ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

0 3,905

ایک ہفتہ قبل حکومت نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اور درآمد شدہ کاروں پر FED (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) میں اضافہ کیا۔ جس کے بعد اب کمپنیاں یکے بعد دیگرے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ سوزوکی، ٹویوٹا، ہنڈا، کِیا، DFSK اور چنگان کے بعد اب ہیونڈائی نے بھی اپنی نئی گاڑیوں کی قیمتوں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی نئی قیمت

منی بجٹ کے تحت ہیونڈائی ایلانٹرا پر FED کو 2.5 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایلانٹرا جی ایل ایس کی قیمت 3999000 روپے سے بڑھا کر 4399000 روپے ہو گئی ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا کی نئی قیمتیں

ہیونڈائی سوناٹا پر عائد ایف ای ڈی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوناٹا کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • سوناٹا 0Lویرینٹ پر عائد FED بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 6859000 روپے ہو چکی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 6499000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 360000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  •  سے بڑھا کر  6,859,000 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں۔ 6,499,000، روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 360,000
  • سوناٹا 5Lویرینٹ پر عائد FED بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 7749000 روپے ہو چکی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 7299000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 450000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ہیونڈائی ٹوسان کی نئی قیمت

ہیونڈائی ٹوسان کے دونوں ویرینٹس پر عائد ایف ای ڈی بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے لیکن کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

  • ٹوسان FWD GLS سپورٹ کی قیمت میں 370000 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5179000 روپے سے بڑھا کر 5549000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • ٹوسان AWD الٹیمیٹ کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5669000 روپے سے بڑھ کر 5999000 روپے ہو گئی ہے۔

ہیوںڈائی پورٹر کی نئی قیمتیں

ہیونڈائی پورٹر جس کو عام پر ہیونڈائی ایچ 100 بھی کہا جاتا ہے، کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ کردیا ہے۔ کے بعد گاڑی کے بیس ویرینٹ پورٹر ڈیک لیس کی نئی قیمت 2759000 روپے جبکہ مِڈ ویرینٹ کی قیمت 2779000 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح ہیونڈائی پورٹر کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 2799000 روپے ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ ہیونڈائی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں 24 جنوری سے لاگو ہو چکی ہیں۔

New Hyundai Car Prices

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.