بینٹلے کی جانب سے دنیا کی تیز ترین SUV پیش کرنے کا دعوی

0 185

اب سے چند سال پہلے تک ٹرک کی طرز پر بننے والی گاڑیوں یعنی ایس یو ویز (SUVs) کا خیال آتے ہی ذہن لینڈ کروزر، لینڈ رورز یا پھر نسان سفاری کا نام ذہن میں آتا تھالیکن گذشتہ دہائی میں ایس یو ویز میں کئی نئے نام سامنے آئے اور تقریباً ہر کار ساز ادارے نے اس طرز کی گاڑی پیش کی۔ اور کیوں نہ کرتا کہ اس کی مانگ میں اتنا اضافہ جو ہوا ہے۔

Bentley Bentayga SUV Picture

ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دو دروازوں والی اسپورٹس کار بنانے وایل کمپنی پورشے بھی اپنی ایس یو وی کائین کی صورت میں پیش کرے گا۔ رولز رائس بھی اپنی ایس یو وی لانے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ جیگور بھی اپنی ‘ایف-پیس’ پیش کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ لامبورگینی بھی 2018 تک لامبورگینی یورس ایس یو وی لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایس یو وی پسند کرنے والوں کے لیے ایک اور زبردست اطلاع یہ ہے کہ اب بینٹلے بینٹیگا بھی اس میدان میں اتر چکا ہے۔ جی ہاں! آپ نے ‘بینٹلے بینٹیگا’ ہی پڑھا ہے جو آئندہ چند ماہ میں بینٹلے ایس یو وی (Bentley SUV) پیش کرنے والا ہے۔ یہ ووکس ویگن کی جانب سے پہلی لگژری ایس یو وی ہوگی جو پورشے کائین اور اوڈی کیو7 کے طرز پر تیار کی گئی ہے۔

bentley-626x381

اس گاڑی کے مستقبل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی آمد سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر اس کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے اس گاڑی کی چند خفیہ تصاویر منظر عام پر آئیں اور پھر ایک مختصر ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں گاڑی کو برق رفتاری سے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ آج بینٹلے کی جانب سے پیش کی جانے والی ویڈیو نے اس گاڑی کے منتظر افراد کو مزید جوش بھر دیا ہے۔ویڈیو میں 12 سلنڈر کی ایس یو وی 301 کلومیٹر فی گھنٹہ (187 میل فی گھنٹہ) رفتار سے دوڑی رہی ہے گویا یہ پورشے کائین ٹربو- ایس سے بھی زیادہ تیز ہے جس نے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ماہرین کے خیال میں بیٹنلے کی نئی ایس یو وی کا مستقبل بہت تابناک ہے اور اس کی قیمت ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی۔

یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی؟ یہ بات اب تک خفیہ رکھی گئی ہے لیکن اگر آپ کو پتہ چلے تو ہمیں ضرور بتائیے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.