سوزوکی ویگن آر دوبارہ آرہی ہے؛ مگر اضافی قیمت کے ساتھ

1 216

گاڑیوں کے شوقین افراد بالخصوص سوزکی ویگن آر کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں میں ایک معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے زیر بحث ہے۔ اگر آپ پاک ویلز کے مستقل قاری ہیں تو سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یہ سوزوکی ویگن آر کی بُکنگ معطل کیے جانے کا معاملہ ہے۔ ہر شخص یہی سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ پاک سوزوکی نے ایسا کیوں کیا اور آیا دوبارہ اس کی فروخت دوبارہ شروع کی جائے گی یا نہیں۔

27336454_10214233706748487_4198052625814550319_n (1)اگر آپ اس قضیے کے بارے میں نہیں جانتے تو پھر آپ کو مختصراً بتاتے چلیں کہ 31 جنوری 2018ء کو پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرشپس کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں نئی سوزوکی ویگن آر کی بُکنگ کو یکم فروری سے روک دینے کی ہدایات شامل تھیں۔ پاک سوزوکی نے اس اعلامیے میں کسی بھی قسم کی وجہ بیان نہیں کی۔ بعد ازاں رواں ہفتے کے اوائل میں ایک اور اعلامیہ جاری کیا جس میں ڈیلرشپس کو ویگن آر VXR کی بُکنگ فوری شروع کرنے جبکہ VXL ماڈل کی بُکنگ مارچ سے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

27992964_1546746222069090_6808730436881671009_o

ذاتی طور پر میں نے پاک سوزوکی کے اس عجیب و غریب فیصلے سے متعلق جاننے کی کوشش کی تو میرے باخبر ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سوزوکی ویگن آر کے موجودہ ماڈل میں چند تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند ہفتوں بعد اس کی بُکنگ دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ویگن آر میں الائے ویلز اور پچھلے دروازے پر نمبر پلیٹ کے اوپر کروم ٹرم پیس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ گاڑی کے اندرونی حصے میں تبدیلیوں سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم میں امید رکھتا ہوں کہ نئے ماڈل میں کم از کم پچھلے دروازوں میں پاور ونڈوز ضرور شامل ہوں گی۔ دیگر سہولیات بشمول ایئربیگز یا ABS سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ذرائع سے حاصل ہونے والی چند تصاویر قارئین کے لیے پیش خدمت ہیں۔

گو کہ میں ان معمولی تبدیلوں کو ’’نئے انداز‘‘ یا ’’فیس لفٹ‘‘ کے عنوان سے پیش کرنے کو مناسب خیال نہیں کرتا لیکن جب سٹی میں ایک انٹینا لگا کر اسے ’’نیا ماڈل‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے تو پھر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہمیشہ کی طرح ان گنی چنی تبدیلیوں کے بدلے گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ خیال ہے کہ گاڑی کی قیمت میں 50 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے تک قیمت بڑھائی جاسکتی ہے۔ سوزوکی ویگن آر فی الوقت پاک سوزوکی کی تیزی سے مقبول ہوتی گاڑی ہے اس لیے امید یہی ہے کہ قیمت میں اضافے سے خریداروں کے ارادے بدلیں گے۔ علاوہ ازیں قیمت اور مانگ میں اضافے سے ’’اون‘‘ پر گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی چاندنی ضرور ہوجائے گی۔

IMG-20180218-WA0041

IMG-20180218-WA0013

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.