ایپ کی مدد سے دور بیٹھے اپنی گاڑی چلائیں، ایک پاکستانی طالب علم کا کارنامہ

0 166

انجینئرنگ کے پاکستانی طالب علم مشاہد حسین نے ایک ایسی ایپ بنائی ہے جو آپ کو دُور بیٹھے اپنی گاڑی کو کنٹرول کرنے کی سہولت دے گی، ARY نیوز نے بتایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکاٹرونکس کے طالب علم نے زور دیا کہ انہوں نے ایسی اینڈرائیڈ ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی دُور بیٹھے اپنی گاڑی کنٹرول کر سکتا ہے۔ حسین نے ایپ بنانے میں 15 سے 20 دن لگائے ہیں، جو اب ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

انٹرویو دیتے ہوئے طالب علم نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں مہنگی اور اعلیٰ ترین گاڑیوں میں بھی میسر نہیں ہے۔

شہروں میں پارکنگ کے محدود مقامات کی وجہ سے کئی ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے وہ اپنی گاڑی سے باہر آ کر دور بیٹھے کار کو پارک کر سکتے ہیں۔حسین دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے سرکٹس، گیئرز اور سب کچھ خود بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سرکٹس اور ديگر متعلقہ چیزیں باآسانی نکال کر کسی دوسری گاڑی میں لگائی جا سکتی ہیں، وہ بھی بغیر کسی مسئلے کے۔ اس پورے منصوبے کی لاگت تقریباً 7 ہزار روپے تھی۔  

حسین کو ایپ کا خیال فلم The Fast and the Furious دیکھ کر آیا۔ ایپ کے صارف کی حیثیت سے آپ گاڑی کا انجن اسٹارٹ اور بند کر سکتے ہیں؛ ساتھ ہی آپ گیئرز بدل سکتے ہیں، گاڑی کو چلا سکتے ہیں، رفتار بڑھا سکتے ہیں اور کم کر سکتے ہیں وہ بھی دور بیٹھے اس اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے۔

ہمیں بتائیے کہ اس خبر پر آپ کی کیا رائے ہے؟

ذریعہ: ARY نیوز

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.