کیا آپ سرفرنگا ریلی 2022 کے لیے تیار ہیں؟

0 668

دو سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاک ویلز سرفرنگا ریلی کا انعقاد کی جا رہا ہے۔ کیا آپ دنیا کے بلند و بالا صحرا میں منعقد کی جانے والی اس ریلی کیلئے تیار ہیں؟ جہاں آپ کو کاریں اور جیپیں دوڑتی نظر آئیں گی۔ کوورنا کی وجہ سے دو سال تک اس ریلی کا انعقاد نہ کیا جا سکا لیکن اب جکہ کورونا کے اثرات کم ہو چکے ہیں تو ایک بار پھر پوری تیاری کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔

سرفرنگا ریلی کی تاریخ

تین روزہ ریس اگلے مہینے منعقد کی جائے گی۔ ریس کی تاریخیں 14، 15 اور 16 اکتوبر 2022 ہیں۔ دریں اثنا، ٹریک کی ڈیولپمنٹ 20 ستمبر 2022 سے شروع ہوگی جبکہ عارضی ٹریک کا فاصلہ 70+ کلومیٹر ہوگا۔

سرفرنگا 2019 کی جھلکیاں

گزشتہ سرفرنگا ریلی 2019 میں منعقد کی گئی تھی اور ہم اسے آج بھی پوری شان و شوکت کے ساتھ یاد کرتے ہیں جس میں کُل 9 کیٹیگریز تھیں؛ 4 سٹاک، 4 پری پئیرڈ، 1 وومن اور 1 بائک کیٹیگری۔ اس ریلی میں سو سے زائد ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ نادر مگسی نے اپنے موڈیفائیڈ ایف جے کروزر میں 50 کلومیٹر پلس ٹریک 36 منٹ اور 11.97 سیکنڈ میں مکمل کر کے یہ ایونٹ جیت لیا۔

سرفرنگا 2022

سرفرنگا ڈیزرٹ ریلی 2022 ماضی کی تین ریلیوں کی طرح بھی کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر، ہم مقامی تہواروں اور پولو میچوں کی نمائش کرکے ان کی مقامی ثقافت کو فروغ دیں گے۔ سرفرنگا گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو عوام کے سامنے پیش کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہماری عاجزانہ کوشش ہے۔

سرفرنگا ڈیزرٹ ریلی کی اہم چیز پرکشش اور چیلنجنگ ٹریکس ہیں۔ جو ملک بھر سے بہترین ڈرائیوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

آپ کی طرح، ہم بھی حالیہ ریلی کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ہم ایک ساتھ مل کر پہاڑوں میں انجنوں کی آواز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزاریں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.