پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا امکان

0 19,901

پاکستانیوں! کیا آپ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک اور زبردست اضافہ دیکھنے کیلئیے تیار ہیں؟ کیونکہ امکانات ہیں کہ جلد پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی نئی قسط کے لیے جاری مذاکرات کے دوران حکام نے پیٹرولیم لیوی (پی ایل) میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی موصول کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مطالبات کے تحت یہ اضافہ کیا گیا تھا۔

Petroleum Levy

پیٹرولیم لیوی

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ پی ایل کو موجودہ شرح سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر تک کیا جا سکتا ہے۔ یہ تجویز فنانس بل 2025 میں فراہم کی جا سکتی ہے اور امکان ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کی بجائے اب لیوی کو بڑھایا جائے گا۔

اس پیشرفت کو ماہر اقتصادیات عبدالرحمان نے بھی ٹویٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے اہم شرائط/پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس دوران پیٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی کی حد کو 100 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

جی ایس ٹی کی تجویز

اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 0 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی سفارش کی ہے۔ آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے 1300 بلین روپے کے برابر آمدنی ہو سکتی ہے۔

آخر میں، یا تو حکومت پٹرولیم اشیاء پر پی ایل میں اضافہ کرے گی، یا جی ایس ٹی نافذ کر دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں پہلے سے ہی بوجھ تلے دبے عوام کے لیے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کی شرح سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں کیونکہ جیسے ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، خاص طور پر روزمرہ کی اشیاء، جس سے ایک عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے

پیٹرول اور ڈیزل کے لیے نئی مجوزہ پیٹرولیم لیوی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.