پروٹون ساگا پاکستان میں اِس تاریخ کو آئے گی!

0 27,251

پروٹون X70 کے بعد یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اگلے مہینے پاکستان میں پروٹون ساگا بھی آئے گی۔ ہم اس گاڑی کے بارے میں تمام معلومات مختصراً پیش کر رہے ہیں:

پروٹون ساگا دسمبر 2020 کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ ایک CBU/ملائیشیا سے امپورٹ کی گئی ہے۔

الحاج گروپ پروٹون کا لوکل پارٹنر ہے۔

آٹو پالیسی کے تحت کمپنی لانچ کے لیے ڈیوٹی پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ 100 عدد CBU یونٹس درآمد کرے گی ۔

پروٹون ساگا کو پاکستانی مارکیٹ میں تین ویرینٹس میں بطور CBU لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے؛ اسٹینڈرڈ مینوئل، اسٹینڈرڈ آٹو، پریمیم آٹو۔

پریمیم آٹو ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہوگا ۔

آج کے مطابق 4 ڈیلرشپس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور یہ اگلے چند ہفتوں میں اپنا کام شروع کر دیں گی ۔

کراچی میں 2، اور لاہور اور اسلام آباد میں 1،1 ڈیلرشپ ہے۔

کمپنی اپنے ڈیلر نیٹ ورک میں جلد مزید اضافہ کرے گی۔

ساگا دسمبر 2020 کے وسط سے نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

لوکل اسمبلی:

ایک مرتبہ 100 عدد CBU یونٹس فروخت کرنے کے بعد کمپنی لوکل CKD اسمبلی بنا کر مزید آرڈر لے گی۔

اس ماڈل کے 100 سے زیادہ یونٹوں کی مزید امپورٹ پر مکمل ڈیوٹی لگے گی اور یہ قیمت کے لحاظ سے مہنگا پڑے گا۔

جون 2021 سے ایک لوکل اسمبلڈ ساگا کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ لانچ پر عوام کا ردعمل کیسا ہوگا۔

اگر تعارفی طور پر پیش کیے یونٹس نہ ملے تو پھر آپ کو لمبا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ساگا 3 سال/1,00,000 کلومیٹرز سے 5 سال/1,50,000 کلومیٹرز تک کی وارنٹی دے گی جس کا انحصار کمپوننٹس پر ہوگا ساتھ ہی پہلے تین سال کی مکمل سروسز بھی شامل ہوں گ (محنت کے کوئی چارجز نہیں)۔

CBU یونٹس خوب اچھی طرح بنے ہوئے ہوں گے، وقت ہی بتائے گاکہ CKD یونٹس بھی ایسے ہی ہوں گے یا نہیں۔

پروٹون/الحاج کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ان یونٹس کو اسی قیمت پر بھیجیں جو مشتہر کی گئی ہے، اور ڈیلرز اس صورت حال کا فائدہ نہ اٹھائیں اور پریمیم کے ذریعے کسٹمرز کو نہ لوٹیں۔

یہ 100 یونٹس تمام کیل کانٹوں سے لیس ہوں گے اور اس کا امکان ہے کہ ڈیلر کسی نہ کسی طرح یہ تمام یونٹس حاصل کرکے پھر انہیں بلیک میں فروخت کریں۔

اگر آپ خریدار ہیں تو ہمیشہ غیر قانونی کاروباری کاموں/سودے بازیوں سے دور رہیں۔

آئیے اب ساگا کی تکنیکی تفصیلات دیکھتے ہیں، اگر آپ کو دلچسپی ہے تو آگے ضرور پڑھیں۔

پروٹون ساگا:

ساگا سیڈان ملائیشیا کے کلچر اور ورثے کا حصہ تھی اور ہے۔ اس کی وجہ وہ کامیابی ہے جو پروٹون نے ساگا کی صورت میں حاصل کی ہے کہ یہ مقامی طور پر بنائی جانے والی پہلی گاڑی تھی اور اسے پہلی قومی گاڑی قرار دیا گیا۔ ساگا کا ہدف تھا ایک بجٹ کار بننا، اور یہ زیادہ تر جاپان سے آنے والی دوسری گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت ہونے کی وجہ سے بہت ہٹ ہوئی۔ ملائیشیا میں ہر دوسرے گھر نے کسی نہ کسی صورت میں ساگا کا تجربہ کیا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے ہاں اکثر لوگوں نے زندگی میں ایک بار تو سوزوکی مہران کا تجربہ اٹھایا ہے۔

