سال2019ء میں پاک ویلز پر سب سے زیادہ دیکھے گئے کار رِیویوز

0 553

1) ٹویوٹا رَش 

اس فہرست میں سب سے پہلے ٹویوٹا رَش ہے جو ایک MPV اور ریئر-وِیل ڈرائیو گاڑی ہے۔ ٹویوٹا رَش 2018ء ایک 1500cc کی کومپیکٹ SUV ہے، جسے 1.5-لیٹر پٹرول انجن کی طاقت حاصل ہے۔ یہ گاڑی 4-اسپیڈ آٹومیٹک اور 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن میں دستیاب ہے اور اس کا انجن زیادہ سے زیادہ 104 PS کی طاقت اور 136Nm کا ٹارک دیتا ہے۔ اس کی وڈیو نیچے دیکھیں: 

2) یونائیٹڈ براوو 

مشہورِ زمانہ مہران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک 800cc بجٹ ہیچ بیک متعارف کروانا یونائیٹڈ برانڈ کا ایک دلیرانہ قدم تھا۔ اس گاڑی کے چند اہم فیچرز میں گاڑی کی رنگت کے ڈور ہینڈلز، پارکنگ کیمرے، پاور اسٹیئرنگ، اسی رنگ کے سائیڈ وِیو مررز، عمدہ سیٹ فیبرکس اور ایک اسپیئر وِیل شامل ہیں۔ یونائیٹڈ براوو کُل چھ رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس میں مرون میٹالک، بیج میٹالک، رائل بلو، گرے میٹالک، سلوَر میٹالک اور سفید شامل ہیں۔ یونائیٹڈ براو و کی قیمت 9,85,000 روپے پر کھڑی ہے۔ ریویو وڈیو نیچے دیکھیں: 

3) ہونڈا ویزل

ویزل پاکستان کی پسندیدہ ترین کراس اوورز میں سے ایک ہے۔ ویزل کا 1.5L ہائبرڈ یونٹ زبردست کارکردگی پیش کرتا ہے اور ویزل کو بہت تیز کراس اوور بناتا ہے۔ یہ زبردست تھروٹل رسپانس رکھتی ہے اور یہ نہ صرف وِٹارا کو سیدھی دوڑ میں بلکہ اپنی الیکٹرک موٹر اور بیٹری پیک کی بدولت مجموعی فیول اکانمی میں بھی باآسانی شکست دے سکتی ہے۔ 

4) کِیا اسپورٹیج 

آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-21ء‎ متعارف کروائے جانے کے بعد کِیا ان کمپنیوں میں سے ایک ہے کہ جس نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ کِیا اسپورٹیج عالمی سطح پر مشہور پانچ نشستوں والی SUV ہے جو اسپورٹی لگتی ہے اور چلانے میں بہت فعال ہے۔ ہونڈا ویزل کے مطابق میں کِیا اسپورٹیج میں پیچھے کی نشستوں پر لیگ رُوم کافی ہے اور یہ بیٹھنے میں بھی کہیں بہتر ہے۔ اس میں پچھلی نشستوں کے لیےریئر وینٹس بھی ہیں اور اپنی الیکٹرانک ڈیوائسز چارج کرنے کے لیے 12V کا ایک ساکٹ بھی ہے۔ آگے اور پیچھے دونوں جگہ بیٹھنے والے مسافروں کے لیے ہیڈ رُوم بھی کافی ہے۔ 

5) ٹویوٹا ہائی ایس

ٹویوٹا ہائی ایس اپنی چھٹی جنریشن میں داخل ہو گئی ہے کہ جو پہلی بار1967ء میں لانچ کی گئی تھی۔ یہ پاکستان میں ایک مشہور کمرشل وین ہے جو مسافر اور سامان کے لیے کافی گنجائش پیش کرتی ہے۔ چھٹی جنریشن کی ہائی ایس پچھلے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ ایروڈائنامک اور ہموار ہے۔ نئی ہائی ایس آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ نئی ٹویوٹا ہائی ایس پاکستان میں تین ماڈلز میں دستیاب ہے۔ GL ٹؤرر ڈیلکس، ڈیلکس ہائی رُوف اور اسٹینڈرڈ رُوف۔ فلی لوڈڈ ماڈل GL ٹؤرر ڈیلکس 80,90,000 روپے میں دستیاب ہے۔ وڈیو ریویو ذیل میں دیکھیں: 

