کِیا سٹونک/ پروٹون /X50 پیجو 2008/ DFSK گلوری 500- تفصیلی موازنہ

1 2,160

پاکستانی آٹو مارکیٹ دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ مختلف کمپنیز جدید اور بہترین گاڑیاں متعارف کروا رہی ہیں۔ اس سیگمنٹ میں کراس اوور SUV خاصی اہمیت حاصل کر رہی ہے۔ بہت سی نئی کراس اوور ایس یو ویز پاکستان آچکی ہیں جبکہ مزید کی توقع کی جا رہی ہے۔ آج بی سیگمنٹ کراس اوورس پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

پاکستان میں بی سیگمنٹ کراس اوورز ( کِیا سٹونک، پروٹون X50، پیجو 2008 اور ڈی ایف ایس کے گلوری 500(  صارفین کیجانب سے پسند کی جانے والی گاڑیاں ہیں۔ کِیا سٹونک ساؤتھ کورین، پروٹون ملائیشین، پیجو فرنچ اور گلوری 500 چینی گاڑیاں ہیں۔

ان تمام گاڑیوں کے فیچرز اور خصوصیات کا تفصیلی موازنہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

سائز

مذکورہ چار کراس اوورز کی پیمائش (ملی میٹرز) یہ ہیں:

 

کِیا سٹونک 4140 x 1760 x 1520 mm
پروٹون X50 4330 x 1800 x 1609 mm
پیجو 2008 4300 x 1770 x 1530 mm
DFSK گلوری 500  4385 x 1850 x 1645 mm

 

اس موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گلوری 500 کی پیمائش سب سے زیادہ ہے جس کے بعد X50، پیجو اور سٹونک کا نمبر آتا ہے۔

پاورفُل گاڑی کونسی؟

چاروں گاڑیوں کی پاور سے متعلقہ تفصیلات یہ ہیں:

کِیا سٹونک میں 1400 سی سی KAPPA II MPI انجن دیا گیا ہے جو 100 ہارس پاور، 133Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن رکھتا ہے۔

پروٹون X50 میں 1500 سی سی Turbo GDI engine انجن دیا گیا ہے جو 174 ہارس پاور Nm255 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 7 سپیڈ dual clutch ٹرانسمشن رکھتا ہے۔

پیجو 2008 میں 1200 سی سی Puretech engine انجن دیا گیا ہے جو 130 ہارس پاور، Nm230 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 8 سپیڈ مینوئل ٹرانسمشن رکھتا ہے۔

DFSK گلوری 500 میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 116 ہارس پاور اور Nm230 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ CVT ٹرانسمشن رکھتا ہے۔

یہاں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پروٹون  X50 سب سے طاقتور انجن رکھتا ہے جس کے بعد پیجو 2008، گلوری 500 اور کِیا سٹونک کا نمبر آتا ہے۔

سب سے زیادہ خوبصورت گاڑی کونسی؟

گاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پروٹون X50 سب سے زیادہ خوبصورت نظر آںے والی گاڑی ہے جس کے بعد گلوری 500، کِیا سٹونک اور پیجو 2008 کا نمبر آتا ہے۔

X50، گلوری 500، پیجو 2008 میں LED ہیڈ لائٹس، رئیر اور فوگ لائٹس دی گئی ہیں۔ دوسری جانب سٹونک ہی صرف ایک ایسی گاڑی ہے جس میں ہیلوجن ہیڈلائٹس، رئیر اور فوگ لائٹس دی گئی ہیں۔

سب سے محفوظ گاڑی کونسی؟

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو یہاں چاروں گاڑیاں برابر ہیں۔ ان تمام گاڑیوں میں الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول، ہل سٹارٹ اسسٹ، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، آٹونومس ایمرجنسی بریکنگ، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، ایمرجنسی بریک اسسٹ اور کروز کنٹرول شامل ہے۔ اس کے علاوہ گلوری 500 میں دو جبکہ  بقیہ تین گاڑیوں میں 6 ائیر بیگز دئیے گئے ہیں۔

ان تمام گاڑیوں میں سے آپ کی پسندیدہ گاڑی کونسی ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے گا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.