فورڈ شیلبی ایف 150، اپنے مالک کی نظر سے!

0 3,040

فورڈ شیلبی ایف-150 ایک جاندار ٹرک ہے جو وہ تمام صلاحیتیں رکھتا ہے جو آؤٹ ڈور ایڈونچر کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ یہ نہ صرف آف روڈ ایڈونچر کے لیے زبردست ہے بلکہ شہر کے اندر چلانے کے لیے بھی بہترین لگژری اور آرام فراہم کرتا ہے۔ فورڈ F150 کے کئی ویرینٹس ہیں جن میں ریپٹر، پلاٹینم، کنگ رینچ، لیریٹ، XLT اور XL شامل ہیں۔ شیلبی F150 میں لیریٹ F150 502A پیکیج موجود ہے جسے ٹسکانی موٹر کارپوریشن اور شیلبی نے ٹیون اور موڈیفائی کیا ہے۔ 

شیلبی اور ٹسکانی موٹر کارپوریشن کے جوائنٹ وینچر کی جانب سے لیریٹ F150 کے کارکردگی کے اور ظاہری دونوں پہلوؤں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی کے مالک نے فورڈ F150 ریپٹر اور RAM ریبل خریدنے پر بھی غور کیا تھا۔ فورڈ شیلبی F150 کے دو ویرینٹس ہیں: ایک نیچرلی ایسپائریٹڈ اور دوسرا سپر چارجڈ۔ یہ سپر چارجڈ ویرینٹ ہے جو کئی پرفارمنس اپ گریڈز رکھتا ہے۔ سال 2018ء میں شیلبی نے صرف 500 فورڈ F150 لیریٹ ٹرک موڈیفائی کیے تھے، یعنی یہ گاڑی بہت نایاب ہے۔ 

ایکسٹیریئر 

یہ ٹرک اپنے بڑے سائز کی وجہ سے سڑک پر سب کی نظروں میں آتا ہے۔ یہ 20 انچ شیلبی engraved الائے ویلز اور BFG آل-ٹیرین ٹائروں کے ساتھ آتا ہے۔ اگلے حصے میں شیلبی کے نشان کے ساتھ ہنی کومب ریسنگ گرِل موجود ہے۔ ہُڈ، بیڈ اور ٹیل گیٹ پر بھی شیلبی لکھا ہوا ہے۔ ہُڈ کے ایئر اِن ٹیکس پر بھی بہت بڑا لوگو لگا ہوا ہے۔ شیلبی کی جانب سے اس گاڑی کے لیے کسٹم فرنٹ بمپر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی میں لگے اسٹیپ بارز سفید پاؤڈر کی کوٹنگ رکھتے ہیں۔ فینڈر فلیئرز اور وینٹس بھی رنگے ہوئے ہیں۔ rocker پینل گرافکس اور پوری باڈی پر rally stripes بھی موجود ہیں۔ یہ تمام ڈیزائن عناصر اس ٹرک کی اسپورٹی فطرت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس میں پینٹ شدہ کسٹم ریئر بمپر cladding بھی ہے۔ ٹرک شیلبی Bedrug لائنر کے ساتھ پینٹ شدہ tonneau کوَر کے ساتھ بھی آتا ہے۔ اگلے حصے میں ڈوئل اِن ٹیک Ram Air شیلبی Super Snake ہے جو اس ٹرک کے بڑے انجن کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

انٹیریئر 

اندرونی حصے میں یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ یہ شیلبی گاڑی ہے، شیلبی کے کئی بیجز لگے ہوئے ہیں جیسا کہ شیلبی اسنیک بیج کی حامل console lid، شیلبی فلور میٹس اور شیلبی اسنیک کے حامل ہیڈ ریسٹ ۔ یہ گاڑی گہرے رنگ کے شیشوں اور کاربن فائبر انٹیریئر پیکیج کے ساتھ آتی ہے۔ شیلبی کا لوگو رکھنے والے دو رنگوں کے لیدر کوَرز بھی انٹیریئر میں موجود ہیں۔ ڈیش بورڈ ایک CSM سیریل نمبر پلیٹ رکھتا ہے۔ یہ ٹرک Bang اور Olufsen پریمیم اسٹیریو سسٹم کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ہے جو بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی، نیوی گیشن اور کلائمٹ کنٹرول آپشنز رکھتا ہے۔ A اور B پِلرز دونوں پر grab ہینڈلز موجودہیں۔ 

انٹیریئر کی دیگر خصوصیات میں ambient لائٹنگ، کروز کنٹرول، dome لائٹس، پُش بٹن اِسٹارٹ، 12v ساکٹ، heated اور ventilated فرنٹ سیٹس، ڈوئل زون آٹومیٹک ٹمپریچر کنٹرول، پاور adjustable پیڈلز، آٹو dimming ریئر ویو mirror، tilt اور telescoping اسٹیئرنگ اور کپ ہولڈرز شامل ہیں۔ اس میں ایک بڑی پینورامک سن رُوف ہے جو دِن کے اوقات میں انٹیریئر کیبن کو روشن رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو ڈرائیور کے لیے ایک 8 انچ کی productivity اسکرین ملتی ہے جو فیول اکانمی سمیت دیگر کارآمد معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹرک Sync 3 وائس-ایکٹیویٹڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی آتا ہے جو ڈرائیونگ کو آسان اور باسہولت بناتی ہے۔ آپ گاڑی کے متعدد فیچرز جیسا کہ کلائمٹ کنٹرول کو وائس کمانڈز کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ Sync 3 اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

