پاک ویلز پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 10 گاڑیاں

0 584

پاک ویلز اس وقت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لین دین کا سب سے بڑا آن لائن پورٹل ہے۔ یہ ہم اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بن رہے بلکہ شعبے سے متعلق افراد اور دلچسپی کے حامل لوگوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ کچھ صارفین یہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں، کچھ خبریں اور معلوماتی بلاگز پڑھنے، کچھ پاک ویلز فورم پر گاڑی اور متعلقہ موضوعات پر ہونے والی گفتگو میں حصہ لیتے ہیں۔ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر آنے والے صارفین کے اعداد و شمار دیکھے اور ان گاڑیوں کی فہرست بنائی کہ جنہیں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ اس سے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے صارفین کن گاڑیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

نمبر10: لینڈ کروزر پراڈو

ہر شخص بڑی گاڑی لینا چاہتا ہے جو بھیڑ میں سب سے نمایاں ہو۔ اور ایسے میں لینڈ کروزر پراڈو سے زیادہ پسندیدہ بھلا کونسی گاڑی ہوسکتی ہے۔ اتنی مہنگی اور پرتعیش گاڑی خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں لیکن پھر بھی یہ پاک ویلز پر سب سے زیادہ تلاش اور دیکھی جانے والی گاڑیوں میں شامل ہے۔

10-Toyota-Land-Cruiser-Prado

نمبر 9: ڈائی ہاٹسو کورے

ایک ایسی گاڑی کے جس میں صرف ‘چھوٹی گاڑی’ ہونے کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں۔ اس کا بیرونی حصہ کافی پتلا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو اس میں سفر کا زیادہ اچھا تجربہ نہ رہا۔ بہرحال، اب اس کی فروخت کافی کم ہوچکی ہے تاہم اگر یہ جاری بھی رہتی تو جاپان سے درآمد شدہ چھوٹی گاڑیاں اسے ضرور بند کروادیتی ہیں۔

9-Daihatsu-Cuore

نمبر 8: ڈائی ہاٹسو میرا

اس کا شمار پسندیدہ ترین ‘Kei کارز’ میں ہوتا ہے۔ یہ کم ایندھن میں زیادہ مسابفت فراہم کرنے کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے۔ اس کا اندرونی حصہ کافی کشادہ اور اسی لیے شہر میں سفر کے لیے اسے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دستیاب 5 بہترین مختصر گاڑیاں، جن کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بھی کم ہے!

8 Daihatsu-MIRA

نمبر 7: سوزوکی آلٹو

اس کا شمار ان پرانی گاڑیوں میں ہوتا ہے کہ جنہیں پاکستانی اب بھی یاد کرتے ہیں۔ اس چھوٹی سی گاڑی نے اپنے زمانے میں کافی مقبولیت حاصل کی اور پھر آلٹو کی رخصتی کے بعد پیدا ہونے والا خلا آج تک پُر نہ ہوسکا۔ یہ ایک مناسب گاڑی تھی جس کی قیمت بھی اچھی تھی لیکن بہرحال، اسے جانا ہی پڑا۔

7 Suzuki-Alto

نمبر6: ٹویوٹا کرولا

بالکل، پاکستانیوں کے دل پر راج کرنے والی ٹویوٹا کرولا۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ پاک ویلز کے رکن اکبر (AkbarGr8) نے تجویز دی تھی کہ بینک دولت پاکستان اگر سونے کے ذخائر کو کرولا سے تبدیل کردے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

6 Toyota-Corolla

نمبر 5: سوزوکی کلٹس

بعد از استعمال فروخت یا بینک و دیگر اداروں سے اقساط پر گاڑی خریدنے والے اکثر لوگ کلٹس ہی کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ محدود بجٹ میں اچھی اور استعمال شدہ گاڑی لینے والوں کے لیے بھی کلٹس بہترین ہے کیوں کہ وِٹز اور سوِفٹ اب بھی تقریباً 8 لاکھ روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

5-Suzuki-Cultus

نمبر 4 : ٹویوٹا وِٹز

اسے دورِ حاضر کی مشہور کامیاب ترین ہیچ بیک کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اگر لوگ اقساط پر گاڑیاں لینے کو ترجیح نہ دیں تو سوزوکی کلٹس اور باقی کسی بھی ہیچ بیک سے زیادہ تعداد ٹویوٹا وِٹز کی ہوگی۔

4-Toyota-Vitz

نمبر 3: ہونڈا سِوک

گاڑی خریدنے والے ہر نوجوان کی پہلی خواہش ‘ہونڈا سِوک’ ہی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاک ویلز پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی تین گاڑیوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔

3 Honda-Civic

نمبر 2: سوزوکی مہران

پاکستانیوں کی پچھلی اور موجودہ نسل گاڑی سیکھنے کے لیے سوزوکی FX یا سوزوکی مہران استعمال کرتی ہے۔ یوں ان کی اس گاڑی سے انسیت زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ مہران ہی خریدنا اور چلانا آسان سمجھتے ہیں۔ چونکہ یہ سستی ترین گاڑی بھی ہے تو لوگوں کے لیے اسے خریدنا اور پھر اس کی دیکھ بھال کرنا بھی زیادہ مشکل نہیں رہتا۔

2-Suzuki-Mehran

نمبر 1: ہونڈا سِٹی

سال 2015ء میں جس گاڑی کو پاک ویلز پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا وہ ہونڈا سِٹی ہے۔ تو اگر آپ اپنی سِٹی فروخت کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے کہ آج ہی اپنا اشتہار لگائیں کیوں کہ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

1-honda-city

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.