نئی ہنڈا سی ڈی 70 میں کونسی 101 تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

0 6,489

اٹلس ہںڈا نے نئی ہنڈا سی ڈی 70، 2022 ماڈل لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار اس نے نہ صرف اسٹیکرز کو تبدیل کیا ہے بلکہ فریم اور انجن میں کئی اپ گریڈز کی ہیں۔  سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے آرٹ ورکس کے مطابق نئی موٹر سائیکل میں 101 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں نئے اسٹیکرز، ماحول دوست سیٹنگ اور اعلیٰ کارکردگی والا انجن شامل ہے۔

تبدیلیوں کی بات کی جائے تو کمپنی نے نئی ہونڈا سی ڈی 70 کے فریم میں 58 انجن میں 43 تبدیلیاں کی ہیں۔ اگرچہ ہم یہ 101 تبدیلیاں آپ کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے، تاہم اس نئی موٹر سائیکل میں سرفہرست 10 بڑی تبدیلیاں یہ ہیں۔

نئی ہنڈا سی ڈی 70 میں کی گئی تبدیلیاں

نئی موٹر سائیکل میں سرفہرست 10 بڑی تبدیلیاں یہ ہیں:

  • موٹر سائیکل میں پہلی تبدیلی کم فرکشن والے پسٹن رنگز ہیں۔ اس سے قبل پہلا رنگ کرومیم نائٹرائیڈ سے بنا جاتا تھا جبکہ دوسرا ہارڈ کروم کوٹنگ آئل رنگ رکھتا تھا اور یہ بھی کرومیم نائٹرائیڈ سے بنا ہوتا تھا۔ نئے پسٹن رنگز انجن کی پرفارمنس کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
  • بائیک میں سامنے آنے والی دوسری تبدیلی کم فرکشن والا پسٹن ڈیزائن، اوول کراؤن پسٹن ہے جو کہ اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے۔
  • تیسری تبدیلی ہائی کمپریشن ریشو ہے، یعنی انجن نئے کمبسشن چیمبر ڈیزائن کے ساتھ ہائی ٹمپریچر رزسٹسن رکھتا ہے۔
  • چوتھی تبدیلی یہ ہے کہ کمپنی نے بڑے فِنز کے ساتھ انجن سلیوز کی موٹائی کو بڑھایا ہے۔ ان تبدیلیوں سے نہ صرف بہترین ہیٹ ایکسچینج دیکھنے میں آئے گا بلکہ انجن کی پرمارمنس بھی بڑھے گی۔
  • پانچویں تبدیلی نئی کلچ اسمبلی ہے یعنی نئی موٹرسائیکل بہتر کلچ فرکشن رکھتی ہے جو اس بائیک کو پر سکون سواری بناتا ہے۔
  • چھٹی تبدیلی سلنڈر ہیڈ میں کی گئی ہے جس کے تحت ہنڈا کمپنی نے سلنڈر سٹڈز کی موٹائی اور فنز میں اضافہ کیا ہے جس سے ہیٹ ایکسچینج بہتر ہوگی۔
  • ساتویں تبدیلی سیٹ اسمبلی میں دیکھنے کو ملتی ہے جس ماحول دوست سیٹ بیس کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
  • آخری تبدیلی یہ ہے کہ بائیک کو نئے پر کشش سٹیکرز سے آراستہ کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھاتے ہیں۔ لال رنگ کے ویرینٹ سبز، پیلے اور گرے رنگ کے جبکہ کالے رنگ کے ویرینٹ میں پیلے، سنہری اور گرے رنگ کے سٹیکرز نظر آئیں گے۔

نئی ہنڈا CD70 میں یہ کچھ بڑی تبدیلیاں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ موٹر سائیکل خریدتے وقت آپ کو ایک بہترین فیصلہ لینے میں مدد کرے گی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.