نیو یارک انٹرنیشنل آٹو شو 2019ء: SUVs اور کونسپٹ کاریں نمایاں

0 559

نیو یارک آٹو شو 2019ء 19 سے 28 اپریل 2018ء تک ہونا طے ہے۔ سال کے سب سے بڑے آٹو ایونٹس میں سے ایک NYIAS 2019 دنیا کے سب سے بڑے آٹو ایونٹس میں سے بھی ایک ہے، جو صارفین کی ترجیحات اور آرزوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ 

امریکیوں کو اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز (SUVs) بہت پسند ہیں اور آئندہ NYIAS انہیں مایوس نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ کئی سیڈانز، ہیچ بیکس، کراس اوورز اور کونسپٹ کاریں بھی نیو یارک آٹو شو میں پیش کی جائیں گی کہ جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ 

آؤڈی، بگاٹی، فورڈ، ہونڈا، ہیونڈائی، جیگوار، کِیا، لیمبورگینی، مرسڈیز-بینز، پورشَ، نسان، ٹویوٹا، فوکس ویگن اور دیگر کئی ادارے اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ 

نیو یارک آٹو شو کی چند ممکنہ جھلکیاں یہ ہیں: 

ٹویوٹا ہائی لینڈر: 

جاپانی آٹو میکر ٹویوٹا نے اپنی نئی ڈیزائن شدہ 2020ء ہائی لینڈر پیش کی ہے۔ اس میں دو پاور ٹرینز ہیں۔ روایتی 3.5 لیٹر V6 گیسولین انجن مع 295 ہارس پاور اور D4 ڈوئل فیول انجکشن سسٹم (ڈائریکٹ فیول انجکشن اور ملٹی پورٹ فیول انجکشن دونوں)۔ پھر 2.5 لیٹر فور-سلینڈر انجن کے ساتھ آل-ویل-ڈرائیو اور دو الیکٹر موٹرز رکھنے والی ہائبرڈ ڈرائیو ٹرین بھی ہے۔ SUV مجموعی ڈرائیونگ میں تقریباً 34 mpg حاصل کرتی ہے۔ 

کمپنی نے ایک اسمارٹ ہائبرڈ سسٹم Predictive Efficient Drive متعارف کروایا ہے جو ڈرائیور کی عادات کی نگرانی کرتا اور اس سے سیکھتا ہے جبکہ بہتر تجربے کے لیے آنے والے روڈکے GPS ڈیٹا کا تقابل کرتا ہے۔ 

نئی ٹویوٹا SUV ریڈار کروز کنٹرول، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، لین-ڈپارچر الرٹ اور اسٹیئرنگ اسسٹ کے ساتھ آئے گی۔ کمپنی یہ گاڑی اگلے موسم سرما میں خریداری کے لیے پیش کرے گی اور قیمت بھی تبھی سامنے آئے گی۔ 

2020ء کِیا اسٹنگر GTS

نیو یارک آٹو شو میں 2020ء کیا اسٹنگر GTS کا خصوصی نارنجی ‘ڈِرفٹ’ ایڈیشن  آپشنل آل-ویل ڈرائیو کے ساتھ آتا ہے کہ جس کے ذریعے ڈرائیورز GTS D-AWD سسٹم کے ساتھ اپنے پچھلے پہیوں کو بھیجی جانے والی طاقت خود کنٹرول کر سکتے ہیں۔ D-AWD کے ساتھ ڈرائیور ٹارک کو خود کنٹرول کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں تین آپشنز ہیں: 60 فیصد (کمفرٹ موڈ)، 80 فیصد (اسپورٹ موڈ) یا 100 فیصد (ڈرفٹ موڈ)۔ 

اسپورٹس سیڈان متوقع طور پر اگلے موسمِ گرما میں امریکا میں متعارف ہوگی۔ اس کے دو ویرینٹس ہوں گے: RWD ماڈل جو اندازاً 44,995 ڈالرز کا ہوگا اور D-AWD کار 47,495 ڈالرز کی۔ 

زیادہ وقت نہیں گزرا ہم نے 3.3 لیٹر V6 ٹربو انجن کی کِیا اسٹنگر کی – جو پچھلا فلیگ شپ ماڈل ہے – پاکستان آٹو پارٹس شو 2019ء میں نمائش دیکھی تھی۔ 

2020ء مرسڈیز بینز GLS 

فلیگ شپ سیڈان S کلاس کی طرح 2020ء مرسڈیز بینز GLS کمپنی کی فلیگ شپ SUV ہے۔ اس کا ٹوئن ٹربو انجن اور 48-وولٹ کی انٹیگریٹڈ اسٹارٹر جنریشن اسے زبردست بناتی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ عام مرسڈیز بینز V8 کے مقابلے میں زیادہ ایندھن مؤثر ہوگی۔ 