کارکردگی 

اس ٹرک میں 5.0L V8 انجن لگایا گیا ہے، جو شیلبی کے بنائے گئے سپر چارجر کے ساتھ ملایا گیا ہے جو اس کی ہارس پاور کو 750 تک لے جاتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انجن 395 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ اس ٹرک میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے دیگر خصوصیات میں ریئر پرفارمنس ٹریکشن بار، انجن ٹھنڈا کرنے کے لیے فرنٹ fender وینٹس ، سیاہ رنگ کی ceramic ڈوئل ایگزاسٹ ٹپس، Borla پرفارمنس ایگزاسٹ، اپگریڈڈ billet تھروٹل باڈی، المونیم ہیٹ exchanger، کاربن فائبر ایئر intake ٹیوب اور ہائی پرفارمنس فیول injectorشامل ہیں۔ یہ پرفارمنس پارٹس 3 سال یا 36,000 میل کی وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ 

یہ گاڑی 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ اس گاڑی میں آئل کی تبدیلی آپ کو 15,000 روپے کی پڑ سکتی ہے۔شیلبی کی اِس سپر چارجڈ گاڑی میں کم از کم 91 اوکٹین فیول کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیلبی اسپیڈو اور ٹائر سینسر calibration بھی اِس گاڑی میں دی گئی ہے۔ اگلے اور پچھلے 2.5 انچ المونیم reservoir شاکس اور انٹرنل بائی پاس ٹیکنالوجی اِس ٹرک کو شہر کے اندر اور آف روڈ راستوں پر چلانا آسان بناتی ہے۔ 

نیچے فورڈ شیلبی F150 کا ویڈیو جائزہ دیکھیں:

آرام اور ہینڈلنگ

یہ ٹرک شیلبی کی جانب سے BDS سسپنشن کے ساتھ آتا ہے، جو نہ صرف اسپیڈ بریکرز پر ہموار ہیں بلکہ آف روڈ تجربے میں بھی کافی مضبوط ثابت ہوتے ہیں۔ ایک ریموٹ اسٹارٹ فیچر بھی گاڑی میں دیا گیا ہے کہ جس کی مدد سے گاڑی کو key fob سے چلایا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور کے دروازے پر ایک keypad بھی دیا گیا ہے۔ یہ کی ِپیڈ آپ کو گاڑی اَن لاک کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کو key fob اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس فیچر کی مدد سے ، آپ اپنا key fob کو گاڑی کے اندر چھوڑ بھی سکتے ہیں۔

آگے اور پیچھے بیٹھنے والے مسافروں دونوں کے لیے ہیڈ رُوم اور لیگ رُوم کافی ہیں۔ اپنی اونچائی کی وجہ سے اِس ٹرک میں موڑ کاٹتے ہوئے تھوڑی سی مشکل ہو سکتی ہے۔ ایک ہیوی ڈیوٹی FOX سسپنشن سسٹم ہے جس میں چاروں پہیوں پر ریپٹر اسٹائل کے FOX شاکس شامل ہیں۔ یہ سسپنشن سسٹم آپ کے ٹرک کو لگژری کار جیسی روانی کے ساتھ زبردست آف روڈ ٹریک ہینڈلنگ میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 

سیفٹی 

چونکہ یہ ایک بڑی گاڑی ہے ، اس لیے ریئر وِیو کیمرے کے ساتھ 360 ڈگری وِیو آپشن دیا گیا ہے۔ اس سے تنگ جگہ پر جانا اور وہاں سے نکلنا ناقابلِ یقین حد تک آسان ہوجاتا ہے۔ بلائنڈ اسپاٹ انفارمیشن سسٹم ، ایئر بیگز اور ڈائنامک hitch assists سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔ دیگر سیفٹی فیچرز میں curve کنٹرول ، فور-وِیل اینٹی- لاک بریکس، سیٹ بیلٹس اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔ چونکہ یہ ایک اونچی گاڑی ہے اس لیے Roll Stability Control گاڑی کو اُلٹنے سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ آپ اضافی فیچر کے طور پر پچھلے حصے میں inflatable سیٹ بیلٹس بھی لے سکتے ہیں۔ 

فیصلہ

یہ ایک بہت مہنگی گاڑی ہے کہ جس کی قیمت 1.7 کروڑ روپے ہے۔ پھر یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی انوکھی گاڑی بھی ہے اس لیے بہت زیادہ توجہ پاتی ہے۔ یہ ٹرک لگژری اور آف روڈ صلاحیتوں کا بہترین ملاپ پیش کرتا ہے۔ اس ٹرک کی مرمت اور دیکھ بھال لمبے عرصے میں مہنگی پڑ سکتی ہے کیونکہ اس کے فاضل پرزے باآسانی دستیاب نہیں ہیں۔ اس گاڑی کی ری سَیل مارکیٹ بھی موجود نہیں ہے۔ البتہ یہ ایک خاص ٹرک ہے جو انوکھی گاڑیوں کے شوقین افراد میں اپنی ری سَیل ویلیو اور مارکیٹ بنا سکتا ہے۔ 

ایسی ہی مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیجے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Recommended for you: Nadir Magsi wins 15th TDCP Cholistan Jeep Rally 2020

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.