اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

0 167

اسلام آباد میں ایک روڈ سیفٹی مہم شروع کی گئی جس میں موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو انچارج بنایا گیا۔

اس منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) ملک مطلوب نے بتایا کہ یہ مہم آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے شروع کی تھی، اور یہ اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنےکی ہفتہ بھر کی مہم ہے۔

مزید برآں، ان کے بقول اس مہم کے آغاز کی وجہ موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور کسی بھی حادثے میں محفوظ رہنے کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے شعور دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں 99 فیصد موٹر سائیکل سواروں کی اموات ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “بے پروائی، خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری، قوانین سے عدم واقفیت، اہم گزر گاہوں پر میکانیکی ناکامی ، ناقص ٹریفک انجینیئرنگ، سڑکوں کی خراب صورت حال، پیدل چلنے والوں کے لیے ناکافی سہولیات، تجاوزات، طویل عدالتی کارروائیاں اور ہنگامی حالات پر سست ردعمل وہ وجوہات ہیں جو حادثات کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے مسئلے کو حل کرنے کے لیے شعبہ ٹریفک نے سڑک پر کچھ بہتریاں لانے کے لیے قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔”

آخر میں ملک مطلوب نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ ہیں اور ایک سینئر کی حیثیت سے اپنی تمام ذمہ داریوں سے وابستہ ہیں اور لوگوں سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.