6) آؤڈی A4

آؤڈی A4 ایک فرنٹ-وِیل سیڈان ہے جو تقریباً 60 لاکھ روپے کی پڑتی ہے۔ کار کی رجسٹریشن لاگت، بشمول لگژری ٹیکس تقریباً 2.5 لاکھ روپے ہوتا ہے۔ پاکستانی کی سڑکوں کو دیکھتے ہوئے A4 کا سسپنشن اچھا ہے، لیکن اس کلیئرنس کا مسئلہ ہے کہ جو اسپیڈ بریکرز کو پار کرتے ہوئے مسئلہ  کر سکتا ہے۔ 

7) 660cc سوزوکی آلٹو VXL

660cc سوزوکی آلٹو VXL آلٹو کا بہترین ویرینٹ ہے، جسے رواں سال سوزوکی نے مشہورِ زمانہ مہران کی جگہ لانچ کیا تھا۔ آٹو گیئر شفٹ VXL کا آٹو مارکیٹ میں بہت شدت سے انتظار کیا گیا تھا۔ یہ پاکستان میں مقامی طور پر بننے والی پہلی 660cc گاڑی ہے، یہی وجہ ہے کہ اِس سال آٹو انڈسٹری میں اس کا سب سے زیادہ انتظار کیا گیا۔

سوزوکی پاکستان کی مشہور کار کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کی گاڑیاں درآمد شدہ بھی ہوتی ہیں اور مقامی طور پر بنائی گئی بھی۔ ان کی گاڑیاں قابلِ بھروسہ، سستی اور ایندھن استعمال کے لحاظ سے مؤثر ہیں۔

8) پرنس پرل 

نئی پرنس پرل 2019ء ایک ایروڈائنامک اور ہموار شکل و صورت رکھتی ہے جس کے پیچ و خم بالکل درست مقامات پر ہیں۔ آپ کو فوگ لیمپس فرنٹ بمپر کے اندر ملیں گے۔ ہیلوجن ہیڈلیمپس بہت بڑے ہیں اور ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) رکھتے ہیں۔ واضح پیچ و خم آپ کو پرنس پرل کے دونوں پہلوؤں پر بھی ملیں گے۔ سائیڈ مررز باڈی کی رنگت کے ہی ہیں اور ان میں انڈی کیٹرز بھی لگے ہوئے ہیں۔ ریئر بمپر رفلیکٹرز کا حامل ہے۔ پرنس پرل 13 انچ کے الائے رِمز کے ساتھ آتی ہے۔ 

9) لیکسس LX 570

لیکسس ایک پریمیم برانڈ ہے جو دنیا بھر میں لگژری اور پائیدار گاڑیاں بنانے کے لیے مشہور ہے۔ LX 570 لیکسس کی فروخت کردہ سب سے بڑی اور سب سے مہنگی گاڑی ہے۔ 2016ء لیکسس LX 570 کی قیمت 4 سے ساڑھے 4 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ لیکسس ایسا برانڈ ہے جو ٹویوٹا سے تعلق رکھتا ہے؛ اس لیے LX 570 میں ٹویوٹا لینڈ کروزر V8 کی کافی جھلک نظر آتی ہے۔ البتہ LX 570 لینڈ کروزر V8 کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور پریمیم ہے۔ 

10) کِیا گرینڈ کارنیوَل 

جنوبی کوریائی آٹو مینوفیکچرر کِیا نے مقامی پارٹنر یونس برادرز گروپ کے تعاون سے کِیا لکی موٹرز، پاکستان کے نام سے کام کا آغاز کیا اور پاکستان میں گرینڈ کارنیوَل لانچ کی۔ 

پہلی جنریشن کی یہ گاڑی 1998ء میں پیش کی گئی تھی اور تیسری جنریشن 2015ء میں۔ پاکستان میں پیش کی گئی گرینڈ کارنیوَل تیسری جنریشن کا فیس لفٹ ہے، جو کمپنی نے 2018ء کے آغاز میں دنیا بھر میں پیش کیا تھا۔ یہ گاڑی 3.3L کے V6 پٹرول انجن سے لیس ہے جو بلاشبہ ایک طاقتور انجن ہے اور ٹِپ ٹرونک کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتا ہے اور 6,400 RPM پر 270 ہارس پاور اور 5,200 RPM پر 318 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.