سوزوکی مہران سے متعلق دلچسپ ترین حقائق

0 756

عالمی دنیا میں سوزوکی آلٹو کے نام سے پیش کی جانے والی ہیچ بیک کو پاکستان میں سوزوکی مہران کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ پاکستان بلکہ شاید تمام ایشیائی ممالک میں تیار کی جانے والی سب سے پرانی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ اسے دنیا کی بدصورت ترین گاڑیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے اور یہ بات خود اسے خریدنے اور استعمال کرنے والے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن تمام تر خامیوں کے باوجود یہ آج بھی پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سرفہرست ہے۔ اس کی بنیادی وجہ بعد از استعمال اچھی قیمت پر فروخت (re-sale) کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں پرزوں کی دستیابی اور ہمارے میکینک صاحبان کی انسیت بھی شامل ہے۔

اب آئیے ہم آپ کو سوزوکی مہران سے متعلق چند دلچسپ حقائق بتاتے ہیں جنہیں شاید آپ نے کہیں اور نہ پڑھا ہوگا۔

– پاک سوزوکی اس وقت سوزوکی مہران کی دوسری جنریشن فروخت کر رہی ہے۔ اسے پہلی مرتبہ سال 1988 میں پیش کیا گیا تھا اور یہ اب بھی جوں کی توں بغیر کسی قابل ذکر تبدیلی کے مقامی سطح پر تیار اور فروخت کی جارہی ہے۔

– سوزوکی FX، سوزوکی مہران اور سوزوکی آلٹو کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تیار کیا جاتا رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیں: 145 کلومیٹر فی گھنٹہ – سوزوکی مہران نے کرولا، سِوک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

– پاکستان میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی اجارہ داری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک وقت میں پاک سوزوکی نے ایک ہی پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی سوزوکی مہران اور سوزوکی آلٹو کو مختلف قیمتوں میں بھی فروخت کیا ہے۔ یہی طریقہ آج بھی سوزوکی کلٹس اور سوزوکی سوِفٹ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جو درحقیقت سوزوکی سوِفٹ ہی کی دو جنریشنز ہیں۔

– آج پاکستان میں استعمال شدہ سوزوکی مہران 1 لاکھ روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ 80 کی دہائی میں نئی سوزوکی مہران کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی کم ہوتی تھی اور آج بالکل وہی گاڑی چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ سات لاکھ روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔

– گزشتہ 28 سالوں کے دوران سوزوکی مہران میں ہونے والی واحد بڑی تبدیلی یورو II انجن کی شمولیت رہی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے انجن متعارف کروائے جانے کے بعد نئی سوزوکی مہران کی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔ اس سے یہ اخذا کی جاسکتا ہے کہ لوگ آج بھی 26 سال پرانے کاربیوریٹر انجن کو 16 سال پرانے یورو II انجن پر ترجیح دے رہے ہیں۔

– اگر سوزوکی مہران (خدانخواستہ) کسی حادثے کا شکار ہو کر اپنی “خوبصورتی” کھو بیٹھے تو بھی آپ اس کی 100 فیصد مرمت بشمول نیا رنگ صرف 35 ہزار یا اس سے بھی کم قیمت پر کرواسکتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سوزوکی مہران کی دیکھ بھال کتنی ارزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جدید خصوصیات سے آراستہ سوزوکی مہران VTi اوریئل پروسمیٹک

مجھے امید ہے قارئین اب قارئین ان وجوہات کو مکمل طور پر سمجھ چکے ہوں گے کہ جن کی وجہ سے آج بھی یہ گاڑی عجائب گھر کے بجائے سڑکوں پر رواں دواں ہے۔ لہٰذا جب کبھی آپ ایسی گاڑی لینا چاہیں جس پر بہت کم خرچہ آئے اور استعمال کے بعد فروخت کرنے پر اچھی قیمت بھی ملے تو سوزوکی مہران کے علاوہ کسی بھی گاڑی کا انتخاب مت کیجیے گا۔ البتہ یہ بات ضرور یاد رکھیے کہ حادثے کا شکار استعمال شدہ سوزوکی مہران عام طور پر اچھی قیمت پر فروخت نہیں ہوتیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.