ڈیڈ بیٹری رکھنے والی گاڑی کو جمپ اسٹارٹ کیسے کریں

0 905

آپ صبح اٹھتے ہیں، وقت پر دفتر پہنچنے کے لیے جلدی جلدی تیار ہوتے ہیں اور جبکہ راستے میں بچوں کو اسکول بھی چھوڑنا ہے، آپ گاڑی میں بیٹھتے ہیں، چابی گھماتے ہیں اور چند آوازوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا؟ ہم میں سے تقریباً سب کو اس صورت حال کا سامناہوتا ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں۔ لیکن آپ کی گاڑی کی بیٹری گرمیوں میں بھی جواب دے سکتی ہے۔ اور یہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر ہوتا ہے – گاڑی کا ریڈیو بند کرنا بھول جانے سے لے کر پارکنگ لائٹس کھلی چھوڑ جانے تک۔

ایسی صورت حال میں آپ فطرتاً کسی کی مدد چاہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان حالات میں آپ کچھ بنیادی معلومات اور اوزاروں سے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ہی دیر میں سڑک پرگاڑی چلاتے نظر آسکتے ہیں؟

میری رائے میں ہر شخص کو کار کی بیٹری کو جمپ اسٹارٹ کرنا آنا چاہیے۔ کار بیٹری کو جمپ کرانا آسان ہے، لیکن آپ کو حیرت ہوگی کہ لوگوں کی کتنی بڑی تعداد اس کے بارے میں نہیں جانتی۔ آپ سے ایسا کرنا سیکھ بھی لیا ہو تو آپ باآسانی اس کے مراحل بھول سکتے ہیں کیونکہ یہ روز بروز کرنے والا کام تو ہوتا نہیں الّا یہ کہ آپ کی بیٹری بہت پرانی اور خراب ہو۔

ایک بے یار و مددگار ڈرائیور بننے سے بچنے اور خود کو بجلی کے جھٹکے سے بچانے کے لیے اس تحریر میں ہم آپ کو مرحلہ وار رہنمائی دیں گے کہ کار بیٹری کو جمپ اسٹارٹ کس طرح کیا جائے۔

پہلا قدم تو یہ ہے کہ ایک ایسی گاڑی کا انتظام کیا جائے جو چلتی ہو اوراس گاڑی کے بالکل قریب لائی جائے تاکہ دونوں بیٹریوں کی جمپر کیبلز پہنچ سکیں۔ آپ کو یقینی بنانا ہوگا کہ دونوں گاڑیاں الگ ہوں اور یہ کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کو نہ چھوئیں۔ آپ کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ دونوں گاڑیوں کی چابیاں اگنیشن میں سے نکلی ہوئی ہوں۔ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ دونوں گاڑیوں کی بیٹریاں کہاں ہیں اور ان کے پازیٹو اور نیگیٹو ٹرمینل تلاش کرنے ہیں۔ عام طور پر پازیٹو ٹرمینل کی تار سرخ رنگ کی اور نیگیٹو کی سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔

اب اپنی جمپر کیبلز لیں اور انہیں ایک ہاتھ میں سرخ اور دوسرے میں سیاہ پکڑ لیں۔ اس کے بعد اب جمپر کیبلز آپس میں ملنی نہیں چاہئیں۔ پہلی چیز جو ہمیں کرنی ہے وہ یہ کہ جمپرز کیبل کی ایک سائیڈ پکڑیں؛ ہم سرخ کیبل کو پکڑ کر کہ جو پازیٹو ہے اور اسے ختم بیٹری کی پازیٹو سائیڈ پر لگا دیں گے۔ بیٹری کے ٹرمینل کے ساتھ اچھی طرح کنکشن کو یقینی بنائیں۔ اگر ضرورت ہو تو ہلا جلا کر یقینی بنائیں کہ کیبل کا کلیمپ سختی سے اچھی طرح چمٹ چکا ہے۔

سرخ کیبل کو ڈسچارج شدہ بیٹری سے پہلے جوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ ڈسچارجڈ بیٹری میں اچھی بیٹری جتنی طاقت نہیں ہوگی۔ اب کیبل کے سیاہ رنگ کے کلیمپ کو پکڑیں اور انجن بے پر کسی بھی پلاسٹک پیس پر لگا دیں تاکہ یہ پھسلے نہ اور بیٹری یا کسی بھی دھاتی سطح کو نہ چھو ئے۔ آپ کا نیگیٹو کیبل کسی بھی کھلی دھاتی سطح کو نہیں چھونا چاہیے۔

اب آپ صحیح والی بیٹری کی طرف جائیں۔ہم دونوں کیبل پکڑنے جا رہے ہیں جیسا کہ پہلے پکڑے تھے اور یقینی بنائیں کہ یہ آپس میں نہ ملیں۔ ہم سرخ کیبل کو پازیٹو ٹرمینل پر لگائیں گےیعنی اس پر جو سرخ رنگ کا ہے۔

