سوزوکی سوِفٹ اسپورٹس کی جھلک ٹوکیو موٹر شو میں متوقع

0 313

سوزوکی طرف سے نئی سوِفٹ آئندہ سال مارچ میں جنیوا موٹر شو میں پیش کی جائے گی۔ لیکن کیسا ہو اگر آپ اس کی جھلک اسی سال بلکہ اسی مہینے دیکھ سکیں؟ جی ہاں، ایسا بالکل ہوسکتا ہے۔ جاپان میں گاڑیوں کے ایک جریدے ہالیڈے آٹو کے مطابق سوزوکی رواں ماہ ٹوکیو میں ہونے والے موٹر شو میں اپنی نئی سوِفٹ کی تصوراتی گاڑی پیش کرے گا۔

بغیر ڈگی والی (hatchback) سوِفٹ کی یہ تیسری جنریشن ہوگی۔ اس میں 4 سلینڈر والے 1400 سی سی پیٹرول انجن شامل ہوگا جو سوزوکی کے معروف بوسٹر جیٹ ٹیکنالوجی کی خصوصیات سے آراستہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سوزوکی اس نئی سوِفٹ کا ہائبرڈ ورژن اور 4 ویل ڈرائیو والی گڑی بھی پیش کرے گی۔

ٹوکیو موٹر شو میں پیش کی جانے والی تصوراتی گاڑی بھی 1400 سی سی ٹربو پیٹرول انجن کی حامل ہوگی۔ اس میں سوزوکی AWD نظام بھی شامل ہے جسے ‘آل گرپ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ریلی اور اسپورٹس موڈ کے لیے اصلاحات بھی کی جائیں گی جس سے گاڑی کی رفتار میں بہتری متوقع ہے۔اس گاڑی کی خصوصیات دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اسے مختصر وقت میں ہی مقبولیت حاصل ہوجائے گی۔

گو کہ یہ گاڑی اگلے سال مارکیٹ میں آئے گی لیکن اگر پاک سوزوکی اسے پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے ابھی سے سرگرم ہونا پڑے گا۔ سوزوکی سوِفٹ کی فروخت میں قابل ذکر اضافہ نظر نہیں آیا اس لیے پاک سوزوکی کو اس حوالے سے جلد اقدامات کرنے ہوں گے۔ مقامی مارکیٹ میں مساقبت کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مزید سستی اور کاہلی سے پاک سوزوکی اپنے کاروبار کو مزید نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔ اب وقت تبدیل ہوچکا ہے اور لوگ پرانے زمانے کے چار دروازوں والے لوہے کے ڈبوں کے بجائے بہتر آپشن کے انتخاب کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.