لامبورگینی گیلارڈو: سیلاب میں بھی شاہانہ انداز سے محو سفر

0 158

ایک بہترین پرتعیش اور مہنگی گاڑی رکھنے کا حقدار وہی ہے جو صحیح معنی میں اس کی قدر کرے۔ اس کی حفاظت اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھائے رکھے۔ اسی لیے ایسی گاڑیاں رکھنے والے تبھی اپنی سواری باہر نکالتے ہیں کہ جب موسم صاف ہو اور حالات بھی پرسکون ہوں۔ دوران سفر بھی ایسے رستوں کا انتخاب کیا جاتا ہے کہ جو صاف ستھرے، ہموار اور کشادہ ہوں۔ گاڑی کھڑی کرنے کے بھی ایسی جگہ ڈھونڈنی پڑتی ہے کہ جہاں بھیڑ نہ ہو۔ ان تمام چیزوں کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے اور وہ یہ گاڑی کو ذرا سی بھی خراش نہ آئے۔

لیکن کچھ ایسے بھی دیوانے ہیں جو اپنی لامبورگینی گیلارڈو جیسی مشہور زمانہ گاڑی میں بھی تفریح کرنے سے بعض نہیں آتے۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان دیاگو میں ہوا۔ موسمی تبدیلی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باوجود سفید لامبورگینی کے مالک نے پانی میں ڈوبی سڑک پر گیلارڈو اتار دی۔

یہ بھی پڑھیں: لامبورگینی گیلارڈو اپنی ہی آگ میں جل گئی!

لامبورگینی کو پانی میں اتارنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی میں لگائے گئے V10 انجن کی بھرپور طاقت استعمال کرتے ہوئے چاروں پہیے پر گاڑی کو دوڑانا شروع کردیا۔ گو کہ اس روڈ پر شدید ٹریفک جام تھا لیکن جناب لامبورگینی کے مالک نے تمام گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کے لیے قطار سے باہر آ کر شاہانہ انداز سے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ تو علم نہیں ہوسکا کہ بارش کے پانی نے گیلارڈو کو کس حد تک نقصان پہنچایا لیکن ایک بات تو طے ہے کہ گاڑی کا مالک بہت بہادر تھا یا نرا بے وقوف۔ ویڈیو دیکھ کر خود ہی فیصلہ کیجیے!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.