پروٹون ساگا کے تین ویرینٹس – ایک تقابل

2 6,700

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں الحاج موٹرز کی جانب سے پروٹون ساگا لانچ کی جا رہی ہے، ہم اس کے ویرینٹس کی مکمل تفصیلات کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔ کمپنی نے پاکستان میں اس گاڑی کے تین ویرینٹس متعارف کروائے ہیں، اسٹینڈرڈ MT، اسٹینڈرڈ AT اور پریمیئم AT۔

تو آئیے آپ کو اِن ویرینٹس کی نمایاں خصوصیات اور تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہیں:

انجن اور ٹرانسمیشن:

تینوں ویرینٹس 1299cc کے انجن کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں، جو 91hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹینڈرڈ ویرینٹ مینوئل (5-اسپیڈ) اور آٹو ٹرانسمیشن (4-اسپیڈ) دونوں میں پیش کیا گیا ہے جبکہ پریمیئم صرف آٹو ٹرانسمیشن (4-اسپیڈ) میں آیا ہے۔ یعنی اس لحاظ سے ان تینوں ویرینٹس میں واحد فرق مینوئل اور آٹو ٹرانسمیشن کا ہے۔

پروٹون ساگا کا ایکسٹیریئر:

کمپنی اسٹینڈرڈ MT کو 14-انچ اسٹیل رمز میں پیش کر رہی ہے جبکہ اسٹینڈرڈ AT اور پریمیئم AT کے ساتھ 15-انچ الائے رمز آئیں گے۔ تینوں ویرینٹس ہیلوجن ہیڈلائٹس رکھتے ہیں، جبکہ اسٹینڈرڈ ویرینٹس میں کوئی DRLs نہیں، البتہ پریمیئم میں LED ضرور ہیں۔

انٹیریئر:

تینوں ویرینٹس ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ رکھتے ہیں۔ دونوں اسٹینڈرڈ ویرینٹس میں ملٹی-میڈیا اسٹیئرنگ نہیں ہے، البتہ یہ فیچر پریمیئم ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں اسٹینڈرڈ ویرینٹس اسٹینڈرڈ آڈیو سسٹم کے ساتھ آتے ہیں جبکہ ساگا پریمیئم 7-انچ ٹچ اسکرین پیش کرتی ہے، جو اسے باقی دونوں گاڑیوں پر برتری دلاتی ہے۔

پروٹون ساگا کے سیفٹی فیچرز:

کمپنی نے تینوں ویرینٹس میں ڈوئل ایئر بیگز (ڈرائیور + پیسنجر)، ABS + EBD، بریک اسسٹ، ریئر پارکنگ سینسرز اور اموبلائزر پیش کیے ہیں۔ پریمیئم اضافی سیفٹی فیچرز کے ساتھ ہے جن میں ہل اسِسٹ، الیکٹرک اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، فرنٹ پارکنگ سینسرز اور ریورس کیمرا ہیں جو دونوں اسٹینڈرڈ ویرینٹس میں موجود نہیں۔ سیفٹی فیچرز پر ایک سرسری نظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گاڑی آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کافی محفوظ ہے۔

قیمت:

ساگا اسٹینڈرڈ MT کی قیمت روپے، اسٹینڈرڈ AT کی اور پریمیئم AT کی روپے ہے۔

  • Standard MT                                Rs. 1,975,000
  • Standard AT                                  Rs. 2, 125,000
  • Ace AT                                              Rs. 2, 225,000

پروٹون ساگا کی ان خصوصیات، تفصیلات اور آپشنز کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چنگان ایلسوِن، ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سوِک کے مقابلے میں یہ بہتر گاڑی ہے؟ اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.