ایک خوش قسمت نوجوان نے رمضان ٹرانسمیشن میں مرسڈیز بینز جیت لی

0 172

ہر سال رمضان میں کئی چینل پورے ملک میں “کھیلو اور جیتو”  کی طرز پر گیم شو نشر کرتے ہیں جس میں وہ ناظرین اور حاضرین میں افطار کے بعد انعامات تقسیم کرتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ عامر لیاقت حسین نے چند سال پہلے شروع کیا تھا اور اب زیادہ تر نجی چینل مشہور ہونے کے لیے اس طریقہ کو استعمال کرتے ہیں۔

تقسیم کیے جانے والے انعامات میں موٹر سائیکلیں، ٹی وی، اور سونا بھی شامل ہوتا ہے۔ تاہم اس سال بول ٹی وی نے سب سے ہٹ کر اپنے ایک ںاظر کو مرسڈیز بینز دی۔

عامر لیاقت حسین جو اب بول چینل کے ساتھ وابسطہ ہیں اور ایک پروگرام “ایسے نہیں چلے گا” کے میزبان ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ایک لکی ونر جواد خان کے گیراج کی ویلیو بہت بڑھنے والی ہے۔ شو کے دوران انہوں نے اس پرجوش ناظر کو فون کیا اور اسے مرسڈیز بینز بھی دکھائی جو اس نے جیتی۔

لیکن رکیے!

اس ناقابل یقین اعلان کے بعد میڈیا رپورٹس آنا شروع ہوگئیں کہ یہ سب ایک ڈرامہ تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جیتنے والا شخص بول ٹی وی کے ایک ملازم کا بھائی ہے۔ کچھ رپورٹس کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ جیتنے والا جواد خان بول نیٹ ورک کا حصہ ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ اس نیٹ ورک میں بہت زیادہ تعلق رکھتا ہے۔ بول ٹی وی اس خبر آنے کے بعد پانی میں ڈوب گیا ہے کیوں کہ جیتی جانے والی مرسڈیز اب ملکی خبروں کا حصہ نہیں رہی۔

آخری خیالات!

اس سے پہلے کہ آپ نتیجہ پر پہنچیں میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس ساری صورتحال کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کرنے سے ہی اس کی حقیقت کا پتہ چلے گا۔ شو کے دوران دکھائی جانے والی مرسٹیز بینز ایک سی کلاس ڈبلیو 204 ہے۔ اگرچہ یہ ایک پرانا ماڈل ہے پھر بھی یہ سستا نہیں ہے اور اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہوگی اگر یہ ساری صورتحال ایک ڈرامہ ثابت ہوتی ہے۔

https://youtu.be/ELlYLoePQIQ

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.