اب پاکستانی بھی دنیا کی سستی ترین الیکٹرک کار کا آرڈر دے سکتے ہیں

0 8,171

پاکستان میں ہائبرڈ کاروں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست خبر ہے کہ اب وہ دنیا کی سستی ترین الیکٹرک کار کا آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔ پاکستانی اب علی بابا کے ذریعے چین میں بنائی گئی چانگلی نامیکا (Changli Nameca) کار امپورٹ کر سکتے ہیں۔ گالف کارٹ کے سائز کی یہ کار اپنی قیمت کے لحاظ سے واقعی بہترین ہے۔ آپ یہ کار صرف 930 ڈالرز (1,52,520 پاکستانی روپے) میں خرید سکتے ہیں، لیکن اس قیمت میں بیٹری پیک شامل نہیں ہے۔ بیٹری پیک حاصل کرنے کے لیے آپ کو مزید 1200 ڈالرز (1,96,800 پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوں گے، جو ہمارے خیال میں قیمت کے لحاظ سے بُرے بالکل نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مقامی کنزیومرز کے لیے ایک زبردست ڈِیل ہے کیونکہ حکومت نے پچھلے سال الیکٹرک کاروں پر کسٹمز ڈیوٹی 25 سے 50 فیصد تک کم کی ہے۔

ایکسٹیریئر

یہ کار چینی زبان کے مختلف کمپنی اسٹیکرز کے ساتھ ایک رنگین ایکسٹیریئر رکھتی ہے۔ پہلی نظر میں تو یہ بچوں کی کھلونا کار لگتی ہے۔ چانگلی ایک 2 دروازوں کی اور 3 سیٹوں والی گاڑی ہے جو ایک جدید کار کی تمام سہولیات رکھتی ہے۔ کیونکہ مینوفیکچررز نے یہ گاڑی تفریح کے لیے نہیں بنائی، اس لیے انہوں نے ڈیزائن اور ڈائنامکس پر زیادہ غور نہیں کیا۔ اس کار کی پیمائش 2500x1500x1800 ملی میٹرز ہے جبکہ وِیل بیس 1480mm کا ہے۔ یہ گاڑی المونیم وِیلز رکھتی ہے۔ اصل میں یہ لال رنگ میں آتی ہے لیکن آپ اپنی مرضی کا رنگ بھی منگوا سکتے ہیں۔ اس کار میں ریئر اور فرنٹ اینڈ گارڈز اور LED رکھنے والے روف ٹاپ رَیک ہیں۔ ویسے تو اس الیکٹرک کار میں فوگ لیمپس نہیں ہیں لیکن اس کی ہیڈلائٹس اسپورٹی-بِیم کے ساتھ آتی ہیں اور بہت ٹرینڈی اور اسٹائلش لگتی ہیں۔ کمپنی کا لوگو فرنٹ گرِل میں لگا ہوا ہے۔ اس کار کا بہترین اور حیران کرنے والا پہلو اس کی میٹل کی یعنی دھاتی باڈی ہے، ساتھ ہی کروم ڈور ہینڈلز بھی۔ مینوفیکچرر نے اس کم قیمت پر بھی اس گاڑی کو پلاسٹک کا نہیں بنایا بلکہ حیرت انگیز طور پر دھات کا انتخاب کیا۔ انڈر باڈی سمیت کار کا پورا ایکسٹیریئر پینٹ کیاگیا ہے۔ یہ پینٹ یقینی بناتا ہے کہ گاڑی کی باڈی پر کوئی زنگ نہ لگے۔ کار کی ونڈوز سلائیڈنگ ہیں اور انہیں بآسانی حرکت دی جا سکتی ہے۔

انٹیریر

ویسے دیکھنے میں تو چانگلی چھوٹی لگتی ہے لیکن اس کا انٹیریئر کافی کشادہ ہے۔ اسٹیئرنگ وِیل فورڈ Steeles کی نقل ہے ایک اچھا احساس دیتا ہے۔ ڈیش بورڈ کی کوالٹی اچھی نہیں ہے، لیکن یہ کام بخوبی کرتا ہے، جو ہمارے خیال میں اِس قیمت پر بہترین ہے۔ ڈوئل ٹون faux-leather سیٹیں بھی انٹیریئر کو ایک اچھا احساس دیتی ہیں۔ لیکن سیٹوں کی کورنگ اچھی طرح نہیں کی گئی۔ گیئر شفٹ کچھ پیچیدہ سا ہے، جو ایک اچھی بات نہیں ہے۔ یہ کار الیکٹرانک اسپیڈومیٹر رکھتی ہے جو وولٹیج میٹر، اوڈومیٹر اور بیٹری پاور ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ریئر ویو کیمرا ہے جو اتنی سستی کار میں ایک بڑی چیز ہے۔

فیچرز

کار کا Coilover تھری-لنک سسپنشن جدید ٹویوٹا لینڈر کروزر 80 سیریز یا جدید سوزوکی جمنی سے بہت ملتا جلتا ہے۔ اس میں کوئی فرنٹ بریکس نہیں ہیں کیونکہ یہ ریئر ڈرم بریکس کے ساتھ آتی ہے۔ غیر متوقع طور پر چانگلی چھت پر ایک پنکھے اور الیکٹرک ہیٹر کے ساتھ آتی ہے۔ اس گاڑی کی پاور الیکٹرانکس میں چارجر وائرز، بیٹریاں، پیڈل اور موٹر شامل ہیں، جو پچھلے لوڈ فلور کے نیچے ایک شیلف میں پیک ہیں۔ ٹرے میں ایک کنٹرولر بھی ہے، جو پیڈل اِن پُٹ کو موٹر آؤٹ پُٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک AC-DC کنورٹر شیلف میں موجود ہے جو 42-72 وولٹس اِن پُٹ کو 12-وولٹ آؤٹ پُٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے پانچ 12-وولٹ لَیڈ-ایسڈ بیٹریاں ہیں جو سیریز میں وائر کی گئی ہیں۔

انجن پاور اور پرفارمنس

چانگلی کا انجن 1.1 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ 30-35 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتا ہے۔ کار زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 گھنٹوں میں چارج ہوتی ہے، اور ایک مرتبہ چارج ہو جانے کے بعد یہ تقریباً 100 کلومیٹرز کا سفر کر سکتی ہے اور 30 ڈگری تک چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گاڑی کی ایک اور بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں کوئی سیفٹی فیچر نہیں ہے اور نہ ہی اس نے کوئی کریش ٹیسٹنگ پاس کی ہے۔

آخری فیصلہ

مجموعی طور پر یہ کار ہائبرڈ گاڑیوں کے چاہنے والوں کے لیے ہے جو زیادہ رفتار پر گاڑی چلانا پسند نہیں کرتے۔ اس کار کا سب سے مثبت پہلو اس کی قیمت ہے۔ اس قیمت پر ایسی برانڈ نیو کار ملنا مشکل ہے کہ جو ماحول دوست بھی ہو۔ اگر آپ کو ایک رنگ والی کاریں پسند ہیں تو اس گاڑی کی شکل و صورت مسئلہ کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی بنانے والوں نے اس کار کے پورے ایکسٹیریئر کو دھات میں بنا کر اور کشادہ انٹیریئر دے کر کافی اچھی کوشش کی ہے۔ پاکستانی صارفین کے لیے بھی ایک اچھی خبر ہے کہ حکومت نے ملک میں الیکٹرک کار چارجنگ پوائنٹس بنانا شروع کر دیے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.