ہیونڈائی ایلانٹرا سکون اور توازن کا امتزاج ہے، ایکسپرٹ ریوئیو

0 3,572

اس ایکسپرٹ ریوئیو میں ہم ہیونڈائی ایلانٹرا کے بارے میں بات کریں گے۔ ہنڈائی نشاط نے اپنی پہلی کنزیومر سیگمنٹ کار ہنڈائی ٹکسن لانچ کی جو ایک کراس اوور ایس یو وی ہے۔ اس گاڑی کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تاہم کمپنی سپلائی کی مانگ کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ کمپنی سیڈان کیٹیگری میں جلد داخل نہیں ہوگی لیکن حیران کن طور پر ہیونڈائی نشاط نے اس سی سیگمنٹ کار کو رواں سال مارچ میں لانچ کیا۔

اس گاڑی کا پاکستان میں سیڈان کیٹیگری میں سب سے بڑا انجن ہے جو 2000سی سی ہے۔

ایکسٹیرئیر:

گاڑی کے فرنٹ کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو اس گاڑی کے دو نمایاں فیچرز نظر آئیں گے جن میں سے پہلا فیچر ہیڈ لائٹس ہیں جبکہ دوسرا فیچر گاڑی کے بونٹ پر موجود کریکٹر لائنز ہیں۔ ٹیٹرا LED ہیڈلائٹس کے ساتھ سٹائلش DRLs گاڑی کے فرنٹ کی خوبصورتی کو مزید بڑھاتی ہے۔ فرنٹ گرِل کیلئے گرے اور کروم رنگ کا بہترین امتزاج کیا گیا ہے جبکہ ٹرن سگنلز کو غیر روایتی جگہ پر لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید یہ گاڑی کے فوگ لیمپس ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس گاڑی میں فوگ لیمپس متعارف نہیں کروائے۔

بمپر پر نظر آنے والا لوئرایپرون سٹائل گاڑی کے ڈیزائن اور فلاسفی کا بہترین تعارف ہے۔

گاڑی کے سائیڈ پروفائلز پر نظر ڈالیں تو یہاں آپ کو 16 انچ کے الائے ویلز ملیں گےجن کا ڈیزائن تھوڑا پرانا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ سائیڈ انڈیکیٹرز کو سائیڈ مررز میں ہی لگایا گیا ہے جبکہ ڈور ہینڈلز کروم سے بنائے گئے ہیں۔ سب سے دلچسپ اور قابل توجہ چیز گاڑی کے مَڈ فلیپس عمدہ ڈیزائن کے ساتھ کافی عمدہ کومپیکٹ بھی ہیں۔ گاڑی کی چھت پر آپ کو مشہور پاکستانی شارک فِن انٹینا دیکھنے کو ملے گا۔

گاڑی کا پچھلا حصہ اگلے حصے کی نسبت دیکھنے میں کافی بڑا اور سٹائلش ہے جس میں نیسان سکائی لائن 2003 کی جھلک نظر آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کی پچھلی لائٹس بھی کافی سٹائلش ہیں تاہم ٹرن سگنلز میں LED لائٹس دی جانی چاہیے تھیں۔ اس کے علاوہ پچھلے حصے میں کیمرے کے ساتھ ساتھ ہیونڈائی کے لوگو میں ٹرنک بٹن دیا گیا ہے۔ لوئر بمپر پر ریفلیکٹرز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

علاوہ ازیں، ایلانٹرا میں آپ کو سمارٹ ٹرنک بھی دیکھنے کو ملے گا۔ اگر آپ تین سیکنڈ اس کے قریب کھڑے ہوتے ہیں تو یہ خودبخود کھل جائے گا۔ گاڑی کے سمارٹ میں ٹرنک میں سپئیر الائے ویل اور ٹول کِٹ کے ساتھ ساتھ کافی ٹرنک سپیس بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔

انٹیرئیر:

ایلانٹرا میں سمارٹ انٹری کا فیچر دیا گیا ہے جس کے تحت اگر آپ گاڑی کے قریب جاتے ہیں تو گاڑی خودبخود اَن لاک ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ سمارٹ انٹری کیلئے آپ کے پاس گاڑی کی چابی ہونا لازمی ہے۔ گاڑی میں انٹری اور ایگزٹ بھی کافی پرسکون ہے اور یہ اپنی کیٹیگری کی پہلی گاڑی ہے جس میں لمبر سپورٹ کے ساتھ 10 وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی پچھلی سیٹس میں انٹری اور ایگزٹ بھی آسان اور پرسکون ہے لیکن کسی لمبے قد کے فرد کیلئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ پچھلی سیٹس کے درمیان میں آرم ریسٹ بھی دیا گیا ہے یعنی ایک لمبے سفر پر چار لوگ شہر کے اندر ڈرائیو پر پانچ لوگ اس گاڑی میں بہت آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔

گاڑی میں پش سٹارٹ بٹن، 2- ٹون ڈیش بورڈ۔ 3 رنگ (گہرا گرے، بیج، پیانو بلیک) کا انٹیرئیر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کے پورے انٹیرئیر میں سِلور لائنگ بھی نظر آتی ہے۔ ڈیش بورڈ کافی تھوڑا پرنا لگتا ہے لیکن اس میں تمام فیچردئیے گئے ہیں۔ گاڑی میں لیدر سیٹس تو نہیں دی گئیں البتہ الیکٹرک ڈرائیونگ سیٹ دے کر اس فیچر کی کمی پوری کی گئی ہے۔

