وفاقی اور دیگر صوبوں کی گاڑیوں کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ کروانا پڑے گا

0 101

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ، پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 60 دنوں سے زیادہ قیام کی صورت میں پنجاب میں وفاقی، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نمبر پلیٹوں کی حامل گاڑیاں چلانے والوں کو اپنی کاریں لازمی رجسٹرڈ کروانا ہوں گی۔

ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب، جناب چوہدری مسعود الحق نے کہا کہ وفاق یا کسی بھی صوبے کی نمبر پلیٹیں رکھنے والی گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیاں پنجاب میں دوبارہ رجسٹرڈ کروانا ہوں گی اگر وہ پنجاب میں ان کا ڈرائیورنگ کا عرصہ 60 دن سے زیادہ ہو تو۔

“زیادہ تر، دیگر صوبوں، زیادہ تر وفاق اور سندھ نمبر پلیٹوں کی، گاڑیاں دیکھی جاتی ہیں۔ ان کے مالکان اپنے صوبوں میں ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور پنجاب میں ٹیکس ادا نہیں کرتے، جو پنجاب کی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر گاڑی کسی مجرمانہ سرگرمی میں یا قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہو تو اداروں کے لیے اس کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہمارے ڈیٹابیس میں گاڑی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا۔” چوہدری مسعود الحق

البتہ انہوں نے اس اعلان کے مؤثر ہونے کے لیے کوئی تاریخ بیان نہیں کی۔ متعلقہ محمکے کی جانب سے تفصیلات موصول ہوتے ہی ہم اس بلاگ کو اپڈیٹ کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.