ٹویوٹا فارچیونر اور ریوو جی ایس کی خصوصی تصاویر

0 25,613

17 مارچ کو انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے پاکستان میں ٹویوٹا فورچیونر جی آر ایس اور ریوو جی آر ایس لانچ کیں۔ دونوں ماڈلز کو پانچ ویریئنٹس میں لانچ کیا گیا تھا اور ان میں کچھ نئے فیچرز اور خصوصیات دی گئی ہیں۔ جن کے نام، تصاویر اور ان میں دئیے گئے نئے آپشنز ذیل میں تفصیل کیساتھ شئیر کیے گئے ہیں۔

انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کی تصاویر

فارچیونر اور ریوو جی آر ایس کے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کی تصاویر یہ ہیں۔

 

ہم آپ کو ایک بار پھر بتانا چاہتے ہیں کہ یہ خصوصی تصاویر ہیں جو اور کہیں دستیاب نہیں ہیں۔ دریں اثنا، حال ہی میں لانچ کی گئی ان کاروں کی باقی تفصیلات یہ ہیں۔

ٹویوٹا فارچیونر GR-S لائن اپ

ٹویوٹا فارچیونر GR-S کے پانچ ویرینٹس یہ ہیں:

  • فارچیونر 188D 4×4 GR-S (2755 سی سی ڈیزل)
  • فارچیونر 188D 4×4 لیجنڈر (2755 سی سی ڈیزل)
  • فارچیونر  188D 4×4 S4 AT(2755 سی سی ڈیزل)
  • فارچیونر  188D 4×4 AT V(2755 سی سی ڈیزل)
  • فارچیونر  188D 4×2 AT G(2755 سی سی ڈیزل)

ٹویوٹا فارچیونر GR-S کے فیچرز

ٹویوٹا فارچیونر GR-S میں دئیے گئے فیچرز میں شاک ایبزاربر، سلور رنگ کے ریس ٹائپ بریک ایکسلریٹر بیڈلز اور دوبارہ سے ڈیزائن کی گئی جی آر سمارٹ کی شامل ہیں۔ گاڑی کے ایکسٹرئیر کی بات کریں تو فرنٹ اور بیک پر GR-S لکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ یہاں نئے فرنٹ فینڈرز، نیا فرنٹ فوگ لیمپ کور اور نیا 18 انچ کے کالا الائے ڈیزائن نظر آتا ہے۔

گاڑی کے انٹیرئیر میں نئی بلیک انٹیرئیر سکیم کی جھلک نظر آتی ہے۔ آپٹی ٹرون میٹر کو ریڈ ڈائلز کیساتھ دوباری سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ کار میں کاربن فائبر گئیر شفٹ کنسول بھی نیا دیا گیا ہے۔

 ٹویوٹا ریوو GR-S لائن اپ

ٹویوٹا ریوو GR-S کے پانچ ویرینٹس یہ ہیں:

  • ریوو 188D 4×4 GR-S (2755 سی سی ڈیزل)
  • ریوو 188D 4×4 روکو (2755 سی سی ڈیزل)
  • ریوو  188D 4×4 V AT(2755 سی سی ڈیزل)
  • ریوو  188D 4×4 G AT(2755 سی سی ڈیزل)
  • ریوو  188D 4×2 G MT(2755 سی سی ڈیزل)

ٹویوٹا ریوو GR-S کے فیچرز

گاڑی میں مونوٹیوب شاک ایبزاربر اور وائرڈ ایپل کار پلے سمیت اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں نیا فرنٹ بمپر، فرنٹ بیک اور رئیر بمپر پر جی آر گریڈ کا مارک، دوبارہ سے ڈیزائن کی گئی ریڈی ایٹر گرِل اور فرنٹ گرِل پر ٹویوٹا کا سگنیچر نظر آتے ہیں۔

قیمتیں

فارچیونر 188D 4×4 GR-S (2755 سی سی ڈیزل) کی قیمت 21089000 روپے ہے جبکہ ریوو 188D 4×4 GR-S (2755 سی سی ڈیزل) کی قیمت 16149000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.