فلپائن میں ہونڈا سِوک 2016 کا اسپورٹی انداز پیش کردیا گیا

0 180

ایک طرف پاکستان میں لوگ نئی ہونڈا سِوک (Honda Civic 2016) کے دیدار کو بے تاب ہیں تو دوسری طرف ہونڈا فلپائن نے دسویں جنریشن سِوک کا مزید بہتر اور جدید انداز بھی متعارف کروادیا ہے۔ فلپائن میں پیش کیا جانے والا نئی سِوک کا یہ اسپورٹی انداز دونوں ہی ماڈلز 1.8 اور RS ٹربو میں پیش کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں ایٹلس ہونڈا سِٹی (Honda City) کے ساتھ اسی طرز کا انداز پیش کرتی آرہی ہے البتہ اسے حاصل کرنے کے لیے تقریباً 49,800 روپے اضافی ادا کرنا پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونڈا سِوک 2016 بُک کروانے کا مکمل طریقہ

photo_2016-07-19_13-07-43

پاکستان میں ہونڈا سِٹی کی طرح فلپائن میں سِوک کے موڈیول ویریئنٹ میں بھی باہری اور اندرونی حصے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں البتہ تکنیکی اعتبار سے یہ سادے ماڈل جیسی ہی ہیں۔ سِوک 2016 کے موڈیول ویریئنٹ میں شامل کی جانے والی چند خصوصیات یہ ہیں:

1:آگے،پیچھے، دائیں اور بائیں اسپائلرز
2:کروم فوگ لائٹ
3: کروم فینڈر گارنش
4: دروازوں کے شیشوں پر کروم بارڈر
5: 17 انچ کے سیاہ الائے ویلز
6: کروم ایگزاسٹ پائپ
7: سیاہ رنگ کے مڈگارڈز
8: گاڑی کا کوور
9: چمڑے کا گیئر ناب
10: دھاتی رنگ کےپیڈلز
11: ڈگی میں ٹرے
12: پیچھے دیکھنے والے جدید شیشے

مزید پڑھیں: پاکستان میں پیش کردہ ہونڈا سِوک 2016 سے متعلق تمام معلومات

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ موڈیول ویریئنٹ گاڑی کے جدید اور جذباتی اظہار پسند کرنے والوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہونڈا اس ویریئنٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ماڈل فروخت کرنا چاہتا ہے جس کے بعد وہ حقیقی اسپورٹس ورژن متعارف کروا سکے۔ یاد رہے کہ سِوک کے اسپورٹس ورژن کو سِوک ٹائپ-آر اور سِوک Si کے نام سے پیش کیا جاتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.