1985 میں ساگا کی پہلی جنریشن آئی تھی، جو مٹسوبشی لانسر پلیٹ فارم پر بنی ہوئی تھی۔ یہی ماڈل 2008 تک موجود رہا اور اس دوران یہ مختلف ویرینٹ میں آیا۔ 2008 سے 2016 تک دوسری جنریشن فروخت کے لیے پیش کی گئی اور اسے پروٹون نے اپنے پروٹون FLX پلیٹ فارم کا استعمال کر کے ڈیزائن کیا تھا۔ 2016 کے بعد تیسری اور موجودہ جنریشن کی ساگا آئی، اور اسے ملائیشیا میں پچھلے سال ایک بڑا فیس لفٹ دیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں ساگا کتنی مشہور ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2019 میں اس گاڑی کے 38,144 یونٹس فروخت ہوئے۔ اندازہ لگا لیں کہ جب مہران فروخت ہوتی تھی تو پاکستان میں اس گاڑی کے سالانہ اوسطاً 36,000 یونٹس فروخت ہوتے تھے۔ یاد رہے کہ ملائیشیا کی آبادی پاکستان سے 6 گُنا کم ہے۔

پاکستان میں ہم فیس لفٹ کی گئی پروٹون ساگا کا لطف اٹھائیں گے، جس کا کوڈ نام ‏P2-13A ہے۔

پروٹون ساگا کا فٹ پرنٹ:

سائز اور سیگمنٹ B-سیگمنٹ میں ہوگا، البتہ یہ اس کیٹیگری کی دوسری گاڑیوں سے چھوٹی ہوگی۔ ہم اسے B-سیگمنٹ “اسمال” یا A-سیگمنٹ کار کہہ سکتے ہیں۔ مقابلہ کرنے کے لیے دیکھیں تو یہ PKDM یارِس سیڈان یا PKDM سٹی سے سے چھوٹی ہے۔ اگر پیمائش کے معاملے میں تقابل کرنا ہے تو اس کے لیے ایک اور ماڈل پروٹون پرسونا زیادہ بہتر ہوگا۔

آئیے کچھ اعداد و شمار بتاتا ہوں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے۔

ساگا/سٹی/یارِس (ملی میٹرز میں)

لمبائی – 4331/4390/4425

چوڑائی – 1689/1695/1730

اونچائی- 1491/1480/1475

وِیل بیس – 2465/2550/2550

ڈگی کی گنجائش لیٹرز میں – 420/506/476

پروٹون ساگا کا انجن اور ٹرانسمیشن:

ملائیشیا میں ساگا پروٹون کے اپنے بنائے گئے 1332cc کے اِن لائن 4-سلنڈر 16 والوو DOHC VVT انجن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ واحد انجن آپشن ہے۔ پاکستانی مارکیٹ کے لیے بھی یہی انجن ہوگا، لیکن ہو سکتا ہے ذرا کم displacement کا ہو، جو 1298cc ہوگا۔

انجن تقریباً 95HP اور 120NM کاٹارک پیدا کرتا ہے۔ پروٹون ایسا ٹیکس ڈیوٹیز کو کم رکھنے کے لیے امپورٹ کی لاگت گھٹانے کے لیے کرے گا۔

جہاں تک ٹرانسمیشن کی بات ہے تو 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک کے آپشن ہوں گے۔ فیس لفٹ سے پہلے کے ماڈل CVT کے ساتھ آتے تھے لیکن اسے فیس لفٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہیونڈائی سے حاصل کی گئی ہے اور بالکل ویسی ہی جیسی کہ کِیا پکانٹو میں دستیاب ہے۔

اسے ساگا کے لیے پروگرام اور ٹیون کیا گیا اور پچھلی استعمال کردہ CVT سے بہتر بنایا گیا ہے۔ فیول اکانمی ملائیشین specs پر اوسطاً 14 سے 16 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔

ڈرائیو ٹرین اور دیگر کمپوننٹس:

اسٹینڈرڈ کے طور پر اس گاڑی میں ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ ہوگا۔ سسپشن کے معاملے میں میک فرسٹ اسٹرٹ فرنٹ پر جبکہ ٹورشن بیم پچھلے حصے میں ہوگا۔ فرنٹ پر ڈسک بریکس اور ریئر میں ڈرم بریکس۔ اسٹیئرنگ ویل میں ٹلٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوگی۔

ساگا ایکو-ڈرائیو اسسٹ انڈی کیٹر کے ساتھ بھی آئے گی۔ جب ڈرائیور کا تھروٹل ان پٹ بہترین ہوگا تو اس کے انسٹرومنٹ کلسٹر میں ایک سبز رنگ کی لائٹ جلے گی، اس سے ڈرائیو کو بہترین فیول اکانمی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پروٹون ساگا کے ویرینٹس:

