چینی شخص کو وصیت کے مطابق اپنی سوناٹا میں دفن کردیا گیا

1 225

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی گاڑی کو عزیز رکھتے ہیں؛ پھر شمالی چین کے صوبہ ہیبی کے باؤڈنگ شہر کے چی جیسے لوگ ہوتے ہیں جن کی وصیت تھی کہ انہیں اپنی گاڑی میں دفن کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے چرچے ہیں اور ساتھ ہی اس کی وڈیو کے بھی کہ جس میں گاڑی کو ایک ایکسکیویٹر کی مدد سے قبر میں اتارا جا رہا ہے۔

چی نے اپنے رشتہ داروں کو کہا تھا کہ انہیں اپنی پیاری سرمئی رنگ کی ہیونڈائی سوناٹا میں دفن کیا جائے۔ سوناٹا-تدفین کی یہ وڈیو پہلے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر آئی تھی۔ اس وڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رسیوں سے بندھی ہوئی گاڑی کو ایک بڑی سے قبر میں اتارا جا رہا ہے۔

چی کے ایک دوست نے اپنے بیان میں کہا کہ،

یہ اس کی خواہش تھی، جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کی لاش کو کسی کفن کی ضرورت نہیں بلکہ تدفین کے لیے اس کی گاڑی کو استعمال کیا جائے۔ وہ نوجوانی سے ہی گاڑیاں پسند کرتا تھا۔

اس خبر پر ردعمل ملا جلا ہے۔ چند لوگوں نے اسے پاگل پن قرار دیا، جبکہ کچھ نے سچی محبت کہا۔ آپ بتائیے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

وڈیو یہاں دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.