یکم رمضان کو دبئی میں 250 ٹریفک حادثات رونما ہوئے

179

کچھ لوگوں کے نزدیک شدید گرمی میں روزہ رکھنا قدرے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ مشکل کام روزے کی حالت میں روز مرہ امور کی انجام دہی ہے۔ گھر سے دفتر جانا، بچوں کو اسکول سے لینا، سودہ سلف خریدنا اور پھر ٹریفک جام کو جھیلنا۔۔۔ یہ چند ایسے کام ہیں کہ جو آپ کو جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی طور پر کافی تھکا دیتے ہیں۔ نتیجے میں سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کی جلد بازی اور جھنجلاہٹ کے باعث حادثات رونما ہونا اب عام بات ہوچکی ہے۔

اس کی حالیہ مثال دبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار سے لی جاسکتی ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق یکم رمضان کو 2,419 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 250 مختلف ٹریفک حادثات سے متعلق تھیں۔ گو کہ زیادہ تر حادثات زیادہ سنجیدہ نوعیت کے نہیں تھے تاہم دو واقعات میں 2 موٹر سائیکل سواروں شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارا ت کی ریاست راس الخیمہ میں منگل کے روز ایک خاتون ٹریفک حادثے میں اپنی جان کھو بیٹھیں۔ یہ خاتون ایک مصروف شاہراہ سے پیدل گزرنے کی کوشش کر رہی تھیں جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافے کا رجحان

Dubai Traffic Accident

دبئی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے سربراہ میجر خضر از مجید الخزرجی نے بتایا کہ زیادہ تر فون کالز دوپہر ڈھائی سے شام ساڑھے سات بجے کے درمیان موصول ہوئیں۔ میجر الخزرجی نے ان حادثات کی ذمہ داری افطار سے قبل ڈرائیوروں کی جلد بازی اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے سے اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Google App Store App Store

تبصرے بند ہیں.