دنیا کی 5 سستی ترین گاڑیاں

6 713

پچھلی دفعہ ہم نے دنیا کی پانچ مہنگی ترین گاڑیوں سے متعلق بتایا تھا، اور آج ہم بات کر رہے ہیں ان گاڑیوں کی جو اپنی کم قیمت ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

نمبر 5: جیلی HQ SRV (قیمت: 5780 ڈالر)
ہم ایک ایسی گاڑی سے آغاز کرینگے جس کا آپ نے شاید کبھی نام بھی نہ سنا ہوگا۔ مگر “جیلی” کمپنی کا نام شاید سن رکھا ہو کیونکہ ان کی کچھ گاڑیاں پاکستان میں دیکھی گئی ہیں۔ ایک دفعہ ٹاپ گیئر کے جیمز مے نے بھی ان گاڑیوں کو پرکھا تھا۔ جیلی ایک چینی کار ساز ادارہ ہے اور یہ اپنی گاڑیاں صرف چین ہی میں فروخت کرتا ہے۔ جیلی HQ SRV کو 80 کی دہائی میں پیش کی جانے والی ڈائی ہاٹسو شیراڈ کی طرز پر بنایا گیا۔ HQ SRV تین سلنڈر انجن کے ساتھ آتی ہے جو 52 بریک ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک گیلن میں 36 میل دے سکتی ہے جسے بہت اچھا تو نہیں، لیکن مناسب کہا جاسکتا ہے۔

Geely HQ SRV

Geely HQ SRV

نمبر 4: جیلی MR (قیمت: 5000 ڈالر)
سستی ترین گاڑیوں کی فہرست میں چوتھا نمبر بھی جیلی ہی کی گاڑی کا ہے جسے جیلی MR کہا جاتا ہے۔ یہ گاڑی ساخت میں نمبر پانچ پر موجود جیلی HQ SRV کی طرح ہی لگتی ہے اور اس کا انجن بھی شیراڈ کی طرز پر بنایا گیا ہے، لیکن یہ بیفیئر (Beefier) موٹر اور پاور ٹرین کے ساتھ آتی ہے۔ اس کا 1300 سی سی 4 سلنڈر انجن 86 بریک ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ اول الذکر کی طرح ہی یہ بھی 36 میل فی گیلن دیتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہیچ بیک اور سیلون دونوں طرز میں پیش کیا گیا ہے۔

Geely MR

نمبر 3: سوزوکی مہران (قیمت: 4997 ڈالر)
سوزوکی مہران 1983 میں متعارف کرائی گئی تھی! اور آج بھی پاکستان میں بنائی جا رہی ہے اور لگتا یہ ہے کہ آئندہ بھی بنائی جاتی رہے گی۔ “نئی اور جدید” کہہ کر فروخت کرنے کے لیے پاک سوزوکی والے اس میں ہیڈ لیمپ اور سامنے کی گرل تھوڑی بہت تبدیل کردیتے ہیں۔ آج بھی یہ پہلے کی طرح 5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے اور سستی ترین گاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس گاڑی کے بارے میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ میں سے اکثریت اس گاڑی کو اچھی طرح سے جانتی ہے۔

Mehran-1984-Alto-Suzuki

suzuki-mehran

نمبر 2: چیری QQ (قیمت: 4780 ڈالر)
چیری QQ سال 2003 میں متعارف کرائی گئی تھی اور حیران کن طور پر یہ آج بھی بنائی جا رہی ہے۔ آٹو موبائل کمپنی چیری کی تیار کردہ QQ سستی ترین گاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کی قیمت 4781 امریکن ڈالر جو تقریباً 5 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔ آپ نے اکثر اس گول آنکھوں والی گاڑی کو پاکستان کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ QQ کے مشہور ہونے کی وجہ اس پر دوسری گاڑیوں کو کاپی کرنے کا الزام ہے۔ اس میں 800 سی سی کا 3 سلنڈر انجن ہے جو 51 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ QQ آج بھی چینی اور ملائیشین مارکیٹ میں پسند کی جاتی ہے۔

chery qq

chery qq

نمبر 1: ٹاٹا نینو (قیمت: 1600 ڈالر)
ٹاٹا نینو المعرف “ایک لاکھ” ہماری فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ یہ گاڑی 2008 میں متعارف کروائی گئی اور اس کی قیمت صرف 1600 امریکی ڈالر یعنی صرف 1 لاکھ 60 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ نینو کے آمد سے قبل بھارت کی صرف 8 فیصد آبادی کے پاس اپنی گاڑی تھی لیکن نینو کے متعارف ہونے کے بعد اس شرح میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نینو میں انتہائی مختصر 600 سی سی 2 سلنڈر انجن لگا ہوا ہے جو صرف 36 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ اس کی حد رفتار 65 میل فی گھنٹہ (105 کلو میٹر فی گھنٹہ) ہے۔ اگرچہ جرمنی میں حفاظتی سہولیات کے ٹیسٹ میں یہ گاڑی ناکام ہوگئی تھی اس کے باوجود بھارت میں اس کی مقبولیت بڑھتی رہی۔ وہ لوگ جو گاڑی لینے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے اس کی انتہائی کم قیمت ہونے کی وجہ سے گاڑی خریدنے کے قابل ہوگئے۔

Tata Nano

Tata Nano

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.