پروٹون پاکستان میں تین ویرینٹس پیش کرے گا۔ اسٹینڈرڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ، اسٹینڈرڈ آٹو کے ساتھ اور پریمیم آٹو کے ساتھ۔ اسٹینڈرڈ مینوئل اور اسٹینڈرڈ آٹو تقریباً ایک جیسے فیچرز کے ساتھ ہوں گے۔ جبکہ پریمیم جو صرف آٹو میں دستیاب ہوگا ذرا اضافی خصوصیات کے ساتھ ہوگا۔

ایکسٹیریئر:

ہیلوجن ہائی اسٹینڈرڈ لمبی LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس فرنٹ بمپر پر لگائی گئی ہیں جو صرف پریمیم ورژن میں دستیاب ہوں گی۔ اسٹینڈرڈ ویل سائز اسٹینڈر مینو/آٹوماڈل کے لیے 185/60/14 ہوگا اور یہ اسٹیل ویلز کوَر کے ساتھ ہوں گے، پریمیم ویرینٹ میں 15 انچ ٹُو-ٹون الائے ویلز ہوں گے۔ فیول ٹینک میں 40 لیٹرز کی گنجائش ہوگی۔

معذرت کے ساتھ شارک فن انٹینا موجود نہیں، آپ کو پول ٹائپ ریڈیو انٹینا ہی سے کام چلانا پڑے گا۔ ڈِگی اسٹینڈرڈ کے طور پر ایک انٹیگریٹڈ لپ اسپائلر کے ساتھ آئے گی۔ ریموٹ آپریٹڈ ٹرنک اسٹینڈرڈ ہے۔ سائیڈ ویو مررز ٹرن سگنلز/انڈی کیٹر لائٹس کے ساتھ آئیں گے۔

پروٹون ساگا کا انٹیریئر:

ساگا ایک بجٹ کار ہے، اور اس میں فینسی کچھ نہیں۔ بلیک ٹون انٹیریئر اور گرے ہیڈلائنر اسٹینڈرڈ ہیں؛ جبکہ ڈیزائن سادہ ہے۔ ملٹی انفارمیشن ڈسپلے اینالوگ اسپیڈ اور RPM گیجز کے ساتھ ہے۔ پاور ونڈوز اسٹینڈرڈ ہیں اور سائیڈویو مررز بھی۔ سیٹیں تمام ویرینٹس میں فیبرک کی ہیں اور دو مختلف textures میں آتی ہیں ذرا گہرے رنگ میں۔

ڈرائیور سیٹ میں تمام ویرینٹس میں سیٹ ہائٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔ LED انٹیریئر ڈوم لائٹس اور سن وائزرز پر وینٹی مررز موجود ہیں۔ مینوئل ہیٹنگ/کولنگ اور وینٹی لیشن سسٹم بھی بطور اسٹینڈرڈ موجود ہے۔ پچھلی سیٹیں بینچ ٹائپ ہیں اور انہیں زیادہ سامان کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے فولڈ کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک انفوٹینمنٹ کا تعلق ہے تو پریمیم ماڈل 7 انچ کی ٹچ اسکرین کے ساتھ آتا ہے جسے فلوٹنگ ہیڈیونٹ کے درمیان میں لگایا گیا ہے جو اسمارٹ فون compatibility اور مررنگ فنکشن رکھتی ہے۔ پریمیم ماڈل آڈیو اور کنیکٹڈ فون کے لیے اسٹیئرنگ ویل کنٹرولز کے ساتھ آتا ہے۔ بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی تمام ماڈلز میں بطور اسٹینڈرڈ آتی ہے۔

اسٹینڈرڈ مینوئل اور آٹو ویرینٹ کو سادہ اسٹینڈرڈ آڈیو ہیڈ یونٹ ملے گا، جبکہ ان میں کوئی اسٹیئرنگ ویل کنٹرول نہیں ہے۔ پریمیم ماڈل کو 4-ڈور ماؤنٹڈ اسپیکر ملیں گے؛ دوسرے ورژن میں صرف 2 ہوں گے۔ 1 ڈیٹا USB بنیادی ماڈل میں جبکہ باقی دو میں 1 ڈیٹا اور 2 چارجنگ USB پورٹس ہوں گی اور یہ دو فرنٹ سیٹوں اور پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے ہوں گی۔

سیفٹی:

