وزیر اعظم نے JW فورلینڈ آٹوموبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا

0 247

وزیر اعظم عمران خان نے 30 نومبر 2018ء بروز جمعہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چینی کمپنی چانگشا فوٹون وہیکل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کے JW SEZ گروپ کے مشترکہ منصوبے کے نتیجے میں پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے اولین پلانٹ کے قیام کو سراہا ہے۔

حکومتِ پاکستان چین سے پاکستان ٹیکنالوجی منتقلی کی خواہاں ہے اور JW فورلینڈ وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ اِس سمت پہلا قدم ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پلانٹ کے قیام میں 900 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی جو ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں ملازمتوں کو بھی تخلیق کرے گی۔ اپنے وژن کے مطابق حکومت مضبوط معاشی صورت حال قائم کرنے کے لیے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو بڑھانے پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکا کو بھی بتایا کہ لائق اور خاص ماہرین تیار کرنے کے لیے تکنیکی عملے کو تربیت دینے کی خاطر ملک میں مختلف ادارے قائم کیے جائیں گے۔

مقامی سطح پر گاڑیاں بنانے کے لیے نیا مشترکہ منصوبہ پاکستان سے 5000 ماہرین کو بھرتی کرے گی اور یہ تعداد مستقبل میں 45,000 تک جائے گی۔ JW-فورلینڈ آٹو سیکٹر میں ایک معروف چینی ادارے کے ساتھ 50/50 کاروباری معاہدہ کرنے والا پہلا پاکستانی ادارہ ہے۔ پاکستان میں آٹو سیکٹر میں یہ بھی پہلا موقع ہے کہ اس معاہدے کی وجہ سے چینی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی جائے گی جس میں ٹرانسمیشن، انجن وغیرہ جیسے مخصوص پرزے شامل ہیں۔

روپے کی گھٹتی ہوئی قدر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ یہ ایک عارضی مسئلہ ہے جو ڈالر کی طلب میں اضافے سے پیدا ہوا ہے اور مستقبلِ قریب میں سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کی جانب سے موجودہ خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد دے گی جو 2013ء میں 2.5 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 2018ء میں 18.5 ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان کو درپیش بڑا مسئلہ باہر سے خریدی جانے والی اشیاء ہیں جو ہماری برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔ دنیا میں کام کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک کے ساتھ یہ مشترکہ معاہدہ ملک کی معیشت کو مضبوط اور موجودہ خسارے کو بڑے پیمانے پر کم کرے گا۔ انہوں نے یہ قدم اٹھانے اور پاکستان میں گاڑیاں بنانے کی ٹیکنالوجی لانے پر آفریدی برادران کو بھی سراہا۔

اس موقع پر JW SEZ گروپ کے CEO جناب شاہ فیصل بھی ہائیر کے CEO جاوید آفریدی اور CEO ایلکس سو کے ساتھ موجود تھے۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ چین ماضی کی طرح ہمیشہ پاکستان کا شراکت دار رہے گا۔ اس موقع پر جناب شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ

JW فورلینڈ معیشت میں 350 ملین ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔ یہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور ساتھ ساتھ حکومت کے لیے بہت حوصلہ افزاء ہوگا۔ یہ پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ

JW فورلینڈ گلاس پروجیکٹ ہی 350 ملین ڈالرز کی مالیت رکھتا ہے جس میں ہمارا گروپ پیش پیش ہے۔ یہ ملازمتیں اور صنعتی و اقتصادی استحکام پیدا کرے گا۔ آٹوموٹِو، مشروبات اور مختلف دیگر صنعتوں میں تمام بڑے عالمی ادارے ہماری طرح بڑےی سرمایہ کاری کے ساتھ آ رہے ہیں۔

گرین فیلڈ اسٹیٹس ملنے کے بعد اسمبلی پلانٹ لگ بھگ ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل ہوا۔ پلانٹ لاہور میں 50 ایکڑ سے زیادہ کی زمین پر واقع ہے اور سالانہ 30,000 یونٹس کی پیداواری گنجائش رکھتا ہے۔ ابتدائی پروڈکٹ لائن میں کارگو ٹرکس اور ڈمپ ٹرکس شامل ہیں جو 1 سے لے کر 7.5 ٹن تک کی لوڈنگ گنجائش رکھتے ہیں۔

پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے کارخانے کے اس تازہ ترین قیام پر آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اپنی آراء نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.