ڈیش بورڈ کنٹرول پینل:

ایلانٹرا کے کنٹرول پینل میں دونوں روایتی اور ماڈرن آپشنز دئیے ہیں یعنی آپ اس کو ٹچ اور کنٹرول بٹنز کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہاں ہیونڈائی ٹوسان، ایلانٹرا اور کِیا سپورٹیج میں مشترک بات یہ ہے کہ ان تینوں گاڑیوں میں کںٹرول بٹنز کا فونٹ اور سٹائل ایک جیسا ہے۔

اے سی:

ایلانٹرا میں ڈوول زون کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے جس کے ذریعے ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کوئی بھی شخص اپنی مرضی کے مطابق ٹمپریچر سیٹ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ایک جیسا ٹمپریچر بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ اے سی پینل کے بٹنز کافی غیر روایتی نظر آتے ہیں۔ اے سی کی کی بات کی جائے تو رئیر اے سی وینٹس اور پاکستان کے سخت گرم موسم کے باوجود اس کی پرفارمنس بہترین ہے۔ اے سی وینٹس کا ڈیزائن بھی کافی غیر روایتی ہے جو اس کو اپنے حریفوں سے کافی منفرد بناتا ہے۔

سٹیرنگ اور سپیڈو میٹر   

گاڑی کا سٹیرنگ ٹیلی سکوپک اور ٹِلٹ ہے تاکہ اس کو اپنی مرضی کے مطاق سیٹ کیا جا سکے۔ اگر آپ اس کے سپیڈومیٹر پر نظر ڈالیں تو آپ کو چیکرڈ فلیگ کی طرز کا ڈیزائن کو دیکھنے کو ملے گا جو ڈیش بورڈ اور اے سی وینٹس تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ملٹی انفارمیشن ڈسپلے میں تمام ضروری معلومات دی گئی ہیں جن میں فیول ایوریج، ڈرائیونگ موڈ، فیول ایوریج کی ہسٹری، منزل تک کا سفر اور کار سیٹنگ شامل ہیں۔

سٹیرنگ ویل پر آڈیو کنٹرول، فون کال اٹھانے یا ریجیکٹ کرنے، کروز کنٹرول اور MID کو کنٹرول کرنے کے سوئچز دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح سٹیرنگ کی دائیں جانب ٹریکشن کنٹرول اور میٹر لائٹ کے بٹنز دئیے گئے ہیں۔

انفوٹینمنٹ سکرین:

انفوٹینمنٹ سکرین کی بلیوٹوتھ کی کارکردگی کافی بہتر ہے جس کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنا موبائل فون کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونٹ میں اینڈرائیڈ اور ایپل کارپلے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ سکرین کے نیچے آپ کو وائرلیس چارجنگ، 12V چارجنگ سلاٹ، AUX، اور یو ایس بی سلاٹ ملتی ہیں۔

سنٹرل کنسول میں کپ ہولڈرز اور ہینڈ بریک دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہاں مینوئل ہینڈ بریک دی گئی ہے جو کہ ماڈرن ٹیکنالوجی پسند کرنے والوں کے لیے ایک ناپسندیدہ بات ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آرم ریسٹ بھی دیا گیا ہے جو کہ سخت پلاسٹ سے بنایا گیا ہے جس کے نیچے سٹوریج سپیس بھی دی گئی ہے۔

پینورامک سن روف:

ایلانٹرا میں پینورامک سن روف بھی دیا گیا ہے جو کہ ایک اچھا فیچر ہے لیکن کچھ لوگ اس میں سر نکال کر کھڑے ہوجاتے ہیں یا اپنے بچوں کو ایسا کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو کہ اس فیچر کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ڈرائیونگ:

گاڑی کی ساؤنڈ پروفنگ انتہائی عمدہ ہے جبکہ ٹائرز کا شور کافی زیادہ اور پریشان کن چیز ہے۔ ایلانٹرا میں چار ڈرائیونگ موڈز(سمارٹ، نارمل، سپورٹ، اکنامکل) دئیے گئے ہیں۔ سمارٹ موڈ آپ کی ڈرائیونگ دیکھتے ہوئے فیول ایوریج کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے جبکہ اکنامکل موڈ گاڑی کو فیول سیونگ موڈ میں لے جاتا ہے۔

شہر کے اندر ڈرائیو کرتے ہوئے ایلانٹرا کی فیول ایوریج تقریبا 10.5-11 کلومیٹر ہو سکتی ہے جبکہ لمبے سفر پر اے سی کے ساتھ فیول ایوریج 16 سے 17 کلومیٹر ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ آرام سے گاڑی چلاتے ہیں تو یہ ایک سے دو کلومیٹر مزید بھی بڑھ سکتی ہے۔ مختصر یہ کہ بریک اور سٹیبلٹی کے ساتھ ایلانٹرا کی ڈرائیونگ کافی اچھی ہے۔

سیفٹی:

گاڑی میں دو ائیر بیگز، ABS، اِم موبلائزر اور نو باڈی رول جیسے بہترین اس گاڑی محفوظ بناتے ہیں۔ اسی طرح لوکل روڈز پر ایلانٹرا کی بہترین سسپشن اور گراؤںڈ کلئیرنس کی وجہ سے یہ گاڑی سکون اور توازن کا بہترین مرکب ہے۔

0-100:

ہیوںڈائی ایلانٹرا 10:05 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔

Watch Video: 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.