کیا پاک سوزوکی بولان اور اور راوی بند کر رہی ہے؟

0 4,131

کئی نیوز رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک سوزوکی اپنی مِنی وینز بولان اور راوی کو بند کر رہی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی بولان کو بند کرتے ہوئے اگلے سال اس کی جگہ 11 جنریشن سوزوکی ایوری کو لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تاہم یہ خبر درست نہیں ہے۔ پاک وہیلز کی جانب سے خبر کی تصدیق کرنے کے لیے جب پاک سوزوکی کے آفیشلز سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ایسی تمام رپورٹس کی تردید کی ہے۔ یعنی کمپنی مستقبل قریب میں بولان اور راوی کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس کے علاوہ آفشلز کی جانب سے تفصیلا بات نہیں کی گئی۔

قیاس آرائی کی وجہ:

اس قیاس آرائی کی اہم وجہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالا حکم نامہ ہے۔ رواں سال فروری میں لاہور ہائیکورٹ نے آٹو انڈسٹری کیلئے بنائے گئی ریگولیٹری باڈی انجینئرنگ ڈویلوپمنٹ بورڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام کار کمپنیز گاڑیوں کے اندر ائیر بیگز لگائیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریگولیٹری باڈی کے ایک آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام لوکل کمپنیز اور امپورٹرز سے کہا گیا ہے کہ WP-92 نامی بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ حفاظتی معیارات پر عمل کریں جن کے مطابق 2021 کے اواخر تک تمام گاڑیوں میں ائیربیگز لگانا ضروری ہے۔ تاہم کمپنیوں کو 18 ماہ کی چھوٹ مل سکتی ہے۔ یعنی 2023 کے وسط تک تمام کمپنیز کو اپنی تیار کردہ گاڑیوں میں ائیر بیگز نصب کرنا ہوں گے اور اس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پاک سوزوکی کے پاس بولان اور راوی کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان گاڑیوں کو بند کرنے کے لیے ابھی دو سال باقی ہیں۔

اگرچہ سوزوکی بولان میں کوئی بھی قابل ذکر فیچر کا خصوصیت نہیں ہے پھر بھی یہ گاڑی گزشتہ چالیس سے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے اور یہ گاڑی کمپنی کے لیے ٹاپ سیلر بھی رہ چکی ہے۔ اس کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ اپنی کیٹیگری کی تمام گاڑیوں کی نسبت سستی ہے۔ تاہم چنگان پاکستان کی  MPVچنگان کاروان نے بولان کو مارکیٹ ٹف ٹائم دیا ہے۔ کاروان میں نہ صرف بولان کی نسبت زیادہ فیچرز پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کافی پرسکون بھی ہے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ سوزوکی کو بولان اور راوی کو بند کرنا چاہیے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.