اچھی بیٹری پر سیاہ کیبل پکڑیں اور نیگیٹو سائیڈ پر لگا دیں۔

اب ہم صحیح بیٹری پر سیاہ اور سرخ دونوں کیبل جوڑ چکے ہیں۔ اب خراب والی بیٹری پر واپس آئیں،اب وہ آخری تار ہے جو ہمیں جوڑنا ہے لیکن ہم اسے نیگیٹو بیٹری ٹرمینل سے منسلک نہیں کرنے جا رہے۔ نیگیٹو بیٹری ٹرمینل سے جوڑنے سے چنگاریاں نکلیں گی اور یہ پرزے بیٹری سے دھواں نکال سکتے ہیں اور دھماکا ہو سکتا ہے۔ بیٹریاں ہائیڈروجن گیس بنا سکتی ہیں بالخصوص جب ختم ہوگئی ہوں اور درست کام نہ کر رہی ہو، اور ہائیڈروجن گیس دھماکا خیز ہے اس لیے کوئی اور گراؤنڈنگ پوائنٹ ڈھونڈنے کے لیے محفوظ انداز میں کام کریں۔ چند گاڑیوں میں بیٹری سے دور ایک گراؤنڈ اسپاٹ ہوتا ہے جو جمپنگ کے لیے خصوصاً رکھا جاتا ہے اس لیے اپنی گاڑی کا مینوئل چیک کرکے اس جگہ کا پتہ لگائیں۔ اگر نہیں تو گراؤنڈنگ کے لیے دھات کا ایک ٹکڑا لینا بہتر ہے جو حرکت کرتا نہ ہو اور کسی الیکٹریکل پرزے سے نہ جڑا ہو۔

اس لیے گراؤنڈنگ کے لیے آپ سادہ دھات جیسی کسی چیز کو ڈھونڈنا چاہیں گے۔ ایک اچھی جگہ انجن یا اسٹرٹ ٹاور پر ہے جو خالص دھات ہے اس لے ہم اسے وہاں منسلک کرنا چاہیں گے۔ ایک اور اچھی چیز یہ ہے کہ اسٹرٹ ٹاورز بیٹری سے دور ہیں، اس لیے ہمیں چنگاریاں نکلنے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا، لیکن اس معاملے میں کافی چیزیں منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ ان سب مقامات میں سے صرف ایک ہے اور یقینی بنائیں کہ آپ نے مضبوط کنکشن بنایا ہو۔

تو اب تمام تاریں جڑ چکی ہیں تو یقینی بنائیں کہ یہ سب آپ کے راستے سے ہٹ کر ہوں۔ گاڑی کے اگنیشن میں چابی گھمائیں اور اسٹارٹ کریں اور اسے 2 سے 5منٹ تک چلتا رکھیں۔ اب ڈس چارج شدہ بیٹری کے ساتھ گاڑی میں چابیاں ڈالیں، اور اسے اسٹارٹ ہو جانا چاہیے۔

اب فوری طور پر آپ ناقص بیٹری پر پہلے نیگیٹو ٹرمینل کو نکالیں، اور پھر پازیٹو ٹرمینل کو۔ یقینی بنائیں کہ نکالتے ہوئے یہ تار آپس میں نہ ملیں۔ اب گاڑی اسٹارٹ ہو چکی ہے۔

فرض کریں کہ گاڑی اس طرح تاریں جوڑنے اور 2 سے 3 تک انتظار کرنے کے بعد گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوتی۔ گاڑی میں سے آوازیں آتی ہیں لیکن وہ اسٹارٹ نہیں ہوتی۔ آپ گاڑی کو چارج شدہ بیٹری کے ساتھ اسٹارٹ کرکے 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر انجن کو کچھ ریس دیں اور اسے 2000 RPM پر برقرار رکھیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ آلٹرنیٹر زیادہ تیزی سے گھومے گا اور آپ کو گاڑی اسٹارٹ کرنے کے لیے زیادہ طاقت ملے گی۔ اگر اس کے بعد بھی آپ کی گاڑی اسٹارٹ نہ ہو تو آپ کی گاڑی کی بیٹری ممکنہ طور پر ڈیڈ ہو چکی ہے۔

گاڑی کی بیٹری کو جمپ اسٹارٹ کرنے کا ایک اور طریقہ پورٹیبل جمپر کا استعمال ہے۔ اس کا اہم فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی گاڑی کو جمپ کرانے کے لیے کسی دوسرے شخص پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ کسی بھی پورٹیبل جمپر سے اپنی گاڑی کو خود اسٹارٹ کر سکتے ہیں لیکن اسٹارٹنگ سے پہلے یقینی بنایں کہ آپ آف پوزیشن میں ہیں۔ سرخ جمپر کیبل کو نکالیں اور پازیٹو ٹرمینل سے جوڑ دیں اور پھر سیاہ رنگ کی جمپر کیبل کو براہ راست بیٹری سے منسلک کردیں۔ اس میں گراؤنڈنگ کے لیے الگ سے کچھ جوڑنے کی ضرورت نہیں جیسا کہ ہم نے پچھلی گاڑی میں بتایا تھا کیونکہ اس میں ایک آن-آف سوئچ ہے۔ ان جمپرز میں کوئی الیکٹریکل کرنٹ نہیں جاتا۔ اگر آپ دونوں جمپرز کو ایک ساتھ چھونا بھی چاہتے ہی تو کچھ نہیں ہوگا۔ اب آپ کو صرف اگنیشن میں چابی ڈال کر گھمانی ہے بس، اور گاڑی باآسانی اسٹارٹ ہو جائے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.