امپورٹڈ ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

1 631

کِیا موٹرز کے بعد ٹویوٹا کی امپورٹِڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے کہا کہ درآمد شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) میں حالیہ اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور قیمتوں میں 22 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹویوٹا نے جنوری 2022 میں بھی امپورٹڈ (CBU) کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ جس کی اہم وجہ ریگولیٹری ڈیوٹی اور FED میں اضافہ تھا۔ لہذا، اسی وجہ سے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ عجیب لگتا ہے۔

کرولا کراس، ٹویوٹا پریئس اور ٹویوٹا رَش کی نئی قیمتیں یہ ہیں اور یہ ایکس فیکٹری پرائسز ہیں۔

ٹویوٹا کرولا کراس

ٹویوٹا کرولا کراس کے تینوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • ٹویوٹا کراس کا پہلا 1800 سی سی ویرینٹ کی قیمت 9249000 سے بڑھ کر 11179000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 1930000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • اسی طرح ٹویوٹا کرولا کے دوسرے 1800 سی سی ویرینٹ کی قیمت میں 2090000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9869000 روپے سے بڑھ کر11959000 ہو چکی ہے۔
  • گاڑی کے تیسرے 1800 سی سی ویرینٹ کی قیمت 10109000 روپے سے بڑھ کر 12249000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 2140000 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ٹویوٹا پریئس

  • ٹویوٹا پریئس کا صرف ایک ویرینٹ ہے جس کی قیمت 2280000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 11109000 روپے سے بڑھ کر13389000 روپے ہو چکی ہے۔

ٹویوٹا رَش

ٹویوٹا رَش کے دو ویرینٹس دئیے گئے ہیں۔ جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • 5L ٹویوٹا رَش GMT کی قیمت میں 1110000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6219000 روپے سے بڑھ کر 7329000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح 5L رَش GAT کی قیمت 6459000 روپے سے بڑھ کر 7619000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 1160000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

Toyota CBU prices

شرائط و ضوابط

ٹویوٹا کے مطابق، نئی قیمتیں 4 مارچ 2022 سے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔ دریں اثنا، موجودہ قیمتیں 4 مارچ 2022 تک سسٹم میں دستیاب تمام مکمل ادائیگیوں/GTG آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.