پیرس موٹر شو میں ٹویوٹا C-HR کی نقاب کشائی

0 315

فرانس کے دارالاحکومت پیرس میں جاری گاڑیوں کی نمائش کے پہلے روز جاپانی کار ساز ادارے ہونڈا نے سِوک ٹائپ-آر (Civic Typre-R) سے پردہ اٹھا کر گویا میلا لوٹ لیا تھا۔ تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہونڈا کے ہم وطن روایتی حریف ٹویوٹا نے بھی اپنی بہترین پتہ کھیل دیا ہے۔ ٹویوٹا کی جانب سے گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے انتہائی جذباتی انداز کی حامل نئی کراس اوور SUV پیش کی گئی ہے۔اس کا انداز گزشتہ سال پیش کی جانے والی C-HR سے بھی کافی ملتا جلتا ہے البتہ اس مرتبہ پیش کی جانے والی گاڑی محض نمونہ نہیں بلکہ جلد عوام کے سامنے فروخت کے لیے بھی پیش کی جائے گی۔

گاڑیاں بنانے والے جاپانی ادارے کی اس نئی کراس اوور کو دو مختلف انجن 1200cc ٹربو چارجڈ پیٹرول اور 1800cc ہائبرڈ کے ساتھ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ ٹویوٹا C-HR میں پیش کیا جانے والا 1800cc ہائبرڈ انجن اس سے قبل ٹویوٹا پرایوس میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ گو کہ اس کی قیمت سے متعلق اب تک کوئی اعلان نہیں کیا تاہم برطانیہ میں رواں سال کے اختتام تک اس کی بُکنگ شروع کیے جانے اور آئندہ سال 2017 کے اوائل میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا نے 90 لاکھ ہائبرڈ گاڑیاں فروخت کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا

ٹویوٹا C-HR کا ظاہری انداز ٹویوٹا کی نئی طرز Keen Look ہی پر بنایا گیا ہے جو اس کے جذباتی انداز میں دلکش اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہے۔ لیکن اس گاڑی کا دلچسپ حصہ پچھلے دروازے ہیں کہ جو پہلے جھلک میں نظر ہی نہیں آتے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کراس اوور 2-دروازوں والی گاڑی ہے جبکہ درحقیقت اس میں روایتی گاڑیوں کی طرح چار ہی دروازے ہیں۔

ٹویوٹا نے اس گاڑی کا نام Coupe-High Rider کا مخفف C-HR رکھا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی نشستیں SUV طرز کی گاڑیوں جیسی اونچی ہوں گی۔ علاوہ ازیں اس میں سامان رکھنے کی گنجائش، ایندھن کی بچت، نئی ٹیکنالوجی جیسی سہولیات بھی حاصل ہوں گی اور یہی خصوصیات اسے دیگر حریف گاڑیوں سے ممتاز بنائیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.