اٹلس ہونڈا نے CG 125 اور CB 150F کی قیمتیں بڑھا دیں

0 718

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2,900 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 5 جنوری سے CG 125 اور CB 150F کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ قیمتیں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے بڑھی ہی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا، گزشتہ سال اس نے کم از کم چھ مرتبہ اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔

نئی قیمتیں یہ ہیں:

ہونڈا CG 125: 1,15,000 روپے (1,000 روپے کا اضافہ)

ہونڈا CB 150 F: 1,89,900 روپے (2,900 روپے کا اضافہ)

گزشتہ قیمتیں ذیل میں دیکھیں:

ہونڈا CG 125: 1,14,500 روپے

ہونڈا CB 150 F: 1,87,000 روپے

مزید یہ کہ 4 جنوری 2019ء کو اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ہونڈا 2019 CB125F کی رونمائی کی۔ یہ موٹر سائیکل دو مختلف ٹرِمز کے ساتھ آتی ہے: بیسک اور اسپیشل ایڈیشن۔ یہ موٹر سائيکل 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن اور 12.3 لیٹر کی گنجائش کا حامل فیول ٹینک رکھتی ہے۔ یہ لال اور کالے سمیت مختلف رنگوں میں فراہم کی جاتی ہے۔

ادارے نے بیسک ویریئنٹ کی قیمت 1,59,000 اور اسپیشل ایڈیشن کی 1,61,900 روپے ہے۔ مزید برآں پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.