جولائی میں سوزوکی اور ٹویوٹا کی سیلز میں اضافہ، ہنڈا کی سیلز کم

0 2,161

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جولائی کی ماہانہ کار سیلز رپورٹ جاری ہو چکی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی گاڑیوں کی سیل بہترین رہی ہے۔  رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف ہںڈا کی سیل میں کمی دیکھی گئی ہے وہیں ٹویوٹا اور سوزوکی کی سیل نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

پاما سے رجسٹرڈ تمام آٹو کمپنیز(پاک سوزوکی، ٹویوٹا انڈس، ہنڈا اٹلس اور ہنڈا نشاط) نے مشترکہ طور ہر 2918 گاڑیاں بیچیں۔ رواں سال جون میں ہونیوالی سیلز کا موزانہ گزشتہ ماہ جولائی سے کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیل میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سال جولائی تک کی سیل کا موازنہ رواں سال سے کریں تو گاڑیوں کی سالانہ سیل کیں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مختلف کمپنیوں کی سیل

گزشتہ ماہ جولائی میں پاک سوزوکی موٹرز نے سیل کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 15181 گاڑیاں بیچیں۔ (ماہانہ اضافہ: 159%، سالانہ اضافہ: 204%)

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے بھی اپنی سیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ جولائی میں 6715 گاڑیاں فروخت کیں۔ (ماہانہ اضافہ: 48%، سالانہ اضافہ: 66%)

ہںڈا اٹلس نے 2304 گاڑیوں کی سیل میں کمی ریکارڈ کی ہے۔ (ماہانہ کمی: 30%، سالانہ کمی: 6%)

ہیونڈائی نشاط نے گزشہ ماہ 627 گاڑیاں بیچی ہیں۔ (ماہانہ اضافہ: 4%)

دیگر تمام کار کمپنیاں کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما کے ممبر نہیں ہیں۔ ان کی سیلز رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

گاڑیوں کی سیل میں بریک ڈاؤن

گاڑیوں کی بات کی جائے تو پاک سوزوکی کی جانب سے گزشتہ ماہ سوزوکی آلٹو نے بیسٹ سیلر کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 6110 آلٹو گاڑیاں بیچی ہیں۔ اس کے علاوہ کلٹس کے 4213، ویگن آر کے 2131 یونٹس، بولان کے 950 اور سوئفٹ کے 225 یونٹس بیچے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس نے یارس کے 2700، کرولا کے 2320، ہائی لکس کے 1277 اور فارچیونر کے 418 یونٹس سیل کیے ہیں۔

ہنڈا نشاط نے سوِک اور سٹی کے 1700 اور بی آر وی کے 607 یونٹس بیچے ہیں۔

ہیونڈائی نشاط نے ٹوسان کے 175، سوناٹا 163 اور ایلانٹرا کے 157 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

تمام گاڑیوں کی ماہانہ سیل کا موازنہ یہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.