جرمن کار میکر نے اسے نیا MBUX انفوٹینمنٹ پلیٹ فارم اور وائس کنٹرول پروگرام دیا ہے۔ GLS 450 (ٹربو 3.0L) اور GLS 580 (4.0L ٹوئن-ٹربو V8) 2020ء میں مرسڈیز کی دو بہترین گاڑیاں شمار ہوتی ہیں۔ مرسڈیز بینز کے دونوں ماڈلز Energizing Comfort کے فیچرز رکھتی ہیں جس میں انٹیریئر لائٹس، خوشبوئیں، مساج کرنے والی سیٹیں اور کلائمٹ کنٹرول سسٹم شامل ہیں۔ 

2020ء لِنکن کورسیئر 

نسبتاً چھوٹی دو قطاروں والی SUV یا ٹھیک ٹھیک کہیں تو کراس اوور کی حیثیت سے 2020ء لِنکن کورسیئر آرام دہ اور کشادہ بتائی جاتی ہے بالکل لنکن نیوی گیٹر کی طرح۔ امریکی آٹو مینوفیکچرر نے اپنے جدید سیفٹی فیچرز دیے ہیں جن میں پری-کولیژن اسسٹ مع آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ اور پیڈسٹیرین ڈٹیکشن شامل ہیں۔ 

چھوٹی پریمیم SUV چین جیسی تیزی سے ابھرتی ہوئی کاروں کی مارکیٹوں کو ہدف بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے کہ جہاں دوسری امریکی کمپنیوں جیسا کہ اس کے مالک ادارے فورڈ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ 

کورسیئر SUV دو ویرینٹس میں آتی ہے: ایک 2.0 لیٹر ٹربو چارجڈ 4-سلنڈر انجن مع 250 ہارس پاور یا ایک 2.3 لیٹر ٹربو فور 280 hp کے ساتھ۔ دونوں انجن ماڈلز 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اب بھی قیمت کا اعلان کرنا باقی ہے لیکن توقع ہے کہ اس نسبتاً چھوٹی SUV کی قیمت 40،000 ڈالرز سے کم ہوگی۔ 

فوکس ویگن I.D. بگی

کونسپٹ کاروں کے زمرے میں فوکس ویگن نے اپنی I.D بگی کے ذریعے کافی شہرت پائی ہے۔ اسے پہلے 89 ویں جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس الیکٹرک کار کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 60ء کی دہائی کی مشہور کیلی فورنیا کی ڈیون بگی کو زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ 

فوکس ویگن I.D. بگی کو پہلی مرتبہ شمالی امریکا میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ خوبصورت سبز رنگ کی یہ گاڑی شفاف ترین ڈیزائن رکھتی ہے کہ جس میں نہ دروازے ہیں، نہ چھت اور یہ موسموں سے محفوظ انٹریئر رکھتی ہے جو خاص طور پر واٹر پروف بھی ہے۔ 

یہ گاڑی دو نشستوں کی ہے۔ کیونکہ پرانے انداز کو بحال کیا جا رہا ہے اس لیے اس گاڑی کو ماڈیولر الیکٹرک ڈرائیو میٹرکس (MEB) دیا گیا ہے۔ MEB چیسس 62kWh لیتھیم آیون بیٹری رکھتی ہے اور 201 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر پیچھے نصب ہے جو اسے WLTP سائیکل میں 155 میل کی متوقع رینج دیتی ہے۔ 

فوکس ویگن I.D. بگی صفر اخراج والی ڈرائیو ٹرین رکھتی ہے۔ اسے فور-ویل ڈرائیو پر اپگریڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

جینیسس مِنٹ کونسپٹ 

جینیسس منٹ ایک اورالیکٹرک کونسپٹ کار ہے۔ اس نے فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ مبذول کروائی ہے اپنے عجیب سے سبز رنگ اور ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے۔ 

خصوصیات اور تفصیلات کے اعتبار سے یہ ایک دو دروازوں اور دو نشستوں والی سیڈان ہے جس میں روایتی ڈِگی نہیں ہے۔ یہ لیمبورگینی اسٹائل کے قینچی دروازے رکھتی ہے یعنی اوپر کو اٹھنے والے۔ 

مستقبل کی اس کونسپٹ کار کی بیٹری کوئک چارجنگ 350 Kw بیٹری کے ساتھ آتی ہے اور ایک چارج میں 200 میل(321کلومیٹر) تک جا سکتی ہے۔ ہیونڈائی اس ماڈل کی پیداوار شروع کرے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ 

اس ایونٹ کے مزید اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.