انجینیئرنگ ڈيولپمنٹ بورڈ کی بحالی

0 109

گزشتہ حکومت نے ایک کابینہ اجلاس میں انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تحلیل کا حکم منظور کیا تھا۔ یہ قدم کرپشن کے الزامات اور ساتھ ہی نئے آنے والے آٹومیکرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناقص کارکردگی پیش کرنے پر اٹھایا گیا تھا۔

البتہ نو منتخب حکومت بورڈ کی بحالی کے حق میں ہے۔

خبروں کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے ایک ٹیم تشکیل دی اور اتھارٹی کی دوبارہ تنظيم پر کام کر رہے ہیں تاکہ EDB کے عہدیدار زیادہ پیداواری صلاحیت دکھا سکیں اور مقامی آٹو انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر سکیں۔

ہم نے انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایک عہدیدار سے رابطہ کیا اور بورڈ پر پابندی کے حوالے سے کچھ سوالات کیے۔ ان کے مطابق “اسے توانائی کے لیے کابینہ کمیٹی میں اتفاق رائے سے کیے گئے ایک فیصلے کے نتیجے میں غلطی سے توڑا گیا کہ وہ مقامی توانائی پیداوار میں اہم کردار ادا نہیں کر رہا (جو کہ EDB کے دائرۂ اختیار میں ہی نہیں)۔ یہ فیصلہ غلط تھا اور اسے غلط فورم پر لیا گیا کہ جہاں MoIP کی نمائندگی ہی نہیں تھی۔”

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ بورڈ دس نئے گاڑیاں بنانے والوں کی منظوری دے چکا ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ جلد ہی دبئی میں قائم گروپ الفطیم کی درخواست وصول کرے گا جو پاکستان میں رینو (رینالٹ) کے اجراء کا منصوبہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.