پروٹون ایکسورا نظر آ گئی – ذرا دیکھیں تو سہی!

0 182

چھوٹی ملٹی-پرپز وہیکل (MPV) پروٹون ایکسورا کو ہمارے ایک ساتھی پاک ویلر کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔

ملائیشین ادارے پروٹون نے حال ہی میں الحاج گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق الحاج گروپ ملک میں ملائیشیائی آٹومیکر  کی سیڈانز، کراس اوورز، SUVs اور ہیچ بیکس خصوصی طور پر فروخت اور اسمبل کرے گا۔

ذیل میں دیکھی گئی ایکسورا ملاحظہ کریں:

واضح رہے کہ یہ ایکسورا کسی صارف نے درآمد نہیں کروائی بلکہ الحاج موٹرز نے ٹیسٹ-ڈرائیونگ کے لیے خود درآمد کی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ یہ جوائنٹ وینچر ابتدائی مرحلے میں ملک میں پروٹون ایکسورا اور ساگا لا سکتا ہے اور ایکسورا کے یوں نظر آنے کے بعد یہ خبریں سچ ثابت ہو سکتی ہیں۔ الحاج ملک میں فا کی گاڑیاں بھی فروخت کر رہا ہے، اس لیے یہ نیا منصوبہ بلاشبہ آٹوموبائل مارکیٹ کے تنوّع میں اضافہ کرے گا۔

بین الاقوامی سطح پر ایکسورا ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونائی اور آسٹریلیا میں دستیاب ہے۔ اس نے 15 اپریل 2009ء کو آغاز لیا اور تب سے اب تک کئی مرتبہ اس کی صورت میں بہتری بھی لائی گئی ہے۔ MPV فرنٹ ویل ڈرائیو ہے اور ہونڈا BR-V کی طرح 7 نشستوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ یہ دو مختلف انجن اور تین مختلف ٹرانسمیشن آپشنز کے ساتھ آتی ہے۔ جہاں تک انجن کے آپشنز کا تعلق ہے، یہ 1.6L کیم پرو CPS DOHC I4 انجن اور 1.6 L کیم پرو CFE DOHC I4 ٹربو کے ساتھ آتی ہے۔ مزید برآں یہ 5-اسپیڈ مینوئل، 4-اسپیڈ آٹو اور 6-اسپیڈ CVT آٹومیٹک  کے ساتھ بھی پیش کی جاتی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ہونڈا BR-V اور ٹویوٹا رش اس کی براہِ راست مقابل ہیں۔ ادارہ الحاج فا کے تعاون سے اپنی گاڑیاں پیش کرے گا۔ ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.