سوزوکی مارگلا- بجٹ کار ریویو

0 3,613

پاک ویلز بجٹ کار سیریز کے سلسلے میں آج ہم آپ کے لیے سوزوکی مارگلہ کا ریویو کر رہے ہیں۔
سوزوکی نے یہ ڈیزائن 1992ء سے 1998ء تک پیش کیا۔ 1990ء سے 1992ء تک کمپنی نے پاکستان میں
اس کا سوئفٹ نامی امپورٹڈ ویرینٹ لانچ کیا۔ 1000cc کی انجن پاور رکھنے والی یہ گاڑی شکل و صورت
اور ایکسٹیریئر میں مارگلا سے بہت ملتی جلتی تھی۔ لیکن سوئفٹ اپنی کم پاور کے انجن اور مہنگے جاپانی
اسپیئر پارٹس کی وجہ سے ملک میں ناکام ہوئی۔
‏1992ء میں سوزوکی کی جانب سے لانچ ہونے کے بعد پاکستان میں مارگلا کی کامیابی کی کچھ وجوہات
تھیں۔ سب سے پہلی یہ کہ ایک لوکل کار تھی اور اس کے پارٹس مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب تھے، پھر
یہ سوئفٹ کی طرح 1000cc کے بجائے اسی شکل میں 1300cc کا انجن رکھتی تھی اور سب سے آخری
یہ کہ کسٹمرز نے اس گاڑی کو زیادہ قابلِ اعتماد اور بھروسہ مند پایا۔ یہ کاربوریٹر انجن رکھتی ہے، جو اس
کی لانچ کے وقت بہت مشہور تھا۔
اس کار کی ریلیز سے پہلے سوزوکی پاکستان میں ہینچ بیک کاریں بنانے والے کے طور پر مشہور تھا۔ کمپنی
نے 800cc کیٹیگری میں FX اور مہران اور 1000cc رینج میں خیبر جیسی چھوٹی کاریں ہی لانچ کی
تھیں۔ یہ سوزوکی کی پہلی کار تھی جو 1300cc کا انجن رکھتی تھی اور اس لیے مارکیٹ میں زبردست
مقبولیت حاصل کی۔ 1992ء سے 1998ء تک اس گاڑی نے پاکستان میں بہت اچھی سیلز کی۔ 1998ء میں
بلینو کی ریلیز کے بعد سوزوکی نے ملک میں اس کار کی پیداوار بند کر دی۔ یہ آج بھی پاکستان کی سڑکوں
پر چلتی پھرتی نظر آتی ہے، خاص طور پر چھوٹے شہروں میں کہ جہاں لوگ ایسی کاریں رکھتے ہیں جو ان
کے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہوں۔ ہمارے خیال میں تو بجٹ سیریز میں یہ کار سب سے مضبوط امیدوار ہے۔
سوزوکی نے پاکستان میں مارگلا کے دو ویرینٹس پیش کیے تھے۔ ایک مارگلا پلس اور دوسرا مارگلا بیسک۔
پلس ماڈل میں پاور ونڈوز اور پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ منتخب رنگ بھی تھے جیسا کہ وائٹ ایش اور بلیک۔
اس کے ساتھ ساتھ بیسک ماڈل سفید، ہرے، سرمئی اور مرون رنگوں میں لانچ کیا گیا تھا کہ جن میں پاور
ونڈوز اور پاور اسٹیئرنگ نہیں تھے۔

ایکسٹیریئر:

سوزوکی مارگلا کا ایکسٹیریئر سوئفٹ سے تھوڑا سا مختلف تھا جیسا کہ اس کی فرنٹ گرِل پچھلی گاڑی کے
مقابلے میں ذرا الگ تھی۔ مجموعی طور پر یہ سوزوکی کی ہی ایک دوسری کار کلٹس جیسی لگتی ہے کہ
جسے بعد میں پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا۔ سائیڈ سے دیکھنے پر یہ کار آپ کو 90ء کی دہائی میں لے جائے
گی کہ جب یہ ایکسٹیریئر اسٹائل عام تھا۔ ویسے تو آپ کو آج اس کے ڈیزائن میں کوئی غیر معمولی چیز نظر
نہیں آئے گی، لیکن اپنے زمانے میں یہ بہت ماڈرن گاڑی تھی۔ یہ کار انڈیا میں بھی بہت مشہور تھی، جہاں یہ
ماروتی کے نام سے لانچ کی گئی تھی، اور آپ کو 90ء کی دہائی میں بالی ووڈ کی کئی موویز یں یہ کار نظر
بھی آئے گی۔
اس کار میں 13 انچ کے ویلز تھے، الائے رِم کے بغیر ۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نئے ماڈلز میں اس کی
سائیڈ بلیک اسٹرپ کی موٹائی تبدیل کرتی رہی۔ کار کا پچھلا حصہ 100 فیصد 1000cc سوئفٹ جیسا تھا۔
واحد فرق یہ تھا کہ مارگلا میں پلاسٹک کی کالے رنگ کی گارنش تھی، جبکہ سوئفٹ میں بریک لائٹس اس
کی بیک کو کوَر کرتی تھیں۔ کار کا سائز تقریباً کلٹس جتنا ہی تھا، سوائے ڈِگی کے۔ مارگلا کی ڈِگی سائز میں
کافی بڑی ہے، جو فیملی کے ساتھ سفر کرنے کے لیے ایک پلس پوائنٹ ہے۔

