انتظار ختم! ہنڈا سوِک 2022 پاکستان میں لانچ کر دی گئی

0 4,411

ہنڈا اٹلس نے سوِک 2022 لانچ کر دی ہے، جس کا ایک لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ کمپنی کے فیس بک اور یوٹیوب چینلز پر ڈیجیٹل لانچ کے دوران اس کار کی رونمائی کی گئی۔ لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ہنڈا کے اعلیٰ حکام، میڈیا کے نمائندوں اور ہنڈا ڈیلرز نے شرکت کی۔

لانچ کے دوران کمپنی نے نئی سِوک کے تین یونٹس دکھائے، جو کار کے تین ویرینٹس تھے۔ مزید برآں، کمپنی نے دو نئے رنگوں کا بھی انکشاف کیا۔ جن میں میٹیورائیڈ گرے میٹالک اور مارننگ مسٹ بلیو میٹالک شامل تھے۔ حاضرین میں سے بیشتر نے اس سیڈان کی لانچ کا خیرمقدم کیا۔

کمپنی نے لانچ سےقبل گاڑی کے کئی ٹیزر جاری کیے، جس سے صارفین کی توقعات میں اضافہ ہوا۔ ٹیزرز کی ایک سیریز میں کمپنی نے مختلف فیچرز اور اور خصوصیات دکھائیں۔ جن میں ایک نئی فرنٹ گرل، ہیڈ لیمپس اور سب سے اہم “ہنڈا سینسنگ” شامل ہیں۔ ہنڈا سینسنگ ایک سیفٹی پروگرام ہے جو گاڑی کو کسی بھی خطرناک حادثے سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

ہنڈا کے گلوبل سیفٹی کانسیپٹ، “سیفٹی فار ایوری وَن” کا مقصد حادثات سے پاک معاشرے کا ادراک کرنا ہے۔ جس میں گاڑی پر سوار اور موٹر سائیکل سوار افراد سمیت ہر کوئی سڑک پر محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی 2050 تک ہنڈا گاڑیوں کے حادثوں میں ہونے والی اموات کو صفر کرنے کی کوشش کرے گا۔

لانچ سے پہلے ایک اچھی خبر

ہنڈا سوِک 2022 پاکستان میں لانچ ہونے سے پہلے ہنڈا اٹلس کے لیے ایک اچھی خبر آگئی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ کار نے سال کی بہترین شمالی امریکہ کی کار کا ایوارڈ جیتا۔

آٹوموٹیو جرنلسٹس کی شمالی امریکہ کی جیوری نے اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیوری نئی سِوک کی فیول ایوریج اور کم قیمت سے کافی متاثر ہوئی۔

کاروں کو ڈیزائن، سیفٹی فیچرز، ٹیکنالوجی سے متعلقہ ایوارڈز ملتے ہیں۔ اِن ایوارڈز کا آغاز 1994 میں ہوا تھا اور ان کا فیصلہ امریکہ اور کینیڈا کے 50 پیشہ ور آٹو موٹیو صحافیوں نے کیا۔ یہ صحافی آزاد میگزین، ریڈیو، اخبارات، انڈسڑی ویب سائٹس اور ٹیلی ویژن کے لیے کام کرتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں بھی سوک کامیاب ثابت ہو گی، لیکن یہ سب کار کے فیچرز اور کمپنی کے کام پر منحصر ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.