سوزوکی سوِفٹ بمقابلہ FAW V2 – کون کس سے بہتر ہے؟

6 648

اب سے کچھ روز قبل FAW V2 کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافی کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس گاڑی کی بڑھتی ہوئی شہرت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بہرحال، اس مضمون میں ہم V2 کے مثبت اور منفی پہلوؤں بالخصوص اس کے ظاہری انداز سے متعلق بات کریں گے۔ نیز پاکستان میں اس ہیچ بیک کی مضبوط ترین حریف سوزوکی سوِفٹ سے بھی موازنہ کریں گے جو کہ اپنے خوبصورت انداز،عمدہ معیار کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اچھی خاصی شہرت رکھتی ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم تفصیل سے ان دونوں گاڑیوں پر بات کریں، میں قارئین کی سہولت کے لیے ایک وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ اس مضمون میں ہم جن ماڈلز کا موازنہ کریں گے وہ مینوئل گیئر باکس کے حامل ہیں۔ چونکہ V2 کو آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش نہیں کیا جارہا اس لیے سوفٹ کے آٹومیٹک ماڈل سے اس کا مقابلہ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

سب سے پہلے کار ساز اداروں سے متعلق بات کرلیتے ہیں۔ چینی کار ساز کمپنی نے پاکستانی ادارے الحاج کے توسط سے FAW V2 متعارف کروائی۔ اس چینی ادارے کا شمار ملک کے بڑے کار ساز اداروں میں کیا جاتا ہے جو چین میں ووکس ویگن، مزدا، جنرل موٹرز اور ٹویوٹا جیسے عالمی شہرت یافتہ اداروں کے ہمراہ گاڑیاں تیار کرتا رہا ہے۔ الحاج FAW موٹرز نے سال 2013 میں V2 متعارف کروائی تھی اور تجربے کے اعتبار سے بھی یہ سوزوکی سوفٹ اور پاک سوزوکی سے کہیں پیچھے ہے۔

انجن کی کارکردگی
انجن کو گاڑی کا دل کہا جاتا ہے اور اس کے بغیر گاڑی کا تصور ہی محال ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ انجن کی کارکردگی میں سوفٹ کو آگے سمجھیں لیکن دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ V2 کا انجن VCT اور برقی تھراٹل کے باعث زیادہ بہتر نظر آتا ہے۔ البتہ انجن کی مرمت وغیرہ کو مدنظر رکھا جائے تو سوزوکی سوفٹ ہی بہتر معلوم ہوتی ہے کیوں کہ اس میں سادے وائر تھروٹل استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اصل چیز تو کارکردگی ہے۔۔۔ سوزوکی سوفٹ کی وجہ مشہوری بہترین سفری تجربہ اور رفتار ہے۔ لیکن پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ V2 نے 1300cc انجن والی گاڑیوں کی فہرست میں سوِفٹ کو کارکردگی میں کیسے کڑا وقت دیا؟ اس کی بنیادی وجہ V2 کی کارکردگی ہے جس نے بڑوں بڑوں کو حیران کردیا۔ یہ بہت جلد رفتار پکڑتی ہے اور سوِفٹ (1050 کلو) کے مقابلے میں صرف 981 کلو وزن رکھنے کی وجہ سے ڈرائیور صاحبان کو تیز رفتاری کے دوران بھی اس کے ہلکے وزن کا بخوبی احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سوزوکی سوفٹ سے متعلق 8 دلچسپ حقائق

engine123

مجموعی پیمائش
عام طور اس ضمن میں سوزوکی سوِفٹ کی برتری سمجھی جاتی ہے کیوں کہ اس کا انداز بہت ہی چست ہے۔ لیکن افسوس کہ یہاں بھی ہمیں سوِفٹ کی مدمقابل FAW V2 کی برتری نظر آتی ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ 60 ملی میٹر طویل ویل بیس ہے جس سے V2 کے اندر مسافروں کے لیے اضافی گنجائش فراہم کی گئی نیز ڈگی میں سامان رکھنے کی جگہ بھی 320 لیٹر تک وسیع کردیا گیا۔ یاد رہے کہ سوزوکی سوِفٹ میں سامان رکھنے کی گنجائش صرف 212 لیٹر ہے۔ البتہ گاڑی کے فرش سے زمین تک کا فاصلہ (ground clearance) کی بات کریں تو سوزوکی سوِفٹ معمولی فرق سے آگے نظر آتی ہے لیکن دونوں ہی گاڑیاں اسپیڈ بریکرز وغیرہ سے بخوبی گزرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

dimensions

دستیاب سہولیات
حفاظتی سہولیات کے بارے میں بات کریں تو دونوں ہی گاڑیاں شانہ بشانہ نظر آتی ہیں۔ ماضی میں لوگ سوزوکی سوِفٹ کو اس لیے ترجیح دیتے تھے کہ اس میں ا’مموبلائزر’ کی سہولت شامل ہے۔ تاہم حال ہی میں FAW V2 میں بھی امموبلائزر شامل کرلیا گیا ہے اور حفاظتی سہولیات کے اعتبار سے بھی گاڑیاں ہم پلہ ہوچکی ہیں۔ V2 میں شامل دیگر سہولیات پر نظر ڈالیں تو اس میں کرمپل زون، چائلڈ سیفٹی، ایئر بیگز اور EBD بمع ABS بھی نظر آئیں گی۔ یہ دونوں ہی گاڑیاں کروز کنٹرول اور چھت پر کھڑکی (sun-roof) جیسی خصوصیات کی حامل نہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ ایئر بیگز اور کرمپل زون کے باعث V2 کو اپنے حریف پر واضح برتری حاصل ہے البتہ سیٹلائٹ نیوی گیشن کی عدم موجودگی اسے سوزوکی سوفٹ سے کسی قدر پیچھے دھکیل دیتی ہے۔

tract

قیمت میں فرق
جیسا کہ پہلے ذکر ہوا کہ قیمت میں فرق ہی دراصل FAW V2 کو سبقت دلوانے کے لیے کافی ہے۔ پاکستان میں V2 کی قیمت 10,69,000 ہے جو سوزوکی سوِفٹ کے مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ہی ماڈل سے بہت کم ہے۔ اگر آپ مقامی مارکیٹ سے V2 میں سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم اور پارکنگ اسسٹ کی سہولت بھی شامل کروائی تب بھی اس کی قیمت سوزوکی سوِفٹ سے کم ہی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس بمقابلہ FAW V2: کس میں کتنا ہے دم؟

suzuki-swift-vs-faw-v2

حتمی رائے
اوپر ذکر کیے گئے نکات خاص کر قیمت کے فرق کو دیکھا جائے تو سوزوکی سوفٹ پر V2 کی سبقت واضح ہے۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ V2 کم قیمت ہونے کے باوجود سوزوکی سوفٹ سے زیادہ جدید اور بہتر خصوصیات کی حامل ہے جو دور جدید میں ہر ڈرائیور اپنی گاڑی میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ شاید کم ہی لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ FAW V2 اپنے ظاہری انداز، انجن اور پیمائش میں ٹویوٹا وٹز کی پہلی جنریشن سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے۔ تمام تر مثبت پہلوؤں کے باوجود یں سمجھتا ہوں کہ الحاج FAW موٹرز کو دو خصوصیات آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور سیٹلائٹ نیوی گیشن ضرور شامل کرنا چاہیے۔ اس سے نہ صرف V2 کی فروخت میں اضافہ ہوگا بلکہ اضافی قیمت پر صارفین کی ناراضگی کا بھی ازالہ کیا جاسکے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.