لیونارڈو ڈی کاپریو ووکس ویگن ڈیزل گیٹ اسکینڈل پر فلم بنائیں گے

0 144

معروف ادارکار لیونارڈ ڈی کاپریو کا شمار دنیائے فلم کی مشہور ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ منفرد موضوعات پر فلم بنانے کے شوقین ڈی کاپریو آج کل نئے موضوع کی تلاش میں تھے اور اب ان کی یہ تلاش ووکس ویگن پر جا کر مکمل ہوچکی ہے۔ لیبارڈو ڈی کاپریو نے ووکس ویگن ڈیزل گیٹ اسکینڈل پر فلم بنانے کے لیے پیراماؤنٹ اسٹوڈیز اور اداکارہ جنیفر ڈیویسن سے رابطہ کیا ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ ووکس ویگن کے حالیہ بحران کے حوالے سے بننے والی اس فلم میں وہ خود کیا کردار ادا کریں گے؟

بہت سے لوگ شاید یہ بات نہ جانتے ہوں کہ لینارڈو ڈی کاپریو ماحولیاتی تحفظ کے لیے بہت حساس ہیں اور ایک طویل عرصے سے اس ضمن میں کام کرتے آرہے ہیں۔ جنگلی حیات کو بچانے کے لیے لینارڈو لاکھوں ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماحول کو نقصان پہنچا بغیر تعمیرات کے مختلف آئیڈیاز پر بھی بہت سرمایہ لگایا ہے۔ ان کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ جرمن ادارے ووکس ویگن کی دھوکہ دہی پر کچھ مختلف انداز سے روشنی ڈالنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ووکس ویگن کی ڈیزل گاڑیوں میں ایسے سافٹ ویئر کا انکشاف ہوا تھا جس سے مضر صحت گیس کے اخراج کی سطح جانچنے کے نظام کو دھوکا دیا جاسکے۔ یہ سافٹویئر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی جانچ کے دوران گاڑیوں سے نکلنے والی مضر صحت گیس کی ریٹنگ کمتر دکھاتا ہے جو حقیقت میں 10 سے 40 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔

مصنف جیک وونگ ووکس ویگن ڈیزل گیٹ اسکینڈل پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور پیراماؤنٹ اسٹوڈیوز نے اسی کتاب پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

امریکی معاشی نظام میں موجود خرابیوں کی نشاندہی پر بننی والی فلم وولف آف وال اسٹریٹ میں لینارڈو ڈی کاپریو نے بددیانت کاروباری فرد کا کردار بہت خوبی سے نبھایا تھا۔ اس فلم میں شاندار کارکردگی پر انہیں بہترین اداکار کے لیے آسکر میں نامزدگی کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ اپنی آنے فلم کے ذریعے آسکر حاصل کرپائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.