Nm ٹارک رکھتا ہے اور اس کے ساتھ 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ یعنی یہ زبردست ہارس پاور اور ٹارک کے ساتھ ایک طاقتور انجن رکھتی ہے۔ البتہ یہ گاڑی چند انٹرنیشنل مارکیٹوں میں 2.0L انجن کے ساتھ بھی لانچ کی گئی ہے۔ تو یہ دیکھنا باقی ہے کہ پاکستان میں کون سا انجن پیش کیا جائے گا، زیادہ امکانات یہی ہیں کہ یہ 1.5L ویرینٹ ہی ہوگا۔

ایکسٹیریئر:

یہ SUV ایک اسٹائلش اور جدید شکل و صورت کا حامل فرنٹ رکھتی ہے جس میں نمایاں ترین اس کی چوڑی فرنٹ گرِل اور پتلی اور شوخ سی فرنٹ لائٹس ہیں۔ سائیڈز پر دیکھیں تو آپ ایک نمایاں کریکٹر لائن، باڈی کی رنگت کے ڈور ہینڈلز کے ساتھ 19 انچ کے الائے ویلز دیکھیں گے۔ یہ گاڑی پچھلے حصے میں پولیگونل لیمپس، ڈبل ایگزاسٹس، اسکڈ پلیٹ، اسپوائلر اور سلم فوگ لیمپس رکھتی ہے۔

انٹیریئر:

پہلی چیز جس پر آپ کی نظریں جم جائیں گی وہ 10.5 انچ کی ٹچ اسکرین اور سادہ بٹن لے آؤٹ اور ایک سینٹرل کنٹرول لائن ہوگی۔ یہ گاڑی نیچے سے سیدھا اسٹیئرنگ ویل رکھتی ہے جس میں کنٹرول سوئچز موجود ہیں اور hollowed-out سینٹرل پلیٹ فارم بھی۔ جبکہ جوائے اسٹک کی شکل کا لیور پورے انٹیریئر کو جدید صورت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور اور مسافر دونوں سیٹیں الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ فیچر رکھتی ہیں۔

سیفٹی:

یہ SUV ڈرائیور/پیسنجر، فرنٹ/سائیڈ ریئر سائیڈ اور فرنٹ/ریئر کرٹینز میں ایئر بیگز رکھتی ہے۔ دیگر سیفٹی فیجرز میں ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ، بریک اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ اسسٹ اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP) شامل ہیں۔ یہ فیچرز اس گاڑی کو بہت محفوظ اور آپ اور آپ کے خاندان کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.