انٹیریئر:

اس کار کا انٹیریئر بھی امپورٹڈ سوئفٹ سے کافی ملتا جلتا ہے۔ سیٹوں کی cushioningبہت اچھی ہے اور
ایک سادہ لُک دیتی ہے۔ گاڑی کشادہ ہے؛ آپ فرنٹ سیٹوں میں دی گئی جگہ کی وجہ سے آسانی سے ڈرائیو
کر سکتے ہیں۔ شہر کے اندر سفر کے لیے اس کار کے اندر چار بڑے اور ایک بچہ آسانی سے بیٹھ سکتے
ہیں۔
سسپنشن/روڈ کلیئرنس:

مارگلا کا سسپنشن پاکستانی سڑکوں کے لیے پرفیکٹ ہے اور اس میں روڈ کلیئرنس کا کوئی مسئلہ نہیں جیسا
کہ یہ ہماری سڑکوں پر موجود اسپیڈ بریکرز پر سے آسانی سے گزر سکتی ہے۔
منفی پہلو:
اس کے AC کی پرفارمنس ماڈرن 1300cc گاڑیوں جیسی تو نہیں ہے، لیکن جب یہ لانچ کی گئی تھی تب
اس کی پرفارمنس شاندار تھی۔ لیکن پھر بھی اس کی کُولنگ مہران اور خیبر جیسی کاروں سے بہتر ہے۔ اس
کار کو جس ایک اور مسئلے کا سامنا ہے وہ اس کے فیول پمپ کی جگہ ہے، جو اس کے فیول ٹینک کے
اندر ہے۔ خراب معیار کے پٹرول کی وجہ سے اس گاڑی کو فیول پمپ کے مسئلہ کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ تیسرا
یہ کہ آج کے مکینکس اور ورکشاپس کاربوریٹر انجن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، اس وجہ سے آپ کو
کار کے لیے خاص مکینکس ڈھونڈنے پڑیں گے۔
مثبت پہلو:

یہ کار بہت سستی ہے اور اس کے پارٹس لوکل مارکیٹ میں آسانی سے مل سکتے ہیں۔ آپ پاک ویلز کی ویب
سائٹ سے بھی اس کے باڈی اور انجن پارٹس آسانی سے آرڈر کر سکتے ہیں۔ اس کی آئل سروس پر صرف
2,200 سے 2,500 روپے خرچ آئے گا کیونکہ اس کے انجن کے لیے اسٹینڈرڈ موبل آئل استعمال ہوتا ہے۔
شہر کے اندر اس کار کا فیول ایوریج 11 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، جبکہ لمبے سفر پر یہ لگ بھگ 13 سے 14
کلومیٹرز مائلیج دیتی ہے۔
قیمت:
آپ 1990ء کا امپورٹڈ ویرینٹ 2,00,000 سے 2,50,000 روپے میں خرید سکتے ہیں اور لوکل ماڈلز
3,00,000 سے 4,50,000 روپے کی رینج میں دستیاب ہیں، جس کا انحصار اس کی کنڈیشن اور انجن
پرفارمنس پر ہے۔ مارگلا 5,00,000 روپے سے کم کے بجٹ میں فیملی اور ذاتی استعمال کے لیے بہترین
چوائس ہے۔

آخری فیصلہ:

یہ کار آپ کے پیسے کے نعم البدل کے لحاظ سے بہترین پسندوں میں سے ایک ہے۔ یہ اکنامکل ہے؛ اس کے
اسپیئر پارٹس لوکل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں اور یہ 1300cc کار کے لحاظ سے اچھا مائلیج
ایوریج رکھتی ہے۔ اگر آپ 5,00,000 روپے سے کم کے بجٹ میں کوئی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ
کی بہترین چوائس ہو سکتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.