نان ہائبرڈ کرولا کراس 1.8 بمقابلہ – 1.8X تفصیلی موازنہ

0 6,561

اس سے قبل گزشتہ بلاگز میں ہم نے آپ کو ٹویوٹا پاکستان (انڈس موٹر کمپنی) کی جانب سے لانچ کی جانے والی نان ہائبرڈ کرولا کراس کی لانچ، اس کے فیچرز و دیگر خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ کمپنی نے اس کار کے دو ویرینٹس، کرولا کراس 1.8 (بیس ویریئنٹ) اور 1.8X (ٹاپ ویریئنٹ) متعارف کرائے ہیں جن کی خصوصیات میں معمولی فرق ہے۔ اس بلاگ میں ہم دوںوں ویرینٹس میں دئیے گئے فیچرز کا تفصیلی موازنہ لائے ہیں۔

دونوں ویرینٹس میں موجود فیچرز کا موازنہ

اہم فیچرز

نان ہائبڑد کرولا کراس میں مندرجہ ذیل اہم فیچرز موجود ہیں۔

  • 7 SRS ایئر بیگز
  • ABS + EBD + BA
  • وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول
  • ٹریکشن کنٹرول
  • ہل سٹارٹ اسسٹ
  • ٹیرا روزا لیدر سیٹس
  • روف ریلز کے ساتھ مون روف
  • کلیئرنس سونر (FR & RR)
  • بائی بیم ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ
  • 9 انچ کا فلوٹنگ ڈسپلے
  • پاورڈ سیٹس
  • ڈوئل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول

قیمت

دونوں ویریںٹس کی ایکس ​​فیکٹری قیمتیں یہ ہیں:

  • کرولا کراس 1.8x – 8899000 روپے
  • کرولا کراس 1.8 – 8199000 روپے

بکنگ

کمپنی کے مطابق اپریل 2024 اور مئی 2024 کی بکنگ مکمل ادائیگی پر کی جائے گی۔ دریں اثنا، اگلے مہینوں کی بکنگ 300000 روپے کی جزوی ادائیگی پر کی جائے گی۔

نئی کراس اوور SUV کا آرڈر لینے کا آغاز 23 مارچ 2024 سے ہو رہا ہے۔

ڈلیوری

گاڑی کی ڈیلیوری عارضی طور پر 15 اپریل 2024 سے شروع ہوگی، جو کہ عارضی بکنگ آرڈر فارم (PBO) کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔

کمپنی نے یہ اچانک اقدام اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ مارکیٹ میں پٹرول یا غیر ہائبرڈ کرولا کراس کی آمد کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.