کیا نئی کلٹس 2017 سے موجودہ کھلاڑیوں کو خطرات لاحق ہیں؟

1 123

جیسا کہ آج کل یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان میں نئی کلٹس کو عالمی سطح پر سیلیریو کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ نئی کلٹس اپنے پرانے ماڈل سے بالکل مختلف ہے۔ یہ اپنے صارفین کو نہ صرف زیادہ فیچرز، لیگ روم، جدید ڈیزائن، بڑی کلر رینج دیتا ہے بلکہ یقینی کارکردگی کے لیے اس میں K10B کا انجن بھی ہے۔

نئی کلٹس براہ راست پاک سوزوکی کی اپنی لائن اپ ویگن آر اور سوفٹ کا مقابلہ کرتی ہے بلکہ یہ درآمد کردہ گاڑیوں جن میں ٹویوٹا وٹز، پیسو، میرا، اور دوسری ہیچ بیک گاڑیاں شامل ہیں ان کا بھی مقابلہ کرتی ہے۔

کسی بھی کمپنی کے لیے ایک نئی کار متعارف کروانا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی نے اپنے پہلے سے موجود برانڈ کلٹس کا فائدہ اٹھایا اور رسک کم کرنے کے لیے سیلیریو کو کلٹس کے نام سے متعارف کروا دیا۔ یہ ہر طرح سے ایک فائدہ مند صورتحال ہے اگر آپ اس کے بارے میں سوچیں۔ اس سے صارفین کو ایک بالکل نئی کار ملے گی جبکہ اس سے کمپنی کے لائن اپ میں ایک اور گاڑی شامل ہو جائے گی۔

نیچے دیئے گئے چارٹ میں انڈیا اور پاکستان میں موجود نئی کلٹس کے کچھ فیچرز کا موازنہ دیا گیا ہے۔

Sr. Features Indian Variants Pakistani Variants
VXi LXi ZXi VXR VXL
1. Power Steering Yes Yes Yes Yes Yes
2. Front Airbags Yes Yes Yes No Yes
3. Immobilizer Yes Yes Yes Yes Yes
4. Automatic Transmission Option available No No
5. Power Windows No Yes Yes Yes Yes
6. ABS Yes Yes Yes No Yes
7. Keyless entry No No Yes Yes Yes
8. Central Door No Yes Yes Yes Yes
9. Alloy wheels No No Yes No Yes
10. Multimedia No No Yes Yes Yes
11. Head Light leveling Yes Yes Yes No No

اگرچہ اس نئی گاڑی کو سراہا گیا ہے لیکن اس کی قیمت کے حوالے سے بہت سے لوگوں کے زہنوں میں شکوک و شبہات حاوی ہیں۔ پاک سوزوکی نے ابھی بھی نئی کلٹس کے آٹو میٹک ویرینٹ کے متعلق ایک لفظ نہیں کہا مگر زرائع اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ اس سال کے آخر تک اس کی لانچ متوقع ہے۔

حفاظتی انتظامات:

نئی کلٹس کا سٹینڈرڈ ویرینٹ بھی اس کے پچھلے ماڈل سے بہت آگے ہے کیونکہ پاک سوزوکی نے اس گاڑی کے دونوں ویرینٹس میں اموبلائزر شامل کیا ہے۔ تاہم سوزوکی کلٹس VXR میں اے بی ایس کا نہ ہونا بہت سے صارفین کے لیے مایوسی کا باعث ہے۔ ہمیں اس میں اے بی ایس کے علاوہ ایئر بیگز کی غیر موجودگی کو بھی نہیں بھولنا چاہیے اگر اس تناظر میں ہم اسی قیمت میں دستیاب درآمد کردہ گاڑیوں کا اس سے موازنہ کریں تو اس گاڑی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ نئی سوزوکی کلٹس VXL میں ایئر بیگز، اے بی ایس اور اموبلائزر بھی موجود ہے جو اسے ایک مکمل گاڑی بناتا ہے۔

آرام دہ انٹیریر:

کلٹس VXR میں پاور سٹیئرنگ اور VXL میں الیکٹرک سٹیئرنگ قابل تشکر ہیں۔ سٹیئرنگ ایڈجسٹمنٹ اور کی لیس اینٹری کے علاوہ بھی یہاں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ڈرائیونگ کو آسان بناتی ہیں۔ ان دونوں ویرینٹس میں پاور ونڈو اور سینٹرل ڈور لاکنگ بھی نصب ہیں جبکہ اس گاڑی میں بہت کم بلائنڈ سپاٹ ہیں جو ڈرائیونگ کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

قیمت:

انڈیا میں ٹرانسمیشن، فیول اور فیچرز کی بنیاد پر یہ گاڑی 6 مختلف ویرینٹس میں دستیاب ہے۔ دونوں ملکوں میں ان گاڑیوں کی قیمتوں کا موازنہ نیچے دیا گیا ہے۔

Sr.   Variant   Price in Indian Rs. Price in Pakistani Rs. (Approx)
1. Maruiti Suzuki VXi Petrol & Manual 435,000 700,000
CNG & Manual 513,000 820,000
 
2. LXi Petrol & Manual 405,000 650,000
Petrol & Automatic 452,000 725,000
 
3. ZXi Petrol & Manual 465,000 745,000
Petrol & Automatic 512,000 820,000
1. Pak Suzuki Cultus VXR 1,250,000
2. Pak Suzuki Cultus VXL 1,391,000

اس وقت شاید آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ اس کے دونوں ویرینٹ میں موجود 141000 روپے کا فرق کیوں ہے؟ کیا یہ صرف ایئر بیگز اور اے بی ایس کی وجہ سے ہے؟ تو اس کا جواب ہے بالکل نہیں! نیچے سوزوکی کلٹس VXL میں موجود اضافی فیچرز کی فہرست دی گئی ہے۔

2 ایئر بیگز

الائے رم

اے بی ایس

الیکٹرونک ایڈجسٹیبل سائیڈ مرر

فوگ لیمپس

نمایاں بلیک کے ساتھ فرنٹ گرل

وینٹی مرر

چارجنگ ڈاک (سینٹرل کپ ہولڈر میں موجود)

باڈی کے کلر کے سائیڈ مرر اور ڈور ہینڈل

بوٹ شیلف

4 آڈیو سپیکر

کیا نئی کلٹس اتنے بڑے ہنگامہ کے قابل ہے؟ اس کی قیمت کے متعلق بحث کی جا سکتی ہے تاہم مقامی طور پر تیار کردہ 1000cc ہیچ بیک کے حوالے سے اس کے فیچرز متاثر کن ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.