تمام ورژنز میں فرنٹ پر دو ایئربیگز کے ساتھ ساتھ ABS اور EBD بریک اسسٹ کے ساتھ میں۔ ہل ہولڈ اسسٹ صرف پریمیم ورژن میں ہوگا۔ تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹس ہوں گی جبکہ چائلڈ سیٹ کے لیے ISOFIX بھی دستیاب ہوگا۔ ریئر پارکنگ سینسرز تمام ورژنز میں اسٹینڈرڈ کے طور پر دستیاب ہوں گے جبکہ فرنٹ پر پریمیم ماڈل بھی اضافی ہوگا۔ ٹاپ ویرینٹ میں بیک اپ کیمرا بھی موجود ہے، جو 7 انچ کی LCD رکھتا ہے۔ اموبیلائزر اور اینٹی-تھیفٹ الارم بھی اسٹینڈرڈ ہوں گے۔

بدقسمتی سے اسٹیبلٹی کنٹرول اور ٹریکشن کنٹرول سسٹم صرف پریمیم ماڈل میں ہے اور ملائیشیا میں بھی ایسا ہی ہے۔ میری خواہش ہے کہ پروٹون پوری لائن اپ میں اسے اسٹینڈرڈ کر دے۔ ساگا نے آسیان NCAP کریش ٹیسٹنگ میں 4-اسٹار ریٹنگ حاصل کر رکھی ہے۔

پروٹون ساگا کی لانچ اور قیمت کے بارے میں رائے:

لانچ متوقع طور پر دسمبر 2020 میں کسی وقت ہوگی اور پروٹون اور الحاج گروپ ڈیلر سلیکشن اور ٹریننگ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پروٹون ملک بھر میں اور ابتدائی طور پر تمام بڑے شہروں میں ڈیلرشپس کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ لیکن سب سے بڑا بلکہ ملین ڈالر کا سوال ہوگا “قیمت”کا۔

کم displacement آپ کو کچھ آئیڈیا دے گی کہ پروٹون کس سمت میں دیکھ رہا ہے۔ میرا اندازہ اور امید بھی کہ بنیادی قیمت 22 لاکھ روپے ہوگی اسٹینڈرڈ مینوئل کے لیے جبکہ پریمیم آٹو تقریباً 24 لاکھ روپے کی ہوگی۔ اسٹینڈرڈ آٹو کی قیمت ان دونوں کے درمیان ہوگی۔ میرا ماننا ہے کہ پریمیم ساگا 1.3L یارِس GLI سے سستی ہوگی۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ محض میرے ذاتی اندازے ہیں۔ ابھی تک آفیشل طور پر قیمت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

ایک بجٹ کار کے خریدار کے لیے ساگا ایک اچھا اضافہ ہوگی، خاص طور پر اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ لانچ کے موقع پر یہ ایک CBU یونٹ ہوگی۔ ایکسٹیریئر اور انٹیریئر کی اسٹائلنگ ہو سکتا ہے سب کے لیے پرکشش نہ ہو کہ جو ذرا بے مزا اور پرانے انداز کی ہے۔ لیکن بلاشبہ یہ 25 لاکھ روپے سے کم قیمت پر ایک اور آپشن ضرور دے گی، جس میں صرف ہیچ بیکس کی صورت میں چند آپشنز موجود ہیں۔

لوکل مارکیٹ پر ساگا کے ممکنہ اثرات:

ساگا کی قیمت ہو سکتا ہے کئی صارفین کی توجہ پکانٹو اور کلٹس اور دوسری جنریشن کی پرانی سوئفٹ سے اپنی جانب لے جائے اور اس کی بڑی وجہ ہوگی اس کا “ڈگی والی گاڑی” ہونا۔ لیکن اس کا انحصار اس بات پر بھی ہے کہ پروٹون اور الحاج اس موقع کا کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ پکانٹو تک کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر ہماری مارکیٹ میں سب سے آگے موجود سوزوکی کا مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ساگا ہیچ بیکس اور سٹی اور یارس سیڈان کے درمیان موجود خلا کو پر کر سکتی ہے اور کرے گی جہاں تک کہ قیمت کا معاملہ ہے۔ باقی یہ پروٹون کا امتحان ہے۔ ہمیشہ کی طرح ملک میں نئی کار برانڈ کے لیے ٹویوٹا یارس سیڈان یا دہائیوں پرانی ہونڈا سٹی کے صارفین توڑنا آسان نہیں ہوگا، گو کہ دونوں ساگا سے زیادہ مہنگی ہوں گی۔

سیلز اور مارکیٹ کی حکمت عملی، بعد از فروخت سروس، سپورٹ، صارف کا اطمینان اور دوستانہ ڈیلر نیٹ ورک ہی پروٹون کو کامیابی کی راہ دکھا سکتا ہے۔

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.