ڈونلڈ ٹرمپ کی کار کلیکشن – ایک نظر تو ڈالیں!

0 234

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے سے پہلے بھی ایک امیر شخص کے طور پر مشہور تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کی کُل دولت تقریباً 4.5 ارب ڈالرز ہے۔ کسی بھی امیر آدمی کی طرح ٹرمپ کی املاک و جائیداد ہے اور وہ گاڑیاں بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ گاڑیوں کی بڑی اور متاثر کُن کلیکشن کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اس تحریر میں ہم اُن کی کچھ غیر معمولی گاڑیوں کے بارے میں بات کریں گے۔ گو کہ ٹرمپ کو موٹر سائیکلیں، ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہاز بھی بہت پسند ہیں، لیکن فی الحال ہماری نظر صرف اُن کی گاڑیوں پر ہوگی۔ 

‏1956ء‎ رولس رائس سِلور کلاؤڈ 

یہ پرانے زمانے میں ٹرمپ کی پہلی کار تھی۔ انہوں نے رولس رائس سے خاص طور پر مطالبہ کیا تھا کہ وہ اُن کے لیے ایک انوکھی کار بنائے، ایسی کہ جس کے مالک صرف وہ ہوں۔ یہ 6.2 لٹر V8 انجن کے ساتھ 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس تھی۔ انہیں بارہا اپنے آبائی شہر میں اپنی پسندیدہ کار چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

2003ء مرسڈیز بینز SLR میک لارن

اس گاڑی نے 2003ء میں آغاز لیا تھا اور ایک لمیٹڈ ایڈیشن ہونے کی وجہ سے ٹرمپ نے یہ گاڑی 4,50,000 ڈالرز میں لی۔ یہ زبردست ایکسٹیریئر اور خصوصیات رکھنے والی ایک اسپورٹس کوپ تھی۔ یہ گاڑی ٹرمپ کے لیے پیسہ وصول ہوگی کیونکہ یہ 5.4 لٹر V8 انجن سے لیس ہے جو 5-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 617 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ 

2011ء شیورولے کمارو 

شیوی کمارو 1969ء کی انڈیاناپولس 500 پَیس کار کی نقل تھی۔ یہ گاڑی طاقتور 6.2 لٹر V8 انجن سے لیس تھی جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتے ہوئے 426 ہارس پاور کی طاقت کو یقینی بناتا ہے۔ ٹرمپ کو 100 ویں انڈیاناپولس 500 تقریب میں اس زبردست کار کو چلانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں تو نہیں پہنچ سکے، لیکن یہ گاڑی ضرور خریدی۔ 

2015ء مرسڈیز بینز S600 

S600 ایک 6.0 لٹر V12 انجن سے لیس ہے جو 7G ٹرونِک آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 500 ہارس پاور کی طاقت دیتا ہے۔ یہ کار فائرنگ اور چھوٹی دھماکا خیز ڈیوائسز کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس گاڑی کی شکل و صورت اس کی ڈونلڈ ٹرمپ کے گیراج میں موجودگی کی اہم وجہ تھی، کیونکہ اسے امریکا کا صدر بننے سے پہلے 2015ء میں مختلف اجلاسوں میں استعمال کیا گیا تھا۔ 

2015ء رولس رائس فینٹم 

رولس رائس سلوَر کلاؤڈ کے علاوہ ٹرمپ نے ایک اور ایسی ہی گاڑی لینا چاہی، اس لیے انہوں نے رولس رائس فینٹم خریدنے کا فیصلہ کیا۔ اس گاڑی کی قیمت 5,00,000 ڈالرز تھی۔ فینٹم 6.75 لٹر V12 انجن رکھتی ہے جو 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے اور 453 ہارس پاور دیتا ہے۔ 

2016ء کیڈیلیک ایسکیلیڈ 

یہ ٹرمپ کے لیے ایک زبردست ڈیل تھی کیونکہ یہ لگژری بھی دیتی ہے اور بڑی گنجائش بھی۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بہترین انتخاب تھی، کیونکہ یہ 6.2 لٹر V8 انجن سے لیس تھی جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 420 ہارس پاور کی طاقت دیتی ہے۔ 

کیڈیلیک پریزیڈنشل لیمو

ڈونلڈ ٹرمپ کی باضابطہ صدارتی کار کیڈیلیک وَن ہے یا جسے عام طور پر دی بِیسٹ کہا جاتا ہے (یہ نام امریکی خفیہ سروس کا دیا گیا ہے۔) یہ کرۂ ارض کی محفوظ ترین کار ہے، جو تقریباً 1.5 ملین ڈالرز کی پڑتی ہے، جو کسی بھی قسم کے فوجی یا کیمیائی حملے میں بچ سکتی ہے۔ بِیسٹ 6.6 لٹر ٹربوچارجڈ ڈیزل انجن سے لیس ہے اور امریکی خفیہ سروس ایجنٹ چلاتے ہیں۔ 

اوپر جن گاڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ آپ کو گاڑیوں کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مزاج کا اندازہ دیتی ہوں گی۔ اگر گاڑی لگژری ہے اور انوکھی ہے تو وہ ٹرمپ کے گیراج میں ہوگی۔ نیچے تبصروں میں ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کار کلیکشن کے بارے میں اپنے تاثرات بتائیں۔ گاڑیوں کے حوالے سے مزید معلوماتی بلاگز کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.