ٹویوٹا نے یارِس کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھا دی!

0 5,198

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنے نئے ماڈل یارِس کی قیمت میں 40,000روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس کار کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نئی قیمتیں 13 اکتوبر 2020 سے لاگو کرے گی۔

نوٹیفکیشن کہتا ہے کہ بَیس ویرینٹ یارِس 1.3L MT اب 25,09,000 روپے کا پڑے گا جبکہ پرانی قیمت 24,69,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ 1.3GLI CVT کی نئی قیمت 40,000 روپے کے اضافے کے بعد 26,89,000 روپے ہوگی، جو 26,49,000 روپے سے بڑھائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹاپ آف-دی-لائن ویرینٹ 1.5 ATIV X CVT کی قیمت تقریباً 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو 29,59,000 روپے کے مقابلے میں اب 29,99,000 روپے کی ہے۔

.

Yaris price

یارِس کی قیمت اضافے میں شرائط و ضوابط:

کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں 13 اکتوبر اور اس کے بعد آنے والے نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “موجودہ RSP سسٹم میں موجود تمام مکمل ادائیگی/GTGآرڈرز پر لاگو ہوں گے۔”

اس کے علاوہ کمپنی نے نئی قیمتیں تمام سرکاری اور فوجی آرڈرز پر بھی لاگو کی ہیں، جو IMC کے سسٹم میں پہلے سے بن چکے ہیں۔

قیمتوں میں پچھلے اضافے:

اپریل میں IMC نے گاڑی کی قیمت پر 1,10,000 روپے سے 5,00,000 روپے تک کے اضافے کیے تھے۔ بَیس ویرینٹ 1.3L GLI MT کی ویلیو میں 1,20,000 روپے کا اضافہ ہوا۔ بَیس ماڈل کی ایکس-فیکٹری قیمت 24,69,000 روپے تک پہنچ گئی۔ ٹاپ-آف-دی-لائن ویرینٹ کی قیمت میں 1,50,000 کا اضافہ کیا گیا۔ 1.5L ATIV X CVT کی قیمت 29,59,000 روپے ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

یارِس کی قیمت میں اضافہ کیوں؟

اس سے پہلے لوکل مینوفیکچررز عموماً قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرز کی قدر بڑھنے کو قرار دیتے تھے۔ البتہ اس مرتبہ ذرا معاملہ مختلف ہے کیونکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھی ہے۔ اس وقت انٹر-بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 163.72 روپے پر کھڑا ہے۔ یہ قیمت 168 روپے سے واپس آئی ہے۔ اس حساب سے یارِس کی قیمت میں 60,000 کی کمی ہونی چاہیے تھی، لیکن کمپنی نے 40,000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ اضافہ جائز ہے، حالانکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اس وقت مستحکم